یوم خواتین __ 8 مارچ 2021

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میرا تعلق کوئی آزادی مارچ والی عورتوں سے نہیں ہے۔۔۔۔ وہ کتنی ہیں ۔۔۔۔ ایک پرسنٹ۔۔۔۔۔ انھوں نے عورتوں کے اصل مسائل پر ڈھنگ سے آواز ہی نہیں اٹھائی۔۔۔۔ ان کے اپنے ایجنڈے ہیں۔۔۔۔ وہ جانیں اور ان کا کام جانے۔۔۔۔لیکن مجھے اس بات سے تکلیف ہوتی ہے کہ ہر بات کو چاہے یوم خواتین ہو
۔۔۔ چاہے عورت کے کسی مسئلے پر کوئی بھی بات کرے۔۔۔۔ فورا سمجھ لیا جاتا ہے کہ یقینا آپ اکا تعلق ان سے ہے یا آپ ان کا ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہیں ۔۔۔جبکہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔۔۔۔
آپ کا یقیناً ایسی خواتین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہو گا لیکن جو خواتین کی نمائندہ تحریک بن کے سامنے آ رہی ہے اس کا رد تو ہونا چاہیے ناں؟
اور یہ رد بھی کسی مرد کی طرف سے تو یقیناً قابلِ قبول نہیں ہوگا تو اس کے لیے ان خواتین پر ایسی خواتین کا رد لازم ہو جاتا ہے جس کی آواز معاشرے میں سنی جاتی ہے
 
مومن فرحین

لائبریرین
میم میرا تعلق دیہات سے ہی ہے۔۔۔۔ اور جو میں نے عورتوں پر ظلم و ستم ہوتے دیکھے ہیں ۔۔۔۔ اس کے بارے میں تصور نہیں کر سکتی ہیں آپ
۔۔۔۔۔

میرا تعلق کوئی آزادی مارچ والی عورتوں سے نہیں ہے۔۔۔۔ وہ کتنی ہیں ۔۔۔۔ ایک پرسنٹ۔۔۔۔۔ انھوں نے عورتوں کے اصل مسائل پر ڈھنگ سے آواز ہی نہیں اٹھائی۔۔۔۔ ان کے اپنے ایجنڈے ہیں۔۔۔۔ وہ جانیں اور ان کا کام جانے۔۔۔۔لیکن مجھے اس بات سے تکلیف ہوتی ہے کہ ہر بات کو چاہے یوم خواتین ہو
۔۔۔ چاہے عورت کے کسی مسئلے پر کوئی بھی بات کرے۔۔۔۔ فورا سمجھ لیا جاتا ہے کہ یقینا آپ اکا تعلق ان سے ہے یا آپ ان کا ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہیں ۔۔۔جبکہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔۔۔۔
باقی تبصرہ تھوڑی دیر بعد۔۔۔

ہانیہ جی بات دراصل یہ کہ ہم جس پہلو کو دیکھ رہے ہوتے ہیں ضروری نہیں کہ مقابل بھی اسی پوزیشن میں کھڑا ہو اور وہ بھی اسے دیکھ سکے ۔ کشمیر میں رہنے والا صحرا کی گرمی کا اندازہ نہیں کر سکتا نہ ہی عرب والے کشمیر کی ۔۔۔۔ آپ اپنی جگہ درست ہیں مگر سیما اپیا بڑی ہیں قابل احترام ہیں انھیں جو تجربات حاصل ہیں اس تک پہنچنے کے لیے ہمیں ایک عمر گزارنی پڑے گی اس لیے ہم اتنے درست طور پر ابھی دنیا نہیں دیکھ سکتے جیسے وہ دیکھتی ہیں ۔ ہمیں بہر حال ان کا احترام ملحوظ رکھنا چاہیے سسٹر ۔۔۔:)
 
سر میں نے زیادہ تر لکھا تھا۔۔۔۔ ہر کسی کو نہیں کہا ہے۔۔۔۔

یہ دیکھیں
"کامیاب تو زیادہ تر وہی ہیں جو غلط کام کرتے ہیں۔۔۔ جو ایماندار ہیں وہ تو بس تکلیف ہی اٹھائیں گے۔۔۔"

میم سیما نے میری کہی بات کو غلط کوٹ کیا اور اب آپ بھی وہی لہہ رہے ہیں۔۔۔۔
یہ "زیادہ تر" بھی بدگمانی کے زمرے میں ہی آئے گا.
 
