یک نہ شد دو شد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (احوال ایک ملاقات کا)

زین

لائبریرین
کیا عمدہ طرز بیان ہے ۔
بہت خو ب م ۔ م مغل
اب تو ہمارا بھی دل کرتا ہے کراچی آکر ملاقات کرنے کا
 
مغزل

محفلین
اجتماّ ع کا تو میں قائل ہی نہیں ۔۔ اپنی عسرت کی شہنشہی میں تنہا ملتا ہوں دوستوں سے ۔۔۔
 
ابوشامل

محفلین
فہد بھائی! سنیچر کو نارتھ کراچی تشریف لارہے ہیں کیا؟ ایک ساتھ مل بیٹھنے کا پروگرام ہے؟
بس بھائی یہ بتا دو کہ نارتھ کراچی آنے کے راستے میں کوئی "مسئلہ" تو نہیں ہے نا؟
اب تم ہی بتاؤ ہم جیسے کہاں جائیں، پٹھان ہمیں مہاجر سمجھ کر ماریں گے جبکہ مہاجر ہمیں پٹھان سمجھ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :(
 
مغزل

محفلین
لیکن یہ طے ہے کہ رات گئے تک بیٹھیں گے ۔۔۔۔۔۔ عزم بہزاد اور لیاقت علی عاصم بھی ہونگے ۔ اشرف جہانگیر اگر مناسب سمجھیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تشریف لائیں
 
ابوشامل

محفلین
لیکن یہ طے ہے کہ رات گئے تک بیٹھیں گے ۔۔۔۔۔۔ عزم بہزاد اور لیاقت علی عاصم بھی ہونگے ۔ اشرف جہانگیر اگر مناسب سمجھیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تشریف لائیں
حضور، جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں؟
حالات کی خرابی کے باعث بہت زیادہ تاخیر کا خطرہ مول نہیں لے سکتا :(
 
گرو جی

محفلین
مغل بھائی مخل ہونے کی معذرت مگر آپ کا اندازِ بیاں بہت عمدہ ہے، کم از کم میرے لئے بہت سے الفاظ نئے تھے۔
 
مغزل

محفلین
مغل بھائی مخل ہونے کی معذرت مگر آپ کا اندازِ بیاں بہت عمدہ ہے، کم از کم میرے لئے بہت سے الفاظ نئے تھے۔

شکریہ گروجی ۔۔ یہ آپ کی محبت ہے ۔۔ مخل ہونے کی کیا کہی ۔۔ مغل مخل ہونے والوں کو انعام سے نوازتے تھے
سو ۔۔ گڑ گاؤں سمیت بارہ گاؤں آپ کے ہوئے ۔۔ بس موٹیشن اور انتقال کا مرحلہ خود طے کیجے گا۔
والسلام
 
Top