جس شخصیت پر اپنے اندازوں کی گولیاں مارنی ہیں وہ ہیں قیصرانی بھیا!
میری پسندیدہ ڈش
Grilled Meat
(ملنگوں کو تو یہی پسند ہوتی ہے۔ ویسے باقیوں کے نام پہلی بار سنے ہیں۔۔
)
میرا پسندیدہ کمپیوٹر برانڈ
HP
(کئی جگہ ذکر کرچکے ہیں یہ۔)
میرا پسندیدہ رنگ
شوخ نیلا
(شاید انہیں شوخ رنگ پسند ہیں۔ ان کی ایک تصویر بھی تھی شوخ نیلے میں اور اوتار پر شوخ نارنجی رنگ والی تصویر بھی۔۔
)
میری پسندیدہ کتاب
جم کاربٹ کی کوئی سی کتاب
(کارل ساگان کا خاصا ذکر کرتے ہیں، لیکن ترجمے جم کاربٹ کے ہی کیے ہیں۔ یقیناً سب سے زیادہ یہی پسند ہوں گے۔)
میرا ناپسندیدہ کام
ڈش واشنگ
(میرے خیال میں یہ بہت ہی مشکل اور ناپسندیدہ کام ہے۔ خاص کر فن لینڈ جیسے سرد ملک میں پانی میں کون ہاتھ ڈالے بھائی۔۔
یہ الگ بات ہے کہ ان کے پاس ڈش واشر ہو۔ ایک تصویر دیکھی تھی جس میں کچن کے برتنوں کی حالت دگرگوں ہی تھی۔ )
کیسی کمپنی انجوائے کرتا ہوں
محفل جیسی
(اس سوال کی کوئی تک نہیں بنتی تھی۔۔)
مجھے مزہ آتا ہے
کوچہ ء ملنگاں پر
(باقی کام تو ان کی ڈیوٹی میں شامل ہیں۔ ڈیوٹی کون انجوائے کرتا ہے بھئی۔)
فیورٹ ڈائیلاگ کسی مووی کا یا سین کا
موگیمبو خوش ہوا
(تکا۔۔۔
)
قیصرانی نک رکھنے کی وجہ
مقدس نام کی بے حرمتی نہ ہو
(حالاں کہ ان کے دونوں آپشن درست ہیں۔ میں کہیں پڑھ بھی چکا ہوں۔
- پہلا ای میل ایڈ ریس اسی نام سے تھا
- مقدس نام کی بے حرمتی نہ ہو
مجھے دوسرا بہتر لگا۔)
پاکستان میں میرا پسندیدہ شہر
ڈیرہ غازی خان
(شاید یہ یہیں کے باسی ہیں۔)