مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک

صائمہ شاہ

محفلین
"نظریات کا تصادم" منشی منقار کی اگلی نا قابل طباعت و اشاعت ناول کا نام ہو سکتا ہے، جس کے حاشیے میں "ان راتوں" کا بھی ذکر ہو۔ :)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ اگر اسی طرح " ان راتوں " کا سوری فاتح مائینس مشیر خاص کی ان راتوں کا تذکرہ کرتے رھے تو ایک قانون آپ کے خلاف بھی پاس ھو جاے گا امریکہ میں۔
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ اگر اسی طرح " ان راتوں " کا سوری فاتح مائینس مشیر خاص کی ان راتوں کا تذکرہ کرتے رھے تو ایک قانون آپ کے خلاف بھی پاس ھو جاے گا امریکہ میں۔

بٹیا رانی، ملزم (خواہ جرم ثابت ہو یا نہ ہو) کو ایک سزا دیں یا سو سزائیں، کیا فرق پڑتا ہے؟ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
تحقیق کیا ہے؟ اس کی تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ عالمی بنیادوں پر ایسا تسلیم عام بہانہ ہے جس کی مدد سے معاشرے کے کچھ کاہل افراد جو ذہنی جمناسٹک کی آڑ لے کر عیاشیاں کرنا چاہتے ہیں ان کی روزی روٹی چلتی ہے اور اس کی مد میں بڑے بڑے اداروں سے عظیم الجثہ رقوم نچوڑے جاتے ہیں۔ :) :) :)
یہ ہماری سالمیت و ذرائعِ حصولِ رزقِ حلال (جسے عین عبادت مانا جاتا ہے) پر براہ راست حملہ ہے۔
نیز تحقیق تو آپ نے بھی کی خواہ تحقیق پر ہی سہی۔
 
فاتح

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو حقیقت ھے جیسے ھی نظریہ بدلے منطق بھی بدل جاتی ھے اب اپنی مثال ہی لے لیجیے آپ شدید محبت سے شدید محبت تک کیسے آے جذبہ تو وہی ھے صرف نظریہ اور منطق تبدیل ھو گئے ویسے آپکا اختصار بتا رھا ھے کہ دلائل آپکے بھی ختم ھو گئے ھیں۔
تم بہت جاذب و جمیل سہی
زندگی جاذب و جمیل نہیں
مت کرو بحث ہار جاؤ گی
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں

گناہ بر گردنِ جون ایلیا
 
یہ ہماری سالمیت و ذرائعِ حصولِ رزقِ حلال (جسے عین عبادت مانا جاتا ہے) پر براہ راست حملہ ہے۔
سالمیت خطرے میں ہو تو اس کے ساتھ ایم ڈی 5 یا شا 1 سم کا لاحقہ لگا دیں۔ :) :) :)

نیز تحقیق تو آپ نے بھی کی خواہ تحقیق پر ہی سہی۔
ہماری تحقیق تو مستعار لی ہوئی تھی۔ ہم تو بقول سعدی:

نہ محقق بود نہ دانشمند
چار پائے برو کتابے چند
 
فاتح

لائبریرین
سالمیت خطرے میں ہو تو اس کے ساتھ ایم ڈی 5 یا شا 1 سم کا لاحقہ لگا دیں۔ :) :) :)
حضور! آپ نے سالمیت کے خطرے سے نمٹنے کی ترکیب بھی بتائی تو دنیا کی سپر پاورز کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جان بوجھ کر ازمنۂ قدیم کے الگورتھم یعنی شا 1 کے استعمال کی بتائی جس میں سیکیورٹی کے نقائص موجود ہیں تا کہ آپ ان نقائص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری سالمیت کا استحصال کر سکیں۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
تم بہت جاذب و جمیل سہی
زندگی جاذب و جمیل نہیں
مت کرو بحث ہار جاؤ گی
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں

گناہ بر گردنِ جون ایلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھر موم کا پہلے تو۔۔۔۔ بنایا نہیں جاتا
بن جاے تو سورج سے بچایا نہیں جاتا
اب تم ھو مقابل تو مجھے ہارنا ھو گا
تم کو تو میری جان ہرایا نہیں جاتا
آپ کی دلیلیلں واقعی ختم ھو گئی ھیں لیکن آپ کی انا کو ہار منظور نہیں :)
 
آپ دلائل کو تو یکسر نظر انداز کیے جاتی ہیں۔ سترہ طویل صفحات پر مشتمل اس مباحثے پر کسی کو منصف مقرر فرما لیجیےا ور فیصلہ کروا کے دیکھ لیجیے کہ کون محض انا کی تسکین کی غرض سے ہار تسلیم نہیں کر رہا۔ :)
 
حضور! آپ نے سالمیت کے خطرے سے نمٹنے کی ترکیب بھی بتائی تو دنیا کی سپر پاورز کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جان بوجھ کر ازمنۂ قدیم کے الگورتھم یعنی شا 1 کے استعمال کی بتائی جس میں سیکیورٹی کے نقائص موجود ہیں تا کہ آپ ان نقائص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری سالمیت کا استحصال کر سکیں۔

بھئی یہ حفاظت کے لئے نہیں بلکہ سالمیت کے لئے اب بھی قابل اعتماد الگورتھم ہیں۔ :) :) :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
آپ دلائل کو تو یکسر نظر انداز کیے جاتی ہیں۔ سترہ طویل صفحات پر مشتمل اس مباحثے پر کسی کو منصف مقرر فرما لیجیےا ور فیصلہ کروا کے دیکھ لیجیے کہ کون محض انا کی تسکین کی غرض سے ہار تسلیم نہیں کر رہا۔ :)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی کوئی بھی دلیل تسلی بخش نہیں تھی اس لیے سب رد ہو گئیں ھماری عدالت میں اور کسی اور کی کیا ضرورت ھے جب ھم ھی قائل نہیں ھو پاے لیکن آپ کی خواہش کو مدنظر رکھتے ھوے اگر ضرورت پڑی تو جج کو امریکہ سے نہیں برطانیہ سے بلوایا جاے گا ۔
 
Top