یوم خواتین __ 8 مارچ 2021

جاسم محمد

محفلین
اچھا اب ذرا بتائیں امریکہ کی کل کابینہ کتنی ہے اور مرد و زن کا تناسب کیا ہے، اور پورا یورپ کھنگالیے اس میں سے کتنی ایسی اور مثالیں آپ ڈھونڈ پاتے ہیں
اب تو نئے امریکی صدر نے بھی بغیر کسی نسلی و صنفی امتیاز کے اپنی کابینہ میں تمام قابل لوگوں کو شامل کر دیا ہے۔ یہی تو تبدیلی ہے۔
201129222415-biden-administration-split-restricted-exlarge-169.jpg

Cabinet-Women_Update-4x3-1.png

President-elect Joe Biden moves quickly to build a diverse administration - CNNPolitics
 
ساری بات ،سارا معاملہ شعور کا ہے۔اگر ہم اسلامی روایات کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں ،ہر مرد و عورت اپنے اپنے حقوق و فرائض احسن طریقے سے ادا کریں تو لڑائی جھگڑے یا کشیدگی کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ ماں کی گود بچے کی درسگاہ ہے،جو شعور ماں اپنے بچے کو دے سکتی ہے وہ کوئی دوسرا تعلیمی ادارہ نہیں دے سکتا۔
ماں بچوں میں پیدا ہونے والی بری عادات کو ،خصوصاً لڑکوں میں انکی صھبت کی وجہ سے جو خامیاں اتی ہیں ،اپنے سسرال (دیور،جیٹھ اور سسر) وغیرہ سے چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔ان پر پردہ ڈالتے ڈالتے وہی عادات پختہ ہو جاتی ہیں۔ پھر وہی ماں کہتی ہے اس کی شادی کردو خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔پھر اس کی سزا کوئی دوسری عورت بھگتتی ہے۔
ضرورت مرد میں شعور پیدا کرنے کی ہے کہ عورت مرد کی زندگی کی ساتھی ہے اس کی نسل کی وارث ہے نہ کی پاؤں کی جوتی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اب تو نئے امریکی صدر نے بھی بغیر کسی نسلی و صنفی امتیاز کے اپنی کابینہ میں تمام قابل لوگوں کو شامل کر دیا ہے۔ یہی تو تبدیلی ہے۔
201129222415-biden-administration-split-restricted-exlarge-169.jpg

Cabinet-Women_Update-4x3-1.png

President-elect Joe Biden moves quickly to build a diverse administration - CNNPolitics
بہرطور مساواتِ مرد و زن کے متعلق مغرب کے رویے کے متعلق بات تو ضمناً آئی تھی، جبکہ میں واشگاف الفاظ مزاجِ شریعت کو اپنانے کی بات کر رہا ہوں

خیرہ نہ کر سکا مجھے جلوہِ دانشِ فرنگ
سرمہ ہے میری آنکھ کا خاکِ مدینہ و نجف
 
ہانیہ

محفلین
لیکن ہانیہ بٹیا سب تو ایسے نہیں ہیں ہم نے تقریباً 37 سال ایک ادارے میں کام کیا جاب کے حوالے سفر بھی کیا ، شکر ہے اُس پروردگار کا اُس نے اچھے لوگوں سے واسطہ رکھا اور شکر ہے لاکھ لاکھ کہ اچھی تربیت والے لوگوں سے واسطہ رہا اب بھی جن مردوں کی تربیت ہوتی ہے وہ قطعناً کسی باہر نکلنے والی خواتین کو پریشان نہیں کرتے بس آپکو ایک حد مقرر ضروری ہے اپنے لئیے ۔کسی کی جرُات نہیں کہ آپ پر میلی نظر بھی -ڈال سکے !!!!!

میم آپ نے ایک دوسرے ٹوپک میں بتایا تھا کہ آپ نے ما شاء اللہ ۳۷ سال جاب کی ہے۔۔۔۔ آپ بتائیں گی اگر برا نہ مانیں۔۔۔۔ کہ کس ادارے میں کام کیا ہے۔۔۔۔
 
اچھائی کو پھیلانا پڑتا ہے اور برائی خودبخود ہی پھیلتی چلی جاتی ہے ۔کوئی روایت دنوں میں پروان نہیں چڑھتی۔یہ پھل دار درخت کی طرح ہے کہ لگائے کوئی اور کھائے کوئی اور۔
کسی قوم میں مثبت رسم و رواج اور سوچ کو بدلنے کیلیئے صدیاں اور نسلیں درکار ہوتی ہیں۔
میں سمجھتی ہوں سب سے اہم بات ایک ماں کی سوچ کا مثبت ہونا ہے جب ماں کی سوچ اچھی ہوگی تو بدلاؤ یقینی ہے۔
پاکستان میں جو وڈیرہ سسٹم ہے عورت کی تذلیل کی انتہا ہے۔مگر افسوس ہے اس عورت پر جو خود تو بکاؤ ال بن کر آئی تھی ،مگر اپنے لڑکوں کو بھی ویسا ہی وڈیرا بناتی ہےجیسا اسے خرید کر لایا تھا۔
میں مرد کو اس ساری بات سے بری الذمہ نہیں کہہ رہی ۔بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ایک ماں ایک نسل کی سوچ تبدیل کر سکتی ہے۔
 
