قیصرانی
لائبریرین
اب ایک مثال دے کر وضاحت کرتا ہوںجب آپ سے قیصرانی نک رکھنے کی وجہ پوچھی گئی تو آپ نے کہا:
دراصل پہلا ای میل ایڈریس اسی نام پر تھا اور دوسرا یہ کہ مقدس نام کی بےحرمتی نہ ہو۔
ورنہ یہ تو میں بھی جانتا ہوں کہ یہ ذات اور برادری کا نام ہے۔
محفل پر آپ نے یہ وجہ بتائی۔ ہاں اگر آپ کا سوال ہوتا کہ میں نے اپنا پہلا ای میل قیصرانی کے نام پر کیوں رکھا تو پھر آپ کا جواب درست مانا جا سکتا تھا۔۔
نوکیا فون کاکس کے نام پر رکھا گیا نوکیا نام؟
نوکیا شہر کی وجہ سے
نوکیا شہر کا نام نوکیا دریا کے نام پر
نوکیا دریا کا نام نوکیا نامی جانور کے نام پر
اب اگر دوست یہ کہیں کہ اگر نوکیا فون کا نام نوکیا دریا پر رکھا گیا ہے وہ صحیح ہے، بجا۔ لیکن یہ بات بھی غلط نہیں کہ نوکیا فون کا نام نوکیا شہر کے نام پر رکھا گیا تھا۔ نوکیا فون اصل میں اگر دیکھا جائے تو نوکیا نامی جانور کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اب آپ ہی بتائیں کہ کیا جواب غلط ہے اور کیا درست؟
اب اگر میں نے قیصرانی کا نک رکھا تو اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ مقدس نام کی بے حرمتی نہ ہو، یہ بھی ہے کہ پہلا ای میل ایڈریس اس نام سے تھا پر یہ بھی تو دیکھا جائے کہ یہ نام ذات برادری بھی ہے نا؟ تبھی تو رکھا؟ ورنہ پھاتا، دتہ یا کچھ اور بھی رکھ سکتا تھا نا؟
اب بتائیے کہ تشفی ہوئی یا مزید وضاحت کی جائے؟