یادگار لمحات

ماوراء

محفلین
farzooq ahmed نے کہا:
ماوراء نے کہا:
~~
مجھ سے بڑا نجومی کون ہے۔ :twisted:
اگر تو تم سنجیدگی سے یہ بات کہہ رہے ہو، تو پاگل لڑکے اس بات پر یقین نہ کرنا۔ اس سے اگر بھاری نہیں بھی ہو گا تو بھاری ہو جائے گا۔ کیونکہ تمھارے ذہن میں یہ بات سما جائے گی۔ اور تمھیں کچھ نہ ہونے کے باوجود مشکل لگے گا۔
مجھے تجربہ ہے اس بات کا۔ میں ماشاءاللہ دوسروں کے ہاتھ دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا ہاتھ بھی خود دیکھتی رہتی تھی۔ اور جب مجھے ایک بار اپنا ہاتھ دیکھنے کے بعد یہ پتہ چلا کہ ایک وقت آئے گا جو میرے لیے صحیح نہیں ہو گا۔ تو بس اس کے بعد میں چوبیس گھنٹے اپنا ہاتھ لے کر بیٹھی رہوں کہ یہ وقت جانے کب آ جائے۔ پھر میں نے ایک دن سوچا کہ میں کتنی پاگلوں والی حرکتیں کر رہی ہوں۔ سب کچھ خدا نے کرنا ہے۔ اگر ہو بھی گیا تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ خیر کافی عرصے کے بعد میرے ذہن سے یہ خیال نکلا۔ اب تو ان باتوں سے پرہیز ہی کرتی ہوں۔ لیکن چھوڑتی نہیں ہوں۔
اور تم بھی رونا چھوڑ دو۔ کچھ نہیں ہو گا۔ جون، جولائی میں شاید گرمی ہوتی ہے نا اسی لیے مشکل ہوں گے۔ :wink: : D

~~
بات تو آپ کی ٹھیک ہے مگر کہتے علم جعفر ٹھیک بھی ہے ایسا ہوتا بھی ہے یا ستاروں والا ہی علم ہے نہ

~~
ٹھیک تو ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے۔ لیکن اس پر عمل کم ہی کرنا چاہیے۔ سب کچھ اللہ پر چھوڑ دو۔ وہ جو ہے تو ہمیں کیوں اتنی مصیبتیں پڑی ہیں۔ یہ سب کچھ جاننے کی۔
~~
 

شمشاد

لائبریرین
فرذوق کاکا اب سمجھ آ گئی ہے ناں اب تو تمہاری ماورا آپی نے بھی کہہ دیا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
یہاں تو لوگوں نے اپنے زندگی کے “خوبصورت “ لمحات شیئر کرنا موقوف کردیئے ہیں ۔ یا بس اتنے ہی تھے خوبصورت لمحات ۔۔۔ ویسے شمشاد بھائی اس دھاگے کا نام اگر “ یاد گار لمحات“ ہوتا تو کیسا ہوتا ۔۔۔ اس طرح سب اپنے یادگار لمحات شیئر بھی کرسکتے کہ اب کہاں سے لائیں بہت سارے خوبصورت لمحات ۔۔۔ :cry:

:lol:
 

شمشاد

لائبریرین
بات تو آپ کی ٹھیک ہے ظفری بھائی۔ یہ دھاگہ اس محفل کے سب سے چھوٹے رکن فرذوق نے شروع کیا تھا، وہ تو اسے دوسرے خط پر ہی بند کر رہا تھا لیکن پھر یہ چل پڑا اور 18ویں صفحے پر پہنچ گیا۔

فرذوق میں اس دھاگے کا عنوان “ خوبصورت لمحات “ سے بدل کر “ یادگار لمحات “ کر رہا ہوں۔
 

ظفری

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی کہ آپ نے میری بات پر توجہ دی ۔ اب یہ ممکن ہوسکے گا کہ کوئی بھی اپنی زندگی کا کوئی بھی یادگار واقعہ یا لمحہ یہاں شیئر کرسکتا ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی دیکھیں، نام تبدیل ہو تو میں کچھ مزید لکھوں۔ ویسے یادگار لمحات کافی وسیع عنوان ہے۔ امید ہے کہ پھر اس کی رونق کو چار چاند لگ جائیں گے۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی میں ناظم تو ہوں اس دھاگے کا لیکن عنوان تبدیل نہیں کر پا رہا، آپ مدد کریں۔
 

زیک

مسافر
شمشاد نے کہا:
زکریا بھائی میں ناظم تو ہوں اس دھاگے کا لیکن عنوان تبدیل نہیں کر پا رہا، آپ مدد کریں۔

ہو گیا۔

شمشاد: نظامت کے فورم میں ذرا تانا بانا کھولیں کہ آپ کیسے کرنا چاہ رہے تھے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تو میرے پیارے بھائی، آج کل جو آپ کا موڈ عجیب ہوا ہواہے، اسے شئیر کریں ناں۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
کیا بات کر رہے ہیں 35 سال کی عمر تک کوئی واقعہ ہی نہیں ہوا ؟
پینتیس سال :) خیر میں برا نہیں مناتا کیونکہ عمر میں کیا رکھا ہے۔ چاہیں تو 350 سال کہ دیں‌:)
میں‌موجودہ واقعہ کی بات کر رہا تھا۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں برا منانے کی کیا بات ہے، اگر کم یا زیادہ لکھ دی ہے تو آپ تصحیح کر دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں سب کو مناتا ہوں، چاہے کو ئی برا ہو چاہے کوئی اچھا۔ ویسے ایک بار پھر سے بتا دیتا ہوں‌کہ عمر 28 سال ہے۔ اس میں چند ماہ بھی شامل ہیں جو ڈیڑھ مہینے ہیں۔ :wink:
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے کب بتایا تھا آپ نے جو پھر سے بتا رہے ہیں، لگے ہاتھ تاریخ بھی بتا دینی تھی۔
 
Top