ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

شمشاد

لائبریرین
ایک شاعر ڈاکو بن گیا اور ایک دن وہ بینک میں ڈاکا ڈالنے گیا اور بولا۔

عرض کیا ہے :

تقدیر میں جو ہے، وہ ملے گا
hands up کوئی اپنی جگہ سے نہیں ہلے گا

اپنے سب خواب میری آنکھوں میں ڈال دو
جو کچھ بھی ہے جلدی سے اس بیگ میں ڈال دو۔

بہت کوشش کرتا ہوں تیری یاد کو بھلانے کی
خبردار کوئی ہوشیاری نہ کرے پولیس کو بلانے کی

دل کا آنگن تیرے بن ویران پڑا ہے
جلدی کرو، باہر میرا ساتھی پریشان کھڑا ہے
 

سلمان حمید

محفلین
"اک اور پرانا لطیفہ"
ایک 2 سیٹوں والا جہاز قبرستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ایک بیوقوف پولیس افسر کو وہاں تفتیش کے لیے بھیجا گیا۔
شام کو بڑا افسر فون پر: کیا خبر ہے؟
بیوقوف پولیس والا: (پرجوش ہو کر) سر جی جہاز کا ملبہ اور 50 لاشیں مل چکی ہیں اور ابھی بھی کھدائی جاری ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
"اک اور پرانا لطیفہ"
ایک 2 سیٹوں والا جہاز قبرستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ایک بیوقوف پولیس افسر کو وہاں تفتیش کے لیے بھیجا گیا۔
شام کو بڑا افسر فون پر: کیا خبر ہے؟
بیوقوف پولیس والا: (پرجوش ہو کر) سر جی جہاز کا ملبہ اور 50 لاشیں مل چکی ہیں اور ابھی بھی کھدائی جاری ہے۔
ایک اور اس سے بھی پرانا لطیفہ
سیاست دن بس بھر کر کہیں جا رہے تھے کہ حادثہ ہوا۔ حادثے کے بعد امدادی کاروائی کے لئے مقامی کسان وغیرہ پہنچے اور انہوں نے سب کو دفن کر دیا۔ بعد میں جب تحقیقات ہوئیں اور پوچھا گیا کہ کیا سارے سیاست دان مر چکے تھے کہ انہیں دفنایا گیا۔ ایک دل جلا کسان بولا کہ نہیں ان میں سے بہت سارے کہہ رہے تھے کہ وہ زندہ ہیں۔ پر سر جی آپ جانتے تو ہیں کہ سیاست دان کتنے جھوٹے ہوتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا "بیگم میرا بال بال قرضے میں جھکڑا ہوا ہے۔"

پاس بیٹھے ہوئے بچے نے بڑی معصومیت سے کہا "لیکن پاپا آپ تو گنجے ہیں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
ایک شخص نے غیر قانونی دیوار بنائی۔

پھر خیال آیا کہ وکیل سے مشورہ کر لینا چاہیے۔

وکیل نے مشورہ دیا کہ کچھ ایسا کرو کہ یہ دیوار بہت پرانی نظر آئے۔

اس نے دیوار پر یہ جملہ لکھوا دیا "ہم قائد اعظم کو اپنے شہر میں آنے پر دل و جان سے خوش آمدید کہتے ہیں۔"
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے بارے ڈینگیں مارتے ہوئے کہا کہ وہ اتنا مشہور سیاست دان ہے کہ وہ جہاں جاتا ہے، لوگ اس کے آٹو گراف لینے کو ٹوٹ پڑتے ہیں
دوسری خاتون نے جواب دیا کہ یہ تو کوئی بڑی بات نہیں۔ میرا بیٹا پادری ہے اور اسے ہر فرد "فادر" کہہ کر مخاطب کرتا اور عزت دیتا ہے
تیسری خاتون بولیں، میرا بیٹا بھگوان ہے
پہلی دو نے اس بات پر یقین نہیں کیا اور جرح کی کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے
تیسری خاتون نے جواب دیا کہ میرا بیٹا جہاں بھی جاتا ہے، ہر کوئی یہی کہتا ہے
"ہے بھگوان، تم پھر نازل ہو گئے؟"
 

