یادگار لمحات

فرذوق احمد

محفلین
بہت بہت خوب قیصرانی بھائی اور ظفری بھائی نے بہت اچھے واقعات شئیر کیے ہیں
شمشاد بھائی آپ کہاں ہیں آپ بھی تو کچھ سنائیں
 
شمشاد

لائبریرین
میں نہیں مان سکتا کہ اس زندگی میں تمہیں کوئی خوبصورت واقع ہی پیش نہیں آیا۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ویسے آپی میں تو ٹھیک ہوں مگر حالات نہیں ٹھیک :(
کیونکہ مجھے ایک نجومی نے کہا کہ جون اور جولائی مجھ پہ بھاری ہے مگر ابھی تو جون جولائی شروع بھی نہیں ہوئے ہیں تو اس سے پہلے ہی :cry:
 
شمشاد

لائبریرین
نجومیوں کی بات پر یقین رکھتے ہو؟ بہت غلط بات ہے۔ غایب کا علم صرف اور صرف اللہ کو ہے۔ یہ نجومی سب فراڈ ہوتے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
~~
مجھ سے بڑا نجومی کون ہے۔ :twisted:
اگر تو تم سنجیدگی سے یہ بات کہہ رہے ہو، تو پاگل لڑکے اس بات پر یقین نہ کرنا۔ اس سے اگر بھاری نہیں بھی ہو گا تو بھاری ہو جائے گا۔ کیونکہ تمھارے ذہن میں یہ بات سما جائے گی۔ اور تمھیں کچھ نہ ہونے کے باوجود مشکل لگے گا۔
مجھے تجربہ ہے اس بات کا۔ میں ماشاءاللہ دوسروں کے ہاتھ دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا ہاتھ بھی خود دیکھتی رہتی تھی۔ اور جب مجھے ایک بار اپنا ہاتھ دیکھنے کے بعد یہ پتہ چلا کہ ایک وقت آئے گا جو میرے لیے صحیح نہیں ہو گا۔ تو بس اس کے بعد میں چوبیس گھنٹے اپنا ہاتھ لے کر بیٹھی رہوں کہ یہ وقت جانے کب آ جائے۔ پھر میں نے ایک دن سوچا کہ میں کتنی پاگلوں والی حرکتیں کر رہی ہوں۔ سب کچھ خدا نے کرنا ہے۔ اگر ہو بھی گیا تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ خیر کافی عرصے کے بعد میرے ذہن سے یہ خیال نکلا۔ اب تو ان باتوں سے پرہیز ہی کرتی ہوں۔ لیکن چھوڑتی نہیں ہوں۔
اور تم بھی رونا چھوڑ دو۔ کچھ نہیں ہو گا۔ جون، جولائی میں شاید گرمی ہوتی ہے نا اسی لیے مشکل ہوں گے۔ :wink: : D

~~
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
اچھا جی، جب چھوٹے تارے نے پہلے پہل امی کہا تھا، تو کیا محسوس کیا تھا جناب باجو صاحبہ نے؟ :D
بے بی ہاتھی :lol:

باجو کچھ سمجھ آئی آپ کو اس بات کی؟ یہ کون سے چھوٹے تارے کی بات ہے؟

جناب اب میری آنکھوں کے تارے ، راج دلارے کون ہوسکتے ہیں بھلا ؟ آپ سب تو ہو نیہں سکتے :lol: :p
اس لئے چھوٹے بھیا کا اشارہ میری بیٹیوں کی طرف ہی ہوگا نہ ، وہی تو ہیں میرے تارے ، :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:

جی باجو۔ میرا بھی مطلب یہی تھا۔ ویسے میرے سوال کا جواب؟ جب چھوٹے تارے نے پہلی بار ماما کہا، تو کیسا لگا؟
بے بی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
بھئی پھر چھوٹے تارے نے تو بعد میں کہا ہو گا، پہلے تو بڑے تارے کا پوچھیں۔
 
تیشہ

محفلین
:lol: :lol:

مجھے تین تاروں نے باری باری ‘ امی بولا تھا ،
ظاہر ہے ماں ‘ کا لفظ ہی سب سے پہلے بچہ بولتا ہے تو مجھے بھی ہر ماں کی طرح بہت خوشی ہوئی ،
ماں ‘ عظیم ترین ہستی ، جسکے قدموں تلے جنت ،
 
فرذوق احمد

محفلین
ماوراء نے کہا:
~~
مجھ سے بڑا نجومی کون ہے۔ :twisted:
اگر تو تم سنجیدگی سے یہ بات کہہ رہے ہو، تو پاگل لڑکے اس بات پر یقین نہ کرنا۔ اس سے اگر بھاری نہیں بھی ہو گا تو بھاری ہو جائے گا۔ کیونکہ تمھارے ذہن میں یہ بات سما جائے گی۔ اور تمھیں کچھ نہ ہونے کے باوجود مشکل لگے گا۔
مجھے تجربہ ہے اس بات کا۔ میں ماشاءاللہ دوسروں کے ہاتھ دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا ہاتھ بھی خود دیکھتی رہتی تھی۔ اور جب مجھے ایک بار اپنا ہاتھ دیکھنے کے بعد یہ پتہ چلا کہ ایک وقت آئے گا جو میرے لیے صحیح نہیں ہو گا۔ تو بس اس کے بعد میں چوبیس گھنٹے اپنا ہاتھ لے کر بیٹھی رہوں کہ یہ وقت جانے کب آ جائے۔ پھر میں نے ایک دن سوچا کہ میں کتنی پاگلوں والی حرکتیں کر رہی ہوں۔ سب کچھ خدا نے کرنا ہے۔ اگر ہو بھی گیا تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ خیر کافی عرصے کے بعد میرے ذہن سے یہ خیال نکلا۔ اب تو ان باتوں سے پرہیز ہی کرتی ہوں۔ لیکن چھوڑتی نہیں ہوں۔
اور تم بھی رونا چھوڑ دو۔ کچھ نہیں ہو گا۔ جون، جولائی میں شاید گرمی ہوتی ہے نا اسی لیے مشکل ہوں گے۔ :wink: : D

~~
بات تو آپ کی ٹھیک ہے مگر کہتے علم جعفر ٹھیک بھی ہے ایسا ہوتا بھی ہے یا ستاروں والا ہی علم ہے نہ
 
شمشاد

لائبریرین
ستاروں کا علم ہو یا چاند سورج کا، جو بھی علم غائب کی بات کرئے گا وہ غلط ہے۔ غائب کا علم صرف اور صرف اللہ کو ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شاباش، آئیندہ کبھی نجومیوں کے پاس نہیں جانا۔ جو کچھ بھی کرنا ہے اپنی محنت اور اپنے علم کے بل بوتے پر کرنا ہے۔
 
Top