بھیا۔۔۔آپ کے نزدیک وہ کونسے شعبے ہیں جو خواتین کے لئے مناسب ہیں۔۔۔۔ زیادہ تر ٹیچنگ اور میڈیکل کے شعبے مناسب سمجھے جاتے ہیں عورتوں کے لئے۔۔۔۔ کامرس۔۔۔۔ سیاست۔۔۔ کمپیوٹر سائنس وغیرہ نہیں اچھے سمجھے جاتے ہیں کیوں؟
اگر تو ہم کسی اصول، قانون اور شریعت کے پابند ہیں تو پھر ہم پر لازم ہے کہ اندھیرے میں تیر چلانے سے قطعی طور پر گریز کریں اور اپنے مزاج کو شریعت کے تابع کر کے ہر کام میں صرف شریعت سے رہنمائی طلب کریں، اگر پھر بھی کسک باقی رہ جائے تو امہات المومنین رضی اللہ عنہن یا سیدة النساء حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی حیاتِ طیبہ کا مطالعہ کریں
شریعت مطہرہ عورت کے حجاب کی کچھ شرائط مقرر کرتی ہے اور مردوں کے ساتھ اختلاط پر قدغن لگاتی ہے
چونکہ عورت پر کسی بھی جاب کی صورت میں دگنا بوجھ اٹھانا پڑے گا کیونکہ گھر اور بچوں کو بھی دیکھنا ہو گا تو پھر اس صورت میں عورت کو بقدرِ ضرورت ہی جاب کے لیے نکلنا چاہیے (کیونکہ وہ پہلے سے ہی ایک معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک بہت بڑا کام کر رہی ہے ) میرے خیال جس بھی شعبہ جات میں خواتین کی موجودگی ناگزیر ہو اس میں جانا چاہیے، جیسا کہ طب، تعلیم اور بقدرِ ضرورت پولیس، کیونکہ پولیس میں بھی جب خواتین کے ساتھ معاملہ پڑتا ہے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں
اور جن لوگوں کو شریعت کے نام سے ہی چِڑ ہو اس کے لیے تو ہر طرف راہیں کھلی ہیں، مندرجہ بالا تفصیل تو صرف شریعت کے مطابق چلنے والوں کے لیے ہے