مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک

فاتح

لائبریرین
اب راتیں گزارنا تو گہری دوستی کی علامت ہے البتہ یہ الگ بات ہے کہ اردو میں اس محاورے کا غلط استعمال عام ہے اور بات خواہ مخواہ ذومعنی ہو جاتی ہے۔

سڑک پر تو لازم تھا کہ سیاہ ہی ہوگی رات ، سڑک بھی سیاہ اور رات بھی ۔
حدتو یہ ہے کہ اس سیاہی میں وہ نیلی گاڑی اور نیلا آسمان بھی سیاہ لگ رہے تھے۔ ویسے "راتیں کالی کرنا" بھی محاورہ ہے۔
 
حدتو یہ ہے کہ اس سیاہی میں وہ نیلی گاڑی اور نیلا آسمان بھی سیاہ لگ رہے تھے۔ ویسے "راتیں کالی کرنا" بھی محاورہ ہے۔

بس کیا کہیں میاں ، اعمال کی سیاہی بھی شامل ہو گئی تھی اور سیاہیوں میں ۔

دیکھا میں نے کہا تھا نہ کہ رات اور کالی کو اکٹھا کرنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔
 
فاتح

لائبریرین
جی بالکل اردو ہے ہی ایسی۔۔۔ کیا کیجیے۔۔۔ ویسے پنجابی میں تو کوئی محاورہ، ترکیب یا لفظ ہر گز ذو معنی استعمال نہیں ہوتا۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
ہمیں فارسی کا طعنہ تو مسلسل دیے جا رہی ہیں آپ لیکن اپنے ستم پر بھی ایک نظر کیجیے کہ ڈیڑھ سطر کے اس جواب میں آپ نے پانچ چھ الفاظ موئی فرنگی زبان کے لکھ ڈال دیے۔ یقین کیجیے اگر مدارس کے نصاب میں ہمیں یہ موئی انگریزی نہ پڑھنی پڑتی تو شاید پانچویں جماعت کے امتحان میں کامیاب ہو ہی جاتے اور مزید کچھ پڑھ لکھ جاتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ فارسی چھوڑ دیں میں فرنگی زبان چھوڑ دیتی ہوں
 
صائمہ شاہ

محفلین
یہ تو صحیح طریقہ نہیں ویسے بھی آپ کی وجہ سے مجھے ایک عدد "طعنہ" پڑ چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دبا دبا احتجاج کیا تھا مگر نظرانداز کر دیا گیا صحیح طریقہ آپ بتا دیں ہمیں تو پہلے ہی کہا جا چکا ھے کہ آپ کا شمار حلقہء یاراں میں ہوتا ھے اور آپ طعنے برداشت کر سکتے ھیں
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دبا دبا احتجاج کیا تھا مگر نظرانداز کر دیا گیا صحیح طریقہ آپ بتا دیں ہمیں تو پہلے ہی کہا جا چکا ھے کہ آپ کا شمار حلقہء یاراں میں ہوتا ھے اور آپ طعنے برداشت کر سکتے ھیں

صحیح طریقہ تو فاتح کے موڈ کی مناسبت سے ہوگا کہ

سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے

اس مصرع کی تشریح ابھی فاتح خود ہی کرے گا۔
 
یہ آپ کی اعلیٰ ظرفی ہے کہ ایک ہی طعنے کا ذکر کیا۔
اعلی ظرفی سے زیادہ متوقع "تواضع" کے ڈر سے ایک ہی کا ذکر کیا۔

ویسے آج کیا میری کلاس لگنی ہے ، محترمہ صائمہ شاہ ابھی آن لائن ہیں ۔ وہ بیچاری منتظر ہیں کہ آج ان کی تو باری ہی نہیں آ رہی اور ساری توجہ مجھ پر ہے :ROFLMAO:
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی میری خوش قسمتی ھے کہ آج ابر کرم آپ پر برس رہا ھے
 
فاتح

لائبریرین
اعلی ظرفی سے زیادہ متوقع "تواضع" کے ڈر سے ایک ہی کا ذکر کیا۔

ویسے آج کیا میری کلاس لگنی ہے ، محترمہ صائمہ شاہ ابھی آن لائن ہیں ۔ وہ بیچاری منتظر ہیں کہ آج ان کی تو باری ہی نہیں آ رہی اور ساری توجہ مجھ پر ہے :ROFLMAO:
ابھی تھوڑی دیر قبل تمھاری خاصی تواضع ہو چکی ہے کسی بات پر۔ بھول گئے؟
محترمہ صائمہ شاہ صاحبہ سے تو میرا تعارف ہی اس دھاگے پر ہوا ہے لہٰذا ان کی "خاطر تواضع" کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان سے تو میں بے حد عزت سے بات کر رہا ہوں، انھیں کیوں شامل کر رہے ہو "عزت افزائی" میں؟
 
Top