جب سے یہ لڑی بنی ہے میں منتظر ہوں لیکن کچھ ہوتا نہیں میدان میں اترو شاہ سواروں آخر میں صلح صفائی ہوجائے گی کوئی غم نہ کریں
یہ پنجابی مرد نہیں ہین کہ ایک نے گالی دی ،دوسرے نے بھاگ کر گریبان پکڑا"اوئے گالی نہ کڈھیں اوئے نئیں تے میں۔۔۔۔۔۔۔۔"
ہم سب مذہب خواتین ہیں ،الحمدللہ ہمیں آداب آتے ہیں۔ہم سب صرف اپنی اپنی رائے اور خیال بتا رہے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
خیرہ نہ کر سکا مجھے جلوہِ دانشِ فرنگ
سرمہ ہے میری آنکھ کا خاکِ مدینہ و نجف
ہمارا سب کچھ قربان آقاﷺکے قدموں پہ !بے شک فلاحی ریاست اور عورتوں کے حقوق کی بات آپ ﷺ سے زیادہ نہ کسی نے کی ہے اور نہ کوئی کرسکتا ہے ۔

خاک یثرب از دو عالم خوش تراست
اے خنک شہرے کہ آنجا دلبراست
 
اے خان

محفلین
ارے خان بیٹا یہ لڑائی نہیں ہے۔بس ایک مکالمہ ہے۔
جب ایسی لڑیاں پڑھتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میرے سامنے ایک میدان ہے اور کئی لوگ ایک دوسرے پر چیخ رہے ہیں لیکن کوئی ایک دوسرے کی بات نہیں سمجھ رہا اور میں اکیلا چھت پر بیٹھ کر چائے پی رہا ہوں اور انجوائے کررہا ہوں اس چیخ و پکار کو:p
 
پھر تو آپ کو اس لڑی سے مایوسی ہوئی ہو گی :)
 
جب ایسی لڑیاں پڑھتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میرے سامنے ایک میدان ہے اور کئی لوگ ایک دوسرے پر چیخ رہے ہیں لیکن کوئی ایک دوسرے کی بات نہیں سمجھ رہا اور میں اکیلا چھت پر بیٹھ کر چائے پی رہا ہوں اور انجوائے کررہا ہوں اس چیخ و پکار کو:p
اچھی بات ہے،اپنی چائے انجوائے کیجیئے۔مین تو صبح سے صرف دیکھ رہی تھی میرے پاس ٹائیپنگ کیلیئے وقت نہیں تھا ،اب میں نے سوچا تھوڑا سا اظہار ہو جانا چاہیئے۔
 
سیما علی

لائبریرین
میم آپ نے ایک دوسرے ٹوپک میں بتایا تھا کہ آپ نے ما شاء اللہ ۳۷ سال جاب کی ہے۔۔۔۔ آپ بتائیں گی اگر برا نہ مانیں۔۔۔۔ کہ کس ادارے میں کام کیا ہے۔۔۔۔
جی ہم نے پاکستان کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے حبیب بینک لمیٹڈ میں کام کیا اور بہت معمولی عہدے سے ہم نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور الحمد للہ 2019 میں وائس پریذیڈنٹ کے عہدے سے ہماری رئٹائیرمنٹ ہوئی ۔۔۔
 
اے خان

محفلین
اچھی بات ہے،اپنی چائے انجوائے کیجیئے۔مین تو صبح سے صرف دیکھ رہی تھی میرے پاس ٹائیپنگ کیلیئے وقت نہیں تھا ،اب میں نے سوچا تھوڑا سا اظہار ہو جانا چاہیئے۔
آپ نے اچھا کیا جب سب مل کر اس طرح موضوع چھیڑتے ہیں تو بہت سی فائدے کی باتیں نکل آتی ہیں
 
جی ہم نے پاکستان کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے حبیب بینک لمیٹڈ میں کام کیا اور بہت معمولی عہدے سے ہم نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور الحمد للہ 2019 میں وائس پریذیڈنٹ کے عہدے سے ہماری رئٹائیرمنٹ ہوئی ۔۔۔
ماشاء اللہ،محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔
 
Top