اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
ع عیشل محفلین ستمبر 17، 2007 #501 اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
شمشاد لائبریرین ستمبر 17، 2007 #502 قریب تھا تو کسے فُرصت محبّت تھی ہُوا ہے دُور تو اُس کی وفائیں یاد آئیں (نوشی گیلانی)
نوید صادق محفلین ستمبر 17، 2007 #503 شمشاد نے کہا: قریب تھا تو کسے فُرصت محبّت تھی ہُوا ہے دُور تو اُس کی وفائیں یاد آئیں (نوشی گیلانی) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شمشاد بھائی!! لگتا ہے نوشی کا یہ شعر آپ کو کچھ زیادہ ہی پسند آ گیا ہے۔ یہی شعر آپ نے صفحہ 49 پر بھی درج کیا تھا۔۔خیر یاد کے حوالے سے رام ریاض کا ایک شعر یادوں کے دریچوں کو ذرا کھول کے دیکھ ہم لوگ وہی ہیں کہ نہیں ، بول کے دیکھو شاعر: رام ریاض
شمشاد نے کہا: قریب تھا تو کسے فُرصت محبّت تھی ہُوا ہے دُور تو اُس کی وفائیں یاد آئیں (نوشی گیلانی) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شمشاد بھائی!! لگتا ہے نوشی کا یہ شعر آپ کو کچھ زیادہ ہی پسند آ گیا ہے۔ یہی شعر آپ نے صفحہ 49 پر بھی درج کیا تھا۔۔خیر یاد کے حوالے سے رام ریاض کا ایک شعر یادوں کے دریچوں کو ذرا کھول کے دیکھ ہم لوگ وہی ہیں کہ نہیں ، بول کے دیکھو شاعر: رام ریاض
شمشاد لائبریرین ستمبر 17، 2007 #504 آپ بھی صحیح کہہ رہے ہیں نوید بھائی، وہ واقعی دور ہے یعنی کہ وہ پاکستان میں ہے اور میں یہاں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر چھوڑنے لگے تو کوئی یاد آگیا آنسو نکل پڑے تو کوئی یاد آگیا (فاخرہ بتول)
آپ بھی صحیح کہہ رہے ہیں نوید بھائی، وہ واقعی دور ہے یعنی کہ وہ پاکستان میں ہے اور میں یہاں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر چھوڑنے لگے تو کوئی یاد آگیا آنسو نکل پڑے تو کوئی یاد آگیا (فاخرہ بتول)
نوید صادق محفلین ستمبر 17، 2007 #505 یاد اتری صفتِ خامہء مانی دل پر بن گئی پھر وہی تصویر پرانی دل پر شاعر: خورشید رضوی
شمشاد لائبریرین ستمبر 17، 2007 #506 یاد کے دریچوں سے گر ہوا نہیں آتی حبسِ ہجر میں گُھٹ کر ہم کبھی کے مر جاتے (ناہید ورک)
ع عیشل محفلین ستمبر 17، 2007 #507 عمر ِ رواں کے رخت میں ایسا نہیں کوئی جو پل تمہاری یاد سے باہر بسر ہوا امجد اگر وہ دورِ جنوں جا چکا تو پھر لہجے میں کیوں یہ فرق کسی کے نام پر ہوا
عمر ِ رواں کے رخت میں ایسا نہیں کوئی جو پل تمہاری یاد سے باہر بسر ہوا امجد اگر وہ دورِ جنوں جا چکا تو پھر لہجے میں کیوں یہ فرق کسی کے نام پر ہوا
شمشاد لائبریرین ستمبر 17، 2007 #508 ہاتھ کی لکیروں سے کس طرح نکالوں میں تیری یاد کے موسم تیرے نام کی آہٹ (ناہید ورک)
ع عیشل محفلین ستمبر 18، 2007 #509 خیال ِ جوش ِ وحشت کس قدر خود دار ہے ساحر وہ مجھ کو یاد کرتے ہیں میں ان کو بھول جاتا ہوں
شمشاد لائبریرین ستمبر 18، 2007 #510 تری یاد میں رہے دل مرا بے قرار کب تک مری منزلوں کی رِہ میں تری رِہ گزار کب تک (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 19، 2007 #511 اب بھی ان یادوں کی خوشبو ذہن میں محفوظ ہے بار ہا ہم جن سے گلزاروں کو مہکانے گئے
شمشاد لائبریرین ستمبر 19، 2007 #512 مجبور ہے دل کتنا ترے ہجر کے ہاتھوں ڈھونڈھے ہے تری یادوں کے اُس پار کا موسم (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 19، 2007 #513 یاد ہے میں کیا تھا‘ پر اب جانے کیا ہو گیا آئینے میں شکل دیکھے زمانہ ہو گیا
شمشاد لائبریرین ستمبر 19، 2007 #514 میری سنگت میں گزری ہوئی ساعتیں تُو کرے یاد شاید گماں کی طرح (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 20، 2007 #515 آتی رہیں گی یاد میشہ یہ صحبتیں ڈھوندا کریں گے ہم تجھے فصلِ بہار میں
شمشاد لائبریرین ستمبر 20، 2007 #516 شام ہو سویرا ہو، دھوپ ہو اندھیرا ہو کھائی ہے قسم تیری یاد نے ستانے کی! (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 20، 2007 #517 ہستی کے مسائل نے تیری یاد بھلا دی یوں تجھ کو بھلانے کا ارادہ تو نہیں تھا
شمشاد لائبریرین ستمبر 20، 2007 #518 چاند گھٹتا ہی گیا جتنا تجھے یاد کیا درد بڑھتا ہی گیا جتنا تجھے یاد کیا (فاخرہ بتول)
عمر سیف محفلین ستمبر 24، 2007 #519 مجھ کو معلوم تھا اک روز چلا جائے گا وہ میری عمر کو یادوں کے حوالے کر کے
شمشاد لائبریرین ستمبر 25، 2007 #520 چبھن یاد کی ہے یہ میری جسے تم ’’ہے کچھ آنکھ میں پڑ گیا‘‘ کہہ رہے ہو (ناہید ورک)