"یاد" کے موضوع پر اشعار!

شمشاد

لائبریرین
میں تو آج بہت رویا ہوں
تو بھی شاید رویا ہوگا

ناصر تیرا میت پرانا
تجھ کو یاد تو آتا ہوگا
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
ی۔ادِ م۔ژگاں ب۔۔ہ نش۔ت۔۔ر زارِ صح۔۔رائے خیال
چاہیے بہرِ تپش یک دست صد پہلو مجھے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
کم نہیں وہ بھی خرابی میں، پہ وسعت معلوم
دشت میں ہے مجھے وہ عیش کہ گھر یاد نہیں
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
اب اپنی حقیقت بھی ساغر، بے ربط کہانی لگتی ہے
دنیا کی حقیقت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے
(ساغر نظامی)
 

ہما

محفلین

حالِ دل ہم بھی سُناتے لیکن
جب وہ رُخصت ہو تب یاد آیا
بیٹھ کر سایہْ گُل میں‌ناصر
ہم بُہت روئے وہ جب یاد آیا
 

شمشاد

لائبریرین
بتاؤ سرور حزیں،تمہیں سکون کیوں نہیں؟
کٹی کسی کی یاد میں تمھاری ساری رات کیا؟
(سرور)
 
Top