یہ شادی نہیں ہو سکتی؟۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی نے جو حوالہ عادل سہیل صاحب کا دیا ہے اور اس کے آگے خان صاحب نے جو لکھا ہے، اس کے بعد تو انہیں کچھ کہنا ہی نہیں چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
حسیب بھائی فرسٹ کزن وہ ہیں جو آپ کی والدہ اور والد کے سگے بھائی بہنوں کی اولاد ہیں۔
سیکنڈ کزن وہ ہوئے جو آپ کی والدہ یا والد کے کزنوں کی اولاد ہیں۔
میرا خیال ہے اب معاملہ صاف ہو گیا ہو گا۔
 

عاطف بٹ

محفلین
نایاب بھائی نے جو حوالہ عادل سہیل صاحب کا دیا ہے اور اس کے آگے خان صاحب نے جو لکھا ہے، اس کے بعد تو انہیں کچھ کہنا ہی نہیں چاہیے۔
شمشاد بھائی، اس سے پتا چلتا ہے کہ خان صاحب یہ کام نیک نیتی سے تو ہرگز نہیں کررہے۔ شاید فواد کی طرح خان صاحب بھی مامور ہیں۔
 

ساجد

محفلین
آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں جناب۔ جب وہ ہم جنس پرستی کو بنیادی انسانی حق کہہ کر اس کی حمایت کر سکتے ہیں تو یہاں تو معاملہ اُس سے کافی ہلکا ہے۔:)
 

ساجد

محفلین
شمشاد بھائی، اس سے پتا چلتا ہے کہ خان صاحب یہ کام نیک نیتی سے تو ہرگز نہیں کررہے۔ شاید فواد کی طرح خان صاحب بھی مامور ہیں۔
نیتوں کا حال رب ہی جانتا ہے۔ ہم کسی کی نیت پر شک نہیں کر سکتے اُس کے خیالات کو چیلنج ضرور کر سکتے ہیں۔
 

عاطف بٹ

محفلین
نیتوں کا حال رب ہی جانتا ہے۔ ہم کسی کی نیت پر شک نہیں کر سکتے اُس کے خیالات کو چیلنج ضرور کر سکتے ہیں۔
ساجد بھائی، میں نے نیت والی بات اس لئے کہی ہے کیونکہ اگر وہ نیک نیتی سے یہ سب کررہے ہوتے تو ایک جگہ سے دلائل مل جانے کے بعد دوسری جگہ اس بحث کو نئے سرے سے نہ چھیڑتے اور افسوس کی بات ہے کہ اس بات کے مبرہن ہونے کے باوجود وہ کمال ڈھٹائی سے اپنے بودے مؤقف پر اڑے ہوئے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی، میں نے نیت والی بات اس لئے کہی ہے کیونکہ اگر وہ نیک نیتی سے یہ سب کررہے ہوتے تو ایک جگہ سے دلائل مل جانے کے بعد دوسری جگہ اس بحث کو نئے سرے سے نہ چھیڑتے اور افسوس کی بات ہے کہ اس بات کے مبرہن ہونے کے باوجود وہ کمال ڈھٹائی سے اپنے بودے مؤقف پر اڑے ہوئے ہیں۔
اس کا جواب تو وہ خود ہی دے سکتے ہیں ۔ ویسے نایاب بھائی کے مراسلے کے بعد انہوں نے اس بحث میں ابھی تک نیا مراسلہ نہیں بھیجا۔ ہاں یہ بات معقولیت کے عین قریب ہے کہ جب ایک جگہ آپ ایک مؤقف پر متفق ہوتے ہیں تو دوسری جگہ اسی معاملے پر وہی مؤقف اختیار کرنا چاہئیے۔
 

