کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طارق شاہ

محفلین
خصوصیت کے ساتھ سحری میں لوگ لیا کھاتے ہیں،
سُنا ہے کہ پنجاب بلکہ پاکستان کے بہت سے شہروں ،قصبوں میں پھینیاں دودھ کے ساتھ کھائیں جاتی ہیں ؟
 

طارق شاہ

محفلین
چہ حیرانی کہ آپ کی باتیں میٹھی ہوتی ہیں، ہماری بیگم کا زور آج کل ہمیں مختلف بلکہ انواع اقسام کی سحری کروانے پر ہے۔ نہاری، پائے ،انڈےمختلف صورتوں میں تیارکردہ۔ وغیرہ ،
اب تک کوئی بھی سحری متوقع نہ ہونے پر بھی بری نہیں رہی، کبھی وقت ملا تو اس پر تفصیلا لکھوں گا، زیادہ تر لوگ سنا ہے
انڈوں کا ناشتہ سحری میں کرتے ہیں ،
 

شمشاد

لائبریرین
ثابت ہوا کہ سحری میں دہی کھانے سے پیاس کم لگتی ہے۔ تو جناب عالی میں تو دہی اور پراٹھا کھاتا ہوں سحری میں۔ ساتھ میں لسی بھی ہوتی ہے۔ آخر میں دو گھونٹ چائے پی لیتا ہوں۔
 

طارق شاہ

محفلین
ٹائم اگر زیادہ نہ ہو ، تو تمام دیگر اشیا خورد نوش کے مقابل پنیر اور شہد ملاکر پراٹھے سے کھانا مرغوب ہےاور کبھی کبھی کم مصالحہ، کم پکی بھُنی سبزی دہی کے ساتھ ،
چائے کے بغیر تو یوں سمجھیں روزہ رکھا ہی نہ جا سکتا ہو
 

شمشاد

لائبریرین
تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز ہی کرنا چاہیے لیکن رمضان میں ان کے بغیر رہا بھی تو نہیں جاتا۔
 

طارق شاہ

محفلین
پا کستان کے مقابل انڈیا میں تلی چیزیں زیادہ کھا ئی جاتی ہیں
ممبئی میں چپہ چپہ پر پکوڑوں سموسوں گا ٹھیا کے دکانیں اور ڈھابے روز لگے نظر آتے ہیں
جبکہ کراچی اور دیگر شہروں میں یہ چیزیں صرف رمضان میں بہت نظر آتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بازار کی چیزیں مضر صحت ہوتی ہیں اور خاص کر تلی ہوئی چیزیں کہ تلنے والے تیل کو بار بار استعمال کیا جاتا ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
اللہ حفاظت میں رکھے سب کو، بازار کی زیادہ مضر کہ تیل کا بارہا بلکہ سالہا استعمال کیا جانا صحیح کہا آپ نے
 

طارق شاہ

محفلین
وہی ہوا جسکا ذکر عبید صاحب نے کیا کہ، لمبی اور با موضوع گفتگو سے حرف کی طرف سے دھیان ہٹ جاتا ہے
یعنی یائےسسلہ وارگرفت سے بچ گئی ۔ منافع والی بات پر یہ کہ، یقیناََ لالچ میں انسان اندھا ہوجاتا ہے اور دوسروں کو زہر بیچتا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top