علم کے دریا سے عمل کا قطرہ بہتر ہے
رباب واسطی محفلین نومبر 29، 2018 #202 دشمنی کرو لیکن یہ گنجائش رہے کہ جب کبھی ہم دوست ہو جائیں تو شرمنده نہ ہوں
رباب واسطی محفلین نومبر 29، 2018 #204 رشتوں کی رسی کمزور تب ہوتی ہےجب انسان غلط فہمیوںمیںپیدا ہونے والے سوالات کے جواب بھی خود بنا لیتا ہے
رشتوں کی رسی کمزور تب ہوتی ہےجب انسان غلط فہمیوںمیںپیدا ہونے والے سوالات کے جواب بھی خود بنا لیتا ہے
رباب واسطی محفلین نومبر 29، 2018 #205 پرندوں کی پرواز خواہ کتنی ہی بلند کیوں نہ ہو پلٹ کر زمین پر ہی آتے ہیں...
رباب واسطی محفلین نومبر 29، 2018 #207 اگر کوئی آپ سے بھلا ئی کی امید رکھے تو اسے مایوس مت کرو کیونکہ لوگوں کی ضرورتوں کا آپ سے وابستہ ہونا آپ پر اللہ ذوالجلال کا خاص کرم ہے
اگر کوئی آپ سے بھلا ئی کی امید رکھے تو اسے مایوس مت کرو کیونکہ لوگوں کی ضرورتوں کا آپ سے وابستہ ہونا آپ پر اللہ ذوالجلال کا خاص کرم ہے
رباب واسطی محفلین نومبر 29، 2018 #208 گذر جانے والوں سے عبرت حاصل کرو بجائے اس کے کہ آنے والوں کے لیئے نشانِ عبرت جاوٗ
رباب واسطی محفلین دسمبر 3، 2018 #210 اکثریت کی اہمیت اپنی جگہ لیکن اگر حق کے مقابل ہو تو اسکی قیمت صفر ہوجاتی ہے
رباب واسطی محفلین دسمبر 3، 2018 #211 ہر وہ عمل جو مخلوق کے آزار کا باعث ہو نہ سیاست، نہ عبادت، نہ عقیدت بلکہ جارحیّت ہے
رباب واسطی محفلین دسمبر 3، 2018 #213 ہر مسئلے کا حل موجود ہے، سوائے اس کے جسے انا کا مسئلہ بنا لیا جائے
رباب واسطی محفلین دسمبر 3، 2018 #214 شکر گزار ہمیشہ روشن ضمیر اور روشن دماغ ہوتا ہے نا شکر گزار بے ضمیر اور بد دماغ ہو جاتا ہے
رباب واسطی محفلین دسمبر 3، 2018 #215 جو شخص اپنے ساتھ وفادار نہیں وہ دنیا کے کسی شخص کے ساتھ وفادار نہیں ہو سکتا جو شخص اپنے رب کی اطاعت نہیں کرتا وہ دنیا کے کسی شخص کی اطاعت نہیں کرتا
جو شخص اپنے ساتھ وفادار نہیں وہ دنیا کے کسی شخص کے ساتھ وفادار نہیں ہو سکتا جو شخص اپنے رب کی اطاعت نہیں کرتا وہ دنیا کے کسی شخص کی اطاعت نہیں کرتا
رباب واسطی محفلین دسمبر 7، 2018 #216 استاد ہر کسی کی زندگی میں ہوتے ہیں لیکن بہتر طالبعلم وہی ہے جو زندگی کو استاد مان کر اس سے سبق سیکھنے کی صلاحیت رکھنے کا حامل ہو.
استاد ہر کسی کی زندگی میں ہوتے ہیں لیکن بہتر طالبعلم وہی ہے جو زندگی کو استاد مان کر اس سے سبق سیکھنے کی صلاحیت رکھنے کا حامل ہو.
رباب واسطی محفلین دسمبر 14، 2018 #217 انسان جتنی محنت اپنی خامی چھپانے کے لیئے کرتا ہے اس سے آدھی محنت میں وہ اپنی خامی دور کر سکتا ہے
رباب واسطی محفلین دسمبر 14، 2018 #218 کسی کی مثبت کوشش کی حوصلہ افزائی کے لیئے بولے گئے چند الفاظ بھی بہترین تحفہ ہوا کرتے ہیں
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین دسمبر 15، 2018 #219 کائنات مسلسل اپنی فطرت پر محو سفر ہے۔ اس میں پیدا کردہ خوبصورتی یا بد صورتی کا موجب انسان ہے۔
رباب واسطی محفلین دسمبر 19، 2018 #220 دو ہی ایسی چیزیں ہیں ۔ جس میں کسی کا کچھ نہیں جاتا ایک مسکراہٹ اور دوسری دعا ہمیشہ بانٹتے رہیں