footprints

محفلین
s2.png
شکریہ بھائی نایاب
 
میرے محترم بھائی عاجزانہ التجا ہے کہ اس فرمان الہی پر غور فرمائیں ۔

(ھو الّذی انزل علیک الکتاب منہ آیات محکمات ھن امُّ الکتاب و أُخَرُ متشابھات فامّا الّذین فی قلوبھم زیغ فیتبعون ما تشابہ منہ ابتغاء الفتنة و ابتغاء تاویلہ وما یعلم تاویلہ اّلا اللّٰہ و الرّاسخون فی العلم یقولون آمنا بہ کل من عند ربنا و ما یذکر الا اولوا الالباب ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذ ہدیتنا و ھب لنا من لدنک رحمة انک انت الوھاب) (١)
وہ خدا وہی ہے جس نے آپ پر ایسی کتاب نازل کی ہے جس کی آیتیں محکم اور واضح ہیں جو اصل کتاب ہے اور کچھ متشابہہ ہیں، جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے وہ انہیں متشابہات کی پیروی کرتے ہیں تاکہ فتنے بھڑکائیں اور من مانی تاویلیں کریں حالانکہ اس کی تاویل کا علم خدا اور ان لوگوں کو ہے جو علم میں رسوخ رکھتے ہیں وہ تو یہی کہتے ہیں: ہم اس کتاب پر ایمان رکھتے ہیں یہ سب آیتیں تو خدا ہی کی طرف سے آئی ہیں، (لیکن)نصیحت تو صاحبان عقل ہی اخذ کرتے ہیں، پروردگارا ہم سب کو ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو کج نہ ہونے دے اور اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا کر بیشک تو بڑا فیاّض ہے ۔
آل عمران
{ 7 - 9 }
اللہ تعالی ہم سب کو قران فہمی کی توفیق عطا فرماتے ہمیں گمراہیوں سے دور رکھے آمین
s2.png

برادر محترم،
آپ کے حملوں کا شکریہ۔
اس دھاگے میں بھی میرا یہی مؤقف تھا جو یہاں ہے۔ جو لکھا ہے اسے بار بار پڑھئے۔ یہ حقیقت ہے کہ فرسٹ کزنز کی شادیاں رسول اللہ صلعم کے دور میں بھی ہوتی رہیں۔ کیا اس کا حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا؟ یہ وہاں بھی ثابت کیا تھا کہ ایسا رسول اکرم کے حکم سے کبھی نہیں ہوا۔ جن نکات پر وہاں بات ہوئی تھی- وہ صرف اتنے ہی تھا کہ ایسا رسول اکرم کے دور میں ہوتا رہا ہےجو دوسروں نے کیا نا کہ رسول اکرم نے۔ آپ نے اس کو یہاں کچھ اس کو کچھ اور ہی رنگ دے دیا ہے۔ جیسا کہ آج کے دور میں اللہ تعالی کے حکم کے خلاف عام طور پر ہوتا ہے اور سب کے لئے قابل قبول ہوتا ہے۔ آپ ایسے جاری عمل سے قرآن حکیم کے حکم کو غلط ثابت کرتے ہیں کرتے رہئیے۔ آپ جب بھی پوچھیں گے کہ کیا ایسا ہوتا ہے تو میں آپ سے اتفاق ہی کروں گا یہ ہاں ایسا ہوتا ہے لیکن میرا کیا خیال ہے وہ بہت ہی صاف ہے کہ اللہ تعالی نے یہ خاص اجازت صرف اور صرف رسول اکرم کو دی تھی عام مسلمانوں کا یہ خاص اجازت حاصل نہیں ۔

عرض یہ ہے کہ اپنی حمایت کے لئےشیطانی راستہ اختیار کرنے کے بجائے قرآن حکیم کا راستہ اختیار کیجئے ۔

فرسٹ کزنز سسٹرز سے شادی کرنے کے معاملے میں میں کبھی بھی قرآن حکیم کے حکم کے خلاف عادل سہیل صاحب سے متفق نہیرہا۔ یہ درست ہے کہ قران حکیم کی آیات متشابہہ یعنی ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہ ہیں لیکن آپ کی پیش کردہ آیات کا تعلق بھائی اس معاملے سے بالکل بھی نہیں بنتا ہے۔ یعنی نایاب آپ کی پیش کردہ آیت، کسی طور اس موضوع سے تعلق نہیں رکھتی۔ قرآن حکیم پڑھنا اور سمجھنا کسی طور گمراہی نہیں ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت عطا فرمائیں ۔

یہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ آپ جو کچھ بھی کیجئے وہ آپ کا دین ہے --
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ --
یہ کسی بھی طور نبی اکرم پرنور کی ذات مبارک پر کوئی الزام نہیں ۔ آپ کے محبوب کرداروں نے اس آیت پر کوئی بات نہیں کی۔ آپ کہیں کی بات کہیں ملا رہے ہیں۔
 
فاروق صاحب مجھے نہیں معلوم آپکا مذہب کیا ہے مگر کم از کم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو پورا لکھ لیا کرو۔
اس چیز سے آپکی اسلامی تعلیمات ظاہر ہورہی ہیں
اب یہ مت کہہ دینا صلعم لکھنا جائز ہے
اندازہ ہوگیا ہے کہ آُ کے پاس جوابی نکتہ کچھ نہیں تو آپ آپ آکئے کیچڑ اچھالنے پر۔ آپ گنئے کہ اس ہی دھاگے میں صلی اللہ علیہ وسلم کتنی بار لکھا ہے۔؟؟؟؟ گن کر رپورٹ کیجئے۔ پھر آُ مراسلات دوسرے دھاگوں میں ادھر سے ادھر لے جاسکتے ہیں تو درستگی کے نیک کام بھی کر لیا کیجئے :(
 
جناب فاروق سرور صاحب !
مجھے تو وضاحت اس عبارت کی مطلوب تھی جو آپ کی محولہ ویب سائیٹ سے پیش کی گئی تھی لیکن آپ نے ا س سے تو گریز کیا اور مزید کچھ اور ہی سمجھانا شروع کر دیا ، ویسے آپ نے فاتح بھائی کے سوال کا جواب بھی نہیں دیا۔ آپ تو آیت کی شرح فرما رہے ہیں یہ تو بعد کی بات ہے آپ ذرا اپنے پیش کردہ ترجمہ کی سند یا حوالہ ہی فراہم کردیجیے یا عربی قواعد کی رو سے اپنا پیش کردہ ترجمہ کی وضاحت کیجیے ۔
اور مناسب تو یہی ہو گا کہ آپ خود ایسا کریں بصورت دیگر مجھے االلہ کے کلام کی اس خدمت پر یقینا خوشی حاصل ہوگی ۔
والسلام

بھائی آپ کیا کہنا چاہتے ہیں وہ کہئے ،سوالات کے بجائے اپنا ما فی الضمیر ادا کیجئے۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ کیاسمجھے، کیا سمجھنا چاہتے ہیں۔ کیا سمجھانا چاہتے ہیں۔ لہذا آپ اس نیک کام کی ابتدا کیجئے۔ آپ کا مراسلہ نامکمل اور معانی ہے۔ اس میں کوئی حوالہ نہیں ، کوئی بیان نہیں ۔
 

تعبیر

محفلین
ہائے ربا یہ کیا ہے :notlistening:
ٹائیٹل کتنا کیچی ہے مجھے لگا کہ مولا جٹ ہاتھ میں گنڈا سا لیکر مونچھوں کو تاؤ دیکر کہ رہا ہوگا کہ اوئے یہ شادی نہیں ہو سکتی :ROFLMAO::ROFLMAO: :ROFLMAO:
ساتھ میں وجہ بھی لکھی ہو گی کہ یہ شادی کیوں نہیں ہو سکتی :p
بھاگو اس سے پہلے کہ مجھے یہاں سے گنڈا سا لیکر بھگایا جائے
ویسے بھائی لوگو سیاست اور اسلام کم تھے ایسی بحثوں کے لیے جو آپ سب یہاں بھی شروع ہو گئے
 
حسیب نذیر گل۔
فرسٹ کزن نہیں ۔۔۔ فرسٹ کزن سسٹر۔
باپ اور ماں کے بھائی اور بہنوں کی لڑکیاں ۔ آپ کی "فرسٹ کزن سسٹرز" ہوئیں۔ اسی طرح ماں اور با پ کے سب بہنوں بھائی کی اولادیں آپس میں "فرسٹ کزن بہن بھائی" ہوئے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top