ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

الف عین

لائبریرین
علی گڑھ میں 35 روپے پاؤ۔
میں نے تو پہلی بار امریکہ میں ہی دیکھا تھا، علی گڑھ میں کہاں مل گیا؟ البتہ علی گڑھ میں ایک نیا پھل پہلی بار دیکھا جسے وہاں پاکستانی پھل کہا جا رہا تھا، بیچنے والے نے اس کا نام بگو گوشہ بتایا تھا!
 
سید عاطف علی

بگو گوشہ۔۔۔
یہ تو بیچنے والے کا نام لگ رہا ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
میں نے تو پہلی بار امریکہ میں ہی دیکھا تھا، علی گڑھ میں کہاں مل گیا؟
سر ہم مونگ پھلی کی بات کر رہے۔ ویسے علی گڑھ میں بھی Persimmon ملتا ہے اب، ہم نے پھل والے سے نام پوچھا تو کہہ رہا پاکستانی پھل ہے۔
بیچنے والے نے اس کا نام بگو گوشہ بتایا تھا!
یہ ناشپاتی جیسا ہوتا ہے نا؟ اس کا نام تو ہم ببو بوسہ سمجھ رہے تھے۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے تو اُردو نام بھی معلوم نہیں تاہم انگریزی میں اسے Persimmon کہتے ہیں۔ کھاتے ہی گلے میں چپک سا جاتا ہے اس لیے ایک آدھ سے زائد کھانا مشکل ہے۔
screenshot_2018-01-22-13-27-56-png.24812
ہائے وقار بھیا یہ جاپانی پھل تو بہت مزے کا ہوتا ہے۔ جتنے تصویر میں دکھائی دے رہے، اتنے تو ہم بہت آرام سے کھا جاتے ہیں۔
جب یہ سخت ہوتے ہیں تو گلے میں چپکتے ہیں۔ انھیں تھوڑا زیادہ پکنے دیجئیے، پھر اچھے لگیں گے اور گلے میں چپکیں گے بھی نہیں۔
 
کھانے کے بعد کچھ دیر تک آفٹر ٹیسٹ رہتا ہے۔۔۔
جیسے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس۔:)
 
سید رافع

محفلین
مجھے تو اُردو نام بھی معلوم نہیں تاہم انگریزی میں اسے Persimmon کہتے ہیں۔ کھاتے ہی گلے میں چپک سا جاتا ہے اس لیے ایک آدھ سے زائد کھانا مشکل ہے۔
screenshot_2018-01-22-13-27-56-png.24812
وقار بھائی یہ تصویر والے نارنجی رنگ کے سخت ام لوک یا جاپانی پھل واقعی منہ، زبان اور گلے کو خشک کر دیں گے۔ آپ گہرے نارنجی یا سرخی مائل نرم ام لوک لیجیے گا وہ ایسے 'منہ دشمن' نہیں ہوں گے۔🙂
 
علی وقار

چلیں جناب ایک بار پھر کوشش کیے لیتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
بگو گوشہ، ناشپاتی کو کہتے ہیں ہمارے پنجاب میں۔
ناشپاتی اور بگو گوشے میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے۔ ناشپاتی تھوڑی سخت ہوتی ہے اور بگو گوشہ قدرت نرم گودا رکھتا ہے۔ ذائقہ بھی کچھ فرق ہوتا ہے۔
تیسرا فرق یہ ہے کہ ناشپاتی ہوتی ہے اور بگو گوشہ ہوتا ہے۔ :D
 
جاسمن

لائبریرین
وقار بھائی یہ تصویر والے نارنجی رنگ کے سخت ام لوک یا جاپانی پھل واقعی منہ، زبان اور گلے کو خشک کر دیں گے۔ آپ گہرے نارنجی یا سرخی مائل نرم ام لوک لیجیے گا وہ ایسے 'منہ دشمن' نہیں ہوں گے۔🙂
زیادہ نرم بھی اچھے نہیں لگتے لجلجے سے۔ سرخی مائل قدرے سخت ہوں تو کاٹ کے کانٹے سے کھانے کا مزہ ہے۔ اگر نارنجی ہوں تو کچے ہوتے ہیں اور گلے میں لگتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ویسے جاپانی پھل کو املوک کہنا عجیب لگ رہا ہے۔ املوک تو خشک میوہ جات میں شمار ہوتا ہے۔ کالے رنگ کا چھوٹا سا دانہ ہوتا ہے ، جس میں کئی بیج ہوتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ناشپاتی اور بگو گوشے میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے۔ ناشپاتی تھوڑی سخت ہوتی ہے اور بگو گوشہ قدرت نرم گودا رکھتا ہے۔ ذائقہ بھی کچھ فرق ہوتا ہے۔
تیسرا فرق یہ ہے کہ ناشپاتی ہوتی ہے اور بگو گوشہ ہوتا ہے۔ :D
ہم تو انھیں ان کے ایک خاندان ہونے کے ناطے جانتے ہیں بس۔ ایک عرصے سے پاکستانی آموں کے سوا کوئی پھل کھایا ہی نہیں۔
 
سید رافع

محفلین
زیادہ نرم بھی اچھے نہیں لگتے لجلجے سے۔ سرخی مائل قدرے سخت ہوں تو کاٹ کے کانٹے سے کھانے کا مزہ ہے۔ اگر نارنجی ہوں تو کچے ہوتے ہیں اور گلے میں لگتے ہیں۔
صحیح کہا زیادہ نرم ام لوک کا ذائقہ بھی اچھا نہیں ہوتا اور کھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔
 
سید رافع

محفلین
ویسے جاپانی پھل کو املوک کہنا عجیب لگ رہا ہے۔ املوک تو خشک میوہ جات میں شمار ہوتا ہے۔ کالے رنگ کا چھوٹا سا دانہ ہوتا ہے ، جس میں کئی بیج ہوتے ہیں۔
کراچی میں ایک زمانے تک جاپانی پھل کو ہملوک یا املوک کہا جاتا تھا۔ خیر وہ بھلے دور تھے، اب تو فروٹر اور جاپانی پھل ہی کہا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ اب بھی اس پھل کو املوک کہتا ہے۔

جاسمن

لائبریرین
بگو گوشہ، ناشپاتی کی ہی قسم ہے۔
لیکن دونوں میں کچھ کچھ فرق ہے۔
ہماری طرف بگو گوشہ ایک پھل ہے۔ باکل ناشپاتی سے ملتا جلتا ہوتا ہے بس ناشپاتی کی طرح سخت نہیں ہوتا۔
وہاں کی ناشپاتی جسے ہم بگو گوشہ کہتے ہیں، وہ تو اسلام آباد تک سفر نہیں کرسکتی کہ اتنی نازک ہوتی ہے کہ اس کا شیرہ راستے ہی میں بہہ جاتا ہے۔
انڈا، مرغی، سیب، ناشپاتی، بگو گوشہ، انار، بادام، اخروٹ وغیرہ جی بھر کے کھلاتے۔
 
ریڑی ٹھیلے والے اسے فروٹر کے نام سے بیچتے ہیں۔
200 روپے کلو بڑی آسانی سے مل جاتا ہے۔
میں تو دو عدد بڑے آرام سے کھا جاتا ہوں۔ بلکہ ابھی ابھی کھائے ہیں۔

امرود بھی 200 روپے کلو مل رہے ہیں۔
لگ رہا ہے زیادہ تر فروٹ دو سو روپے کلو بیچا جارہا ہے
 
Top