ہمارے لگائے پودے

جاسمن

لائبریرین
20180828_095130.jpg

سوہانجنا کے کئی پودے لگائے تھے ہم نے۔ یہ سب سے بڑا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
20180828_094705.jpg

نئے لگائے پھل دار پودوں کی ایک چھوٹی قطار ہے یہاں۔ اس مرتبہ ہم نے ذرا بڑے پودے لگائے ہیں تاکہ جل نہ سکیں۔ پھل پھول جائیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
20180828_112554.jpg

پودوں سے ملاقات کر کے آنے لگی تو راستے میں نیل کنٹھ کا یہ پر ملا۔ میز پہ اور سفید کاغذ پہ اس کی تصویر ٹھیک نہیں آئی۔ سہارے سے کھڑا کیا تو نسبتا بہتر آئی۔
اس نے مجھے بہت خوشی دی۔
 
20180828_112554.jpg

پودوں سے ملاقات کر کے آنے لگی تو راستے میں نیل کنٹھ کا یہ پر ملا۔ میز پہ اور سفید کاغذ پہ اس کی تصویر ٹھیک نہیں آئی۔ سہارے سے کھڑا کیا تو نسبتا بہتر آئی۔
اس نے مجھے بہت خوشی دی۔
سفید کاغذ پر ہی رکھیں اور مناسب روشنی کا انتظام کریں۔ بہت اچھی تصویر آئے گی۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
20180829_111140.jpg

سکھ چین کا یہ پودا کسی نے لگایا تھا اور ہمارا بہترین دوست ہے۔ اللہ اس شخص کو سکھ چین نصیب کرے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
20180911_083008.jpg

بہت چاہا کہ مور پنکھ ایک ترتیب سے لگائے جائیں لیکن پانی اور مٹی کی قسم نیز موسمی حالات سب مل کر ہمیں کامیاب نہیں ہونے دیتے۔
 

جاسمن

لائبریرین
20180925_090443.jpg

پردہ بیل
Curtain Creeper
Vernonia Creeper
Vernonia eleagnifolia
یہ بیل چونکہ نیچے ہی لٹکتی ہے اس لیے بیچاری بے آس و مددگار ادھر اُدھر لٹک رہی تھی۔ سو بیلدار کی مدد سے اسے درخت کی شاخوں پہ لپیٹا۔
 

فہد اشرف

محفلین
کیا کسی نے alestonia کا پودا یا درخت لگایا ہے. اسکے بارے میں معلومات چاہیے.
یہ سڑک کنارے لگے ہوئے درخت Alstonia کے ہی درخت ہیں۔ سردیوں میں اس میں پھول آتے ہیں جس کی عجیب ناگوار سی بو (کم از کم میرے لیے) پوری فضا میں پھیلی رہتی ہے۔ اس میں لوبیا کی پھلیوں کی طرح لمبے لمبے پھل لگتے ہیں۔
IMG_20180918_224636.jpg

اس کے بارے میں آپ کیا جاننا چاہتے ہیں۔
 

فاخر رضا

محفلین
کراچی میں جو درخت لگے تھے انہیں کاٹا جارہا ہے. کہتے ہیں ان کی وجہ سے ہیٹ ویو آئی تھی. اب نئے سرے سے درخت لگانے ہیں. اس کے لئے یہ درخت صحیح لگا
 

فہد اشرف

محفلین
انہیں کیسے لگایا جائے اور کیا خیال رکھا جائے
مجھے یہ اچھے لگتے ہیں
ہمارے اسکول میں پھولوں کی کیاری میں اس کا ایک پودھا اگ آیا تھا جو دیکھتے دیکھتے 4-5 سال کے عرصے میں خوبصورت پیڑ بن کے تیار ہو گیا تو کہہ سکتے ہیں کہ زیادہ دیکھ ریکھ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بس باقاعدگی سے پانی دیتے رہیں۔
 
Top