ہانیہ

محفلین
ہانیہ جی بات دراصل یہ کہ ہم جس پہلو کو دیکھ رہے ہوتے ہیں ضروری نہیں کہ مقابل بھی اسی پوزیشن میں کھڑا ہو اور وہ بھی اسے دیکھ سکے ۔ کشمیر میں رہنے والا صحرا کی گرمی کا اندازہ نہیں کر سکتا نہ ہی عرب والے کشمیر کی ۔۔۔۔ آپ اپنی جگہ درست ہیں مگر سیما اپیا بڑی ہیں قابل احترام ہیں انھیں جو تجربات حاصل ہیں اس تک پہنچنے کے لیے ہمیں ایک عمر گزارنی پڑے گی اس لیے ہم اتنے درست طور پر ابھی دنیا نہیں دیکھ سکتے جیسے وہ دیکھتی ہیں ۔ ہمیں بہر حال ان کا احترام ملحوظ رکھنا چاہیے سسٹر ۔۔۔:)

فرحین آپ نے جو تبصرہ میرا کوٹ کیا ہے وہ کوئی دوسری سسٹر ہیں جن کو جواب میں نے دیا ہے۔۔۔ ام عبدالوہاب۔۔۔اور اگر میںں نے میم سیما کی بے احترامی کی ہے تو آپ کوٹ کر دیں۔۔۔ میں معافی مانگ لوں گی۔۔۔ اب تک میں نے صرف اپنا پوائنٹ آف و یو بتایا ہے اور وہ یہاں سب سے مختلف ہے۔۔۔ میچ نہیں کر رہا ہے۔۔۔ اب اگر میرے خیالات مختلف ہیں اور میں ان کو دنیا کو بتانے سے ڈر نہیں رہی ہوں۔۔۔ تو اس میں بے عزتی کیسی کسی کی؟۔۔۔۔ پھر بھی مجھے پلیز کوٹ کر دیجئے گا جہاں آپ کو میری غلطی لگے۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
کشمیر میں رہنے والا صحرا کی گرمی کا اندازہ نہیں کر سکتا نہ ہی عرب والے کشمیر کی ۔۔۔۔ آپ اپنی جگہ درست ہیں مگر سیما اپیا بڑی ہیں قابل احترام ہیں انھیں جو تجربات حاصل ہیں اس تک پہنچنے کے لیے ہمیں ایک عمر گزارنی پڑے گی
جیتی رہیے بٹیا! پروردگار اتنی ساری خوشیاں عطا فرمائے کہ آپ سے سنبھالے نہ سنبھلیں۔ آپ کی بات سے ہمیں ہماری اماّں مرحومہ کی ایک بات یاد آگئی کہ جس نے لوہے کے چنے نہ چبائے ہوں اُسے لوہے کے چبانے کا کیسے پتہ۔ کچھ لوگ اپنی چھوٹی سی تکلیف کو پہاڑ سمجھ لیتے ہیں اور کچھ پہاڑ کو ہنستے ہوئے اپنے آپ پر سے گذار لیتے ہیں ۔۔۔بس انسان انسان کا فرق ہے ۔بہت ساری دعائیں اور بہت سارا پیار اپنی ننھی سی فرحین بٹیا کے لیے جو اتنی دور بیٹھ کے ہم سے اتنا پیار کرتی ہیں:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
مومن فرحین

لائبریرین
بٹیا شاید ہم آپ کو اپنی بات سمجھا نہ سکے اسکے لئیے معافی کی طلبگار ہیں ہمارا مطلب ایسا بالکل نہیں آپ نے جب یہ کہا کہ غلط لوگوں کے پاس ہی آسانیاں ہیں تو ایسا نہیں لوگ محنت کرتے ہیں اور ثمر پاتے ہیں اور محنت کا صلہ انسان نہیں پرودگار دتیا ہے ہمارا صرف مطلب یہ تھا اس بات کس کہنے یہاں نہ کہ برُائی کو پرُموٹ کرنا بُرائی چوری ہمیشہ بُرائی رہیے گی پلیز اگر آپکو ہماری کوئی بات بُری لگی ہے تو ہم دست بستہ معافی کے طلبگار ہیں آپ بالکل ہماری بیٹی کی طرح ہیں ۔۔۔

