یوم دفاع پاکستان

جاسمن

لائبریرین
بہت خوبصورت۔ ہم سب کے جذبات کی عکاسی کرتی تحریر۔اِس عہد میں آپ کے ساتھ شامل ہوں انشاءاللہ۔
 
جاسمن

لائبریرین
میری بیٹی اج کل ایک کتاب"منتخب نظمیں"( تحریکِ پاکستان کے دوران جلسے جلوسوں میں پڑھے جانے والے ترانے اور قائد اعظم کے حضور نذرانہ ہائے عقیدت)میں سے نظمیں بلند آواز سے گا گا کے پڑھتی ہے۔ کبھی اُس کا تلفظ بھی غلط ہوتا ہے لیکن وہ بہت جوش و خروش سے پڑھتی ہے۔
مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور بڑی امید پیدا ہوتی ہے۔ اللہ ہمارے دیس اور دیس والوں کو سدا اپنی امان میں رکھے۔ آمین1
 
آخری تدوین:

عمراعظم

محفلین
میری بیٹی اج کل ایک کتاب"منتخب نظمیں"( تحریکِ پاکستان کے دوران جلسے جلوسوں میں پڑھے جانے والے ترانے اور قائد اعظم کے حضور نذرانۂ ہائے عقیدت)میں سے نظمیں بلند آواز سے گا گا کے پڑھتی ہے۔ کبھی اُس کا تلفظ بھی غلط ہوتا ہے لیکن وہ بہت جوش و خروش سے پڑھتی ہے۔
مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور بڑی امید پیدا ہوتی ہے۔ اللہ ہمارے دیس اور دیس والوں کو سدا اپنی امان میں رکھے۔ آمین1
آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میری بیٹی اج کل ایک کتاب"منتخب نظمیں"( تحریکِ پاکستان کے دوران جلسے جلوسوں میں پڑھے جانے والے ترانے اور قائد اعظم کے حضور نذرانہ ہائے عقیدت)میں سے نظمیں بلند آواز سے گا گا کے پڑھتی ہے۔ کبھی اُس کا تلفظ بھی غلط ہوتا ہے لیکن وہ بہت جوش و خروش سے پڑھتی ہے۔
مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور بڑی امید پیدا ہوتی ہے۔ اللہ ہمارے دیس اور دیس والوں کو سدا اپنی امان میں رکھے۔ آمین1
آمین
کیا اس میں موجود نظمیں آن لائن کی جا سکتی ہیں؟ اگر ٹائپنگ ممکن نہ ہو تو سکین یا تصویر لی جا سکتی ہے؟ اس کی ٹائپنگ کے لیے تو میں بھی وقت نکال سکتی ہوں ان شاءاللہ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یسریٰ کا املا ٹھیک اس طرح ہے یسرا
جزاک اللہ خیرا۔۔۔

بہت خوبصورت۔ ہم سب کے جذبات کی عکاسی کرتی تحریر۔اِس عہد میں آپ کے ساتھ شامل ہوں انشاءاللہ۔
آمین۔۔ ۔اللہ ہمیں ثابت قدم رکھے۔۔۔

میری بیٹی اج کل ایک کتاب"منتخب نظمیں"( تحریکِ پاکستان کے دوران جلسے جلوسوں میں پڑھے جانے والے ترانے اور قائد اعظم کے حضور نذرانہ ہائے عقیدت)میں سے نظمیں بلند آواز سے گا گا کے پڑھتی ہے۔ کبھی اُس کا تلفظ بھی غلط ہوتا ہے لیکن وہ بہت جوش و خروش سے پڑھتی ہے۔
مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور بڑی امید پیدا ہوتی ہے۔ اللہ ہمارے دیس اور دیس والوں کو سدا اپنی امان میں رکھے۔ آمین1
اعلی۔۔۔ زبردست۔۔۔ فرحت کیانی کی درخواست پر غور کریں۔۔۔ اس سے پہلے وہ اپنی پیشکش سے مکر جائیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت خوبصورت الفاظ میں پاک فوج اور وطنِ عزیز کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے جو مجھ سمیت سب ہم وطنوں کو جذباتی کر دیتا ہے۔
1965 کی جنگ میں وطنِ عزیز کا دفاع کرنے اور شہید ہونے والے پاک فوج کے جیالے سپوتوں کو سلام۔.
پاکستان زندہ باد..
 
جاسمن

لائبریرین
آمین
کیا اس میں موجود نظمیں آن لائن کی جا سکتی ہیں؟ اگر ٹائپنگ ممکن نہ ہو تو سکین یا تصویر لی جا سکتی ہے؟ اس کی ٹائپنگ کے لیے تو میں بھی وقت نکال سکتی ہوں ان شاءاللہ۔
جی ہاں۔ کیونکہ اس میں جملہ حقوق محفوظ ہونے کی نوید نہیں ہے:D۔کرتی ہوں انشاءاللہ!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوبصورت الفاظ میں پاک فوج اور وطنِ عزیز کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے جو مجھ سمیت سب ہم وطنوں کو جذباتی کر دیتا ہے۔
1965 کی جنگ میں وطنِ عزیز کا دفاع کرنے اور شہید ہونے والے پاک فوج کے جیالے سپوتوں کو سلام۔.
پاکستان زندہ باد..
شکرگزار ہوں لاریب صاحبہ۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
نیرنگ بھائی! کسی کے دھاگے پہ اس کی تحریر پڑھ کے مزید تحریریں پڑھنے کو جی نہیں بھی چاہتا لیکن آپ کے دھاگے پہ آؤں تو ہر پوسٹ اور پھر آپ کے جوابات ضرور پڑھتی ہوں۔۔۔آپ کی مثبت ،ہر بات کو مزاح کے رنگ میں رنگ لینا اور حاضر جوابی ۔۔۔۔۔لاجواب کر دیتی ہے۔۔۔لیکن لطف اندوز ہونے کے لئے ذہین اور پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے۔:D
 