ابن رضا

لائبریرین
ایک صاحب کے ہاتھ الہ دین کا چراغ لگ جاتا ہے۔ رگڑنے پر جن حاضر ہو کر عرض کرتا ہے کہ آقا میں آپ کا کوئی ایک حکم بجا لا سکتا ہوں ، حکم فرمائیے۔
صاحب نے کہا تمام شہر کی سڑکوں پر فلائی اوور بنا دو مجھے دفتر آتے جاتے بہت وقت لگ جاتا ہے۔ جن سوچتا رہا پھر بولا حضور یہ تو بہت مشکل کام ہے اور ہے بھی سرکاری بہت سے سرکاری افسران کی منظوری، دفتروں کے چکر، بہت سا تعمیری سامان ریت سیمنٹ سریا مزدور اور پتا نہیں کیا کیا درکار ہوگا بہت مشکل ہے کوئی اور کام بتائیے

صاحب پھر عرض فرماتے ہیں اچھا یہ بتا دو کہ ایک عورت کیا سوچتی ہے ، کیا چاہتی ہے، کیسے خوش ہوتی ہے ۔

جن فوراً بولا عالی جاہ میں سارے شہر پر پل بنا دیتا ہوں ، یہ بتانا میرے بس کا کام نہیں۔
 
آخری تدوین:
1469935_1410593469178388_1849101731_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
کولمبس نے شادی نہیں کی اس لیے امریکہ ڈھونڈ لیا کیونکہ جاتے وقت اس سے کسی نے نہیں پوچھا :

1) کہاں جا رہے ہو؟

2) کس لیے؟

3) کس کے ساتھ؟

4) کب واپس آؤ گے؟

5) میں بھی ساتھ چلتی ہوں؟

6) مجھے امی کی طرف چھوڑ دیں۔

7) گھر رہ کے ہی امریکہ ڈھونڈ لو۔

8 ) آپ چھوڑ دو، کوئی اور امریکہ ڈھونڈ لے گا۔

9) میں اکیلی گھر میں کیا کروں گی؟

10) اچھا، بچوں کو بھی ساتھ لے جائیں۔

11) میرے لیے کیا لاؤ گے؟

12) کوئی اور چکر تو نہیں؟

13) اچھا واپسی پر دہی لیتے آنا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سوال : ایک عورت ایک گھنٹے میں تنور پر 40 روٹیاں پکاتی ہے۔ یہ بتائیں تین عورتیں اسی تنور پر کتنی روٹیاں پکائے گی؟

جواب : ایک بھی روٹی نہیں بنے گی، البتہ ایک گھنٹے تک باتیں بہت بنیں گیں اور روٹیاں کسی دوسرے تنور سے آئیں گی۔
 

عمر سیف

محفلین
بیوی :
وہ شرابی دیکھ رہے ہو !!! میں نے دس سال پہلے اسے شادی سے انکار کیا تھا ۔۔۔!!
آج تک پہ رہا ہے ۔۔۔ :mad:
شوہر :
اوئے ۔۔ اتنا لمبا جشن ۔۔۔۔:laugh::laugh::laugh:
 

عمر سیف

محفلین
انتظار میں کھڑے ایک صاحب فون بوتھ کے اندر کھڑے دوسرے صاحب سے بولے ۔۔۔۔

معاف کیجیے گا آپ آدھے گھنٹے سے فون ہاتھ میں لیے کھڑے ہیں اور بولا آپ نے ایک لفظ بھی نہیں ؟؟؟؟

دوسرے صاحب : میں اپنی بیوی سے بات کر رہا ہوں ۔۔۔ :oops::oops::oops:
 

ثامر شعور

محفلین
بیٹا: ابا جان میری دور کی نظر کمزور ہو گئی ہے ڈاکٹر سے عینک لگوا دیں
ابا: آسمان کی طرف انگلی کرتے ہوئے۔ بتاؤ وہ کیا ہے
بیٹا: چاند
ابا: کان پر ایک لگاتے ہوئے" کھوتے دیا پترا ہور کنی دور ویکھنا ای" (گدھے کے بیٹے اور کتنی دور دیکھنا ہے)
 
باپ: ”بیٹا! رات کہاں تھے؟“
بیٹا: ”دیر ہوگئی تھی، دوست کے گھر ہی ٹھہر گیا تھا۔“
باپ نے اسی وقت فون اٹھایا اور اس کے دس دوستوں کو کال کی۔
چھ نے کہا: ”انگل! وہ رات میرے پاس ہی تھا۔“
تین نے کہا: ”انکل! وہ سو رہا ہے، آپ کہیں تو اٹھا دوں۔“
ایک نے تو حد ہی کردی کہنے لگا: ”جی، ابو! بولیں۔“
 
Top