اپیا مجھے بہت شرمندگی ہوئی کہ آپ نے ایسے معافی مانگی ۔۔۔۔ اللّه بہت زیادہ شرمندگی کا مقام ہے ہم سب کے لیے کہ ہم سے بڑوں کو یوں کہنا پڑے ۔ میں آپ سے معافی مانگتی ہوں اپیا ۔۔۔
 
میم معافی کی تو بات ہی نہیں ہے۔۔۔ مجھے شرمندہ نہ کریں۔۔۔ مجھے کوئی بات بری نہیں لگی۔۔۔ بات چیت ہی تو ہو رہی ہے اچھے سے۔۔۔ لڑ تھوڑی رہے ہیں۔۔۔ میں بس حیران ہوئی تھی کیونکہ میں شاید آپ کو اپنی بات سمجھا نہیں سکی تھی۔۔۔
اور وہ آزادی مارچ کی عورتوں والا تبصرہ آپ کو کب لکھا ہے؟۔۔۔۔ وہ تو دوسری سسٹر ہیں ام عبدالوہاب۔۔۔ انھوں نے خود ہی ان کا ریفرنس دیا تو جواب دیا میں نے۔۔۔ فرحین بھی یہی کہہ رہی ہیں آپ بھی یہی کہہ رہی ہیں۔۔۔۔ آپ پلیز دونوں پیچھے جا کر میرا تبصرہ دوبارہ دیکھیں۔۔۔ پلیز

پلیز ہماری طرف سے بس کیونکہ ہمیں بہت افسوس ہوا ہماری ہر مثبت بات کو آپ نے پتہ نہیں کس پیرائے میں لیا دوبارہ معافی کی طلب گار ہمارا کوئی ایجینڈا نہیں یہ محفل اپنوں کی اور محبتوں کی محفل ہے اپنائیت جہاں نہ ہو وہاں بات کرنے کا مزا نہیں۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
معاشرے کی جو عورت ظلم سہتی ہے اس کیلیئے کوئی آواز نہیں اٹھائی جاتی۔یہ سب تو برابری کا رونا ہےکہ عورت کی گواہی کو پورا تسلیم کیا جائے۔ اب اس میں مرد کا قصور کہاں کہ اللہ نے عورت کی گواہی آدھی رکھی ہے۔
جنھوں نے ہر حال میں شکایت ہی کرنا ہے بٹیا اُِنھوں نے انسان سے بھی شکایت کرنا ہے اور نعوذ باللّہ پروردگار سے بھی ناشکری ایک کیفیت کا نام ہے اور اسلام سے زیادہ دنیا کا کوئی مذہب عورت کو معتبر نہیں کرتا ۔بس بہتری ہمیں اپنی سوچ میں لانی ہوگی ۔۔بہت ڈھیر ساری دعائیں ہم نے آپکا مراسلہ بہت دیر سے پڑھا۔۔۔۔۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
فرحین آپ نے جو تبصرہ میرا کوٹ کیا ہے وہ کوئی دوسری سسٹر ہیں جن کو جواب میں نے دیا ہے۔۔۔ ام عبدالوہاب۔۔۔اور اگر میںں نے میم سیما کی بے احترامی کی ہے تو آپ کوٹ کر دیں۔۔۔ میں معافی مانگ لوں گی۔۔۔ اب تک میں نے صرف اپنا پوائنٹ آف و یو بتایا ہے اور وہ یہاں سب سے مختلف ہے۔۔۔ میچ نہیں کر رہا ہے۔۔۔ اب اگر میرے خیالات مختلف ہیں اور میں ان کو دنیا کو بتانے سے ڈر نہیں رہی ہوں۔۔۔ تو اس میں بے عزتی کیسی کسی کی؟۔۔۔۔ پھر بھی مجھے پلیز کوٹ کر دیجئے گا جہاں آپ کو میری غلطی لگے۔۔۔