loneliness4ever

محفلین
آداب استاد جی!!
مرحبا مرحبا
آپ کے عزم اور عہد قابل تقلید ہے، قابل تعریف ہے، مالک ہمارے حال پر کرم فرمائے
آپ کا ہر رنگ نمایاں ہے جناب ، بات چاہے سنجیدہ ہو یا چاہے طنزو مزاح آپ کے قلم سے
ادا ہوتی ہے تو اپنا مقام جدا ہی رکھتی ہے

مالک دین و دنیا میں خوب ترقی عطا فرمائےآپ کو....آمین صد آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
لیکن لطف اندوز ہونے کے لئے ذہین اور پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے۔

معلوماتی ۔۔۔۔! :)

جاوید اختر کہتے ہیں کہ :

غم ہوتے ہیں جہاں ذہانت ہوتی ہے
دنیا میں ہر شے کی قیمت ہوتی ہے۔

ہم غموں سے بغل گیر ہونے کے لئے تیار نہیں ہوئے سو نین بھائی کی ساری تحریریں ہمارے سر ۔۔۔۔ :) :) :)

ویسے اگر ہم ان تحریروں سے لطف اندوز ہونا چاہیں تو کیا کریں؟؟؟ :confused:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ بھائی! کسی کے دھاگے پہ اس کی تحریر پڑھ کے مزید تحریریں پڑھنے کو جی نہیں بھی چاہتا لیکن آپ کے دھاگے پہ آؤں تو ہر پوسٹ اور پھر آپ کے جوابات ضرور پڑھتی ہوں۔۔۔آپ کی مثبت ،ہر بات کو مزاح کے رنگ میں رنگ لینا اور حاضر جوابی ۔۔۔۔۔لاجواب کر دیتی ہے۔۔۔لیکن لطف اندوز ہونے کے لئے ذہین اور پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے۔:D
یہ آپ کا حسن ظن اور ذرہ نوازی ہے۔ اس بات سے دل کی گہرائیوں سے کلمہ شکر نکلا ہے کہ اس مولائے کریم رب باری تعالیٰ نے مجھ جیسوں کے کیسے کیسے عیب چھپا رکھے ہیں۔ آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
اور آخری حصے میں تو خود آپ نے مجھے بھی اپنے دھاگوں سے الگ لا کھڑا کیا کہ یہ خوبیاں تو سرے سے مجھ میں ہی موجود نہیں۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آداب استاد جی!!
مرحبا مرحبا
آپ کے عزم اور عہد قابل تقلید ہے، قابل تعریف ہے، مالک ہمارے حال پر کرم فرمائے
آپ کا ہر رنگ نمایاں ہے جناب ، بات چاہے سنجیدہ ہو یا چاہے طنزو مزاح آپ کے قلم سے
ادا ہوتی ہے تو اپنا مقام جدا ہی رکھتی ہے

مالک دین و دنیا میں خوب ترقی عطا فرمائےآپ کو....آمین صد آمین
یہ آپ کی محبت ہے جس پر اس رب کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ میری والدہ فرماتی ہیں کہ "محبتیں رزق کی طرح ہوتی ہیں۔" ان کے بڑھنے پر اس رب کے آگے سجدہ شکر ادا نہ کرنا ناشکری ہے۔ آپ کی ذرہ نوازی پر فقیر ممنون ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
معلوماتی ۔۔۔۔! :)

جاوید اختر کہتے ہیں کہ :

غم ہوتے ہیں جہاں ذہانت ہوتی ہے
دنیا میں ہر شے کی قیمت ہوتی ہے۔

ہم غموں سے بغل گیر ہونے کے لئے تیار نہیں ہوئے سو نین بھائی کی ساری تحریریں ہمارے سر ۔۔۔۔ :) :) :)

ویسے اگر ہم ان تحریروں سے لطف اندوز ہونا چاہیں تو کیا کریں؟؟؟ :confused:
جاوید اختر صاحب کی شاعری ہی تو ہماری پہلی قدر مشترک ٹھہری تھی۔ :)
آپ پریشان نہ ہوں۔ آپ میری طرح غبی اور کند ذہن نہیں ہیں۔ :)
 
loneliness4ever

محفلین
یہ آپ کی محبت ہے جس پر اس رب کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ میری والدہ فرماتی ہیں کہ "محبتیں رزق کی طرح ہوتی ہیں۔" ان کے بڑھنے پر اس رب کے آگے سجدہ شکر ادا نہ کرنا ناشکری ہے۔ آپ کی ذرہ نوازی پر فقیر ممنون ہے۔

استاد جی !!! امی جان کو فقیر کا سلام ضرور کہنا آپ، خاکسار کو دعائوں کی
ضرورت رہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ماں چاہے کسی کی بھی ہو، اس کی دعا کا کیا کہنا

اللہ پاک آپ تمام کو خوشحال رکھے، آمین
 
در ایں چہ شکیست :)
آمین یا رب العامین
 
Top