ہانیہ جی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں کیوں کہ میں نے خود بالکل یہی ہوتے دیکھا ہے جو آپ کہتی ہیں ۔ میں نے تو ان لوگوں کو بھی دیکھا ہے جو عورت کو صرف اپنے پاؤں کی جوتی سمجھتے ہیں اور یہی لوگ میرے اطراف میں زیادہ ہیں ۔ پر میں چاہتی ہوں کہ میں ان باتوں سے اپنی شخصیت کو منفی نہ کر لوں کیوں کہ میں اپنے سماج کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں ان مظلوم عورتوں کے لیے آواز اٹھانا چاہتی ہوں پر یہ تب ممکن ہے جب میں خود مثبت رہوں ۔
میں آپ کی بات سے بالکل اتفاق کرتی ہوں
 
ہانیہ

محفلین
آپ کا یقیناً ایسی خواتین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہو گا لیکن جو خواتین کی نمائندہ تحریک بن کے سامنے آ رہی ہے اس کا رد تو ہونا چاہیے ناں؟
اور یہ رد بھی کسی مرد کی طرف سے تو یقیناً قابلِ قبول نہیں ہوگا تو اس کے لیے ان خواتین پر ایسی خواتین کا رد لازم ہو جاتا ہے جس کی آواز معاشرے میں سنی جاتی ہے

دیکھئے سر بات یہ ہے کہ ہر عورت کے مسائل پر بات کرنے کو آزادی مارچ والی عورتوں کے رویے اور حرکتوں سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے۔۔۔۔ آپ یہ بتائیے کہ اس پورے ٹوپک میں کہاں کسی خاتون سے آپ کو لگا کہ وہ ان کی طرفدار ہیں۔۔۔
کیا ہم عورتوں کے مسائل پر بات کرنا چھوڑ دیں
۔۔۔ کیونکہ یہ آزادی مارچ والی عورتیں بھی عورت کے مسائل کا ہی نعرہ لگاتی ہیں۔۔۔۔
ان آزادی مارچ والوں کے ایجنڈے پر بھی بات ہو جائے گی۔۔۔ ابھی عورتوں کی اکثریت کے جو مسائل ہیں ان پر بات کر رہے ہیں۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہانیہ جی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں کیوں کہ میں نے خود بالکل یہی ہوتے دیکھا ہے جو آپ کہتی ہیں ۔ میں نے تو ان لوگوں کو بھی دیکھا ہے جو عورت کو صرف اپنے پاؤں کی جوتی سمجھتے ہیں اور یہی لوگ میرے اطراف میں زیادہ ہیں ۔ پر میں چاہتی ہوں کہ میں ان باتوں سے اپنی شخصیت کو منفی نہ کر لوں کیوں کہ میں اپنے سماج کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں ان مظلوم عورتوں کے لیے آواز اٹھانا چاہتی ہوں پر یہ تب ممکن ہے جب میں خود مثبت رہوں ۔
میں آپ کی بات سے بالکل اتفاق کرتی ہوں
بس بٹیا یہی بڑی بات ہے سو منفی لوگوں میں بھی رہ کر مثبت سوچنا. یہ ہماری بھول ہے کہ ہندوستان پاکستان میں ایسا ہے۔ پوری دنیا میں ایسا ہے۔ جہاں لیڈیز فرسٹ کہتے ہیں، اُنکی تاریخ اُٹھا کے پڑھیں جو سو کالڈ لبرل بننے کا ڈھونگ سب سے زیادہ رچاتے ہیں۔۔۔
 
ہانیہ

محفلین
اپیا مجھے بہت شرمندگی ہوئی کہ آپ نے ایسے معافی مانگی ۔۔۔۔ اللّه بہت زیادہ شرمندگی کا مقام ہے ہم سب کے لیے کہ ہم سے بڑوں کو یوں کہنا پڑے ۔ میں آپ سے معافی مانگتی ہوں اپیا ۔۔۔

فرحین سسٹر آپ بتا دیں کہاں میں نے گستاخی کی ہے۔۔۔۔ چلیں چھوڑیں میں ایسے ہی سیما میم سے معافی مانگ لیتی ہوں۔۔۔سیما میم آپ کو جو بھی میری بات ناگوار گزری ہے میں اس کے لئے آپ سے معافی مانگتی ہوں۔۔۔۔میں ذرا مختلف خیالات کی مالک ہوں اور یہاں کسی کی سوچ سے میچ ہی نہیں کر رہی ہے۔۔۔۔ میں صرف اپنا پوائنٹ آف ویو بتا رہی ہوں۔۔۔ ۔۔۔۔ اس میں کوئی پرسنل پلیز کوئی نہ لے۔۔۔ یہ مجموعی طور پر معاشرے پر بات ہو رہی ہے۔۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دیکھئے سر بات یہ ہے کہ ہر عورت کے مسائل پر بات کرنے کو آزادی مارچ والی عورتوں کے رویے اور حرکتوں سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے۔۔۔۔ آپ یہ بتائیے کہ اس پورے ٹوپک میں کہاں کسی خاتون سے آپ کو لگا کہ وہ ان کی طرفدار ہیں۔۔۔
کیا ہم عورتوں کے مسائل پر بات کرنا چھوڑ دیں
۔۔۔ کیونکہ یہ آزادی مارچ والی عورتیں بھی عورت کے مسائل کا ہی نعرہ لگاتی ہیں۔۔۔۔
ان آزادی مارچ والوں کے ایجنڈے پر بھی بات ہو جائے گی۔۔۔ ابھی عورتوں کی اکثریت کے جو مسائل ہیں ان پر بات کر رہے ہیں۔۔۔
ہانیہ بہن یقین مانیں میں اس لڑی میں کسی بھی خاتون کا تعلق آزادی مارچ والوں کے ساتھ نہیں جوڑ رہا
اگر کوئی کسی کو ذاتی طور پر جانتا ہے تب تو بات کا مطلب سمجھنے کے لیے آدمی تذبذب کا شکار نہیں ہوتا، لیکن انٹرنیٹ کی دنیا میں کس کی سوچ کیا ہے یہ سمجھنے کے لیے تو یقیناً وقت درکار ہوتا ہے :)
 
ہانیہ

محفلین
جنھوں نے ہر حال میں شکایت ہی کرنا ہے بٹیا اُِنھوں نے انسان سے بھی شکایت کرنا ہے اور نعوذ باللّہ پروردگار سے بھی ناشکری ایک کیفیت کا نام ہے اور اسلام سے زیادہ دنیا کا کوئی مذہب عورت کو معتبر نہیں کرتا ۔بس بہتری ہمیں اپنی سوچ میں لانے ہوگی ۔۔بہت ڈھیر ساری دعائیں ہم نے آپکا مراسلہ بہت دیر سے پڑھا۔۔۔۔۔

میم اب میں کیا کہوں۔۔۔۔ یعنی میں معاشرےکی شکایت کر رہی ہوں تو غلط کر رہی ہوں۔۔۔ یعنی میں صرف یہ کہوں کہ سب اچھا ہے۔۔۔ تو میں مثبت سوچ کی مالک ہو جاؤں گی۔۔۔
 
ہانیہ

محفلین
ہانیہ جی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں کیوں کہ میں نے خود بالکل یہی ہوتے دیکھا ہے جو آپ کہتی ہیں ۔ میں نے تو ان لوگوں کو بھی دیکھا ہے جو عورت کو صرف اپنے پاؤں کی جوتی سمجھتے ہیں اور یہی لوگ میرے اطراف میں زیادہ ہیں ۔ پر میں چاہتی ہوں کہ میں ان باتوں سے اپنی شخصیت کو منفی نہ کر لوں کیوں کہ میں اپنے سماج کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں ان مظلوم عورتوں کے لیے آواز اٹھانا چاہتی ہوں پر یہ تب ممکن ہے جب میں خود مثبت رہوں ۔
میں آپ کی بات سے بالکل اتفاق کرتی ہوں

فرحین معاشرے میں غلط کو غلط کہنا منفی سوچ نہیں ہے۔۔۔۔ ہمارا معاشرہ کس طرف جا رہا ہے سب کے سامنے ہے۔۔۔۔۔ آپ خود اعتراف کر رہی ہیں کہ عورتوں کے ساتھ یہ سب ہوتے آپ نے خود بھی دیکھا ہے۔۔۔۔ تو پھر اس کو اچھا کہہ کر کیسے ہم مثبت سوچ کے مالک ہو سکتے ہیں!

یہ تو بلکہ غلطی پر پردہ ڈالنا ہوا اور برائی کو پروموٹ کرنا ہوا۔۔۔۔ ہمارا یہی تو ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم سب سے اچھی قوم۔۔۔ سب سے اچھے لوگ۔۔۔۔ ہمارا معاشرہ بہترین۔۔۔ اور پھر جو غلط کر رہے ہوتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی برائی برائی ہی نہیں ہے۔۔۔۔ وہ یہ سب کرتے ہیں۔ اور کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔ جب تک سختی سے مذمت نہیں کی جائے گی، تب تک کوئی اپنی غلطیوں کو غلط سمجھنے پر تیار نہیں ہوگا۔۔۔۔ احساس دلانے کی ضرورت ہے کہ یہ غلط ہے۔۔۔۔ اور تم اپنے آپ کو یہاں یہاں صحیح کرو، اصلاح کرو۔۔۔۔ اور یہی کرنا چاہتی ہوں اور یہی کر رہی ہوں۔۔۔ میں پتھر پر خوبصورت ریپر چڑھا کر اسے شو پیس نہیں بنا کر رکھ سکتی ہوں۔۔۔ میں پتھر کو پتھر ہی کہوں گی۔۔۔۔

ویسے ہمیشہ ان باتوں پر مجھے یہی سننے کو ملتا ہے۔ سوچ منفی۔۔۔ یہ نئی بات نہیں ہے میرے لئے ۔۔۔ جب بھی عورتوں کے مسائل ڈسکس کرو۔۔۔۔ یا مجموعی طور پر معاشرے کی برائیاں تو یہی سننے کو ملتا ہے۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
ان ہی اذیتوں سے بچانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے عورت کو رزق کمانے کے لیے مارے مارے پھرنے سے بچایا ہے۔۔۔
اور اس کو گھر بٹھا کر کھلانا اس کے مردوں کے ذمہ لگادیا!!!
ملک کی آدھی آبادی کو گھروں میں بٹھا کر کھلانے کے معاشی اثرات آپ اپنے معاشرہ میں بڑھتی مہنگائی، مفلسی کی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ دنیا نے جب اپنے معیارِ زندگی کو بلند سے بلند کرنے کے چکر میں خود کو ہلکان کیا تو خواتین کو مددگار کے طور پر ساتھ ملا لیا۔ اور جس خاتون کو مرد نے چند ٹکوں کے لیے باہر نکالا اسے علم ہی نہیں کہ خاتون گھر میں بیٹھ کر ایک ایسی نسل کی تربیت کر رہی تھی جس سے معاشرہ بنتا ہے اور آج ذرا معاشرے کی طرف نظر گھمائیے سب سے گھناؤنے جرائم کرنے والے لوگ آپ کو تعلیم یافتہ ہی ملیں گے
ایک طرف عورت کو مرد کی برابری کی تعلیم دینی ہے تو دوسری طرف اسے مرد کی برابری کا کام کرنے نہیں دینا۔ ایسا کیسے؟ یا آپ شروع سے ہی عورت اور مرد کی تعلیم میں فرق رکھیں تاکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مخصوص شعبہ جات کے علاوہ کہیں کام نہ کر سکے۔ اور اگر ایسا نہیں کر سکتے تو عورت کو اپنی تعلیمی قابلیت کے مطابق کام کرنے سے مت روکیں۔ معیار تو کم از کم ایک رکھیں۔
 
میں تو مرد و زن کی ایک نظامِ تعلیم کا قائل ہی نہیں ہوں، ابتدائی تعلیم تو یقیناً ایک جیسی ہی ہو گی لیکن بعد میں یقیناً دونوں کا تعلیمی نظام میں فرق ہونا چاہیے بس چند شعبہ جات کی استثنیٰ کے ساتھ
 
Top