سیما علی

لائبریرین
ویسے یہ باتیں آتیں کہاں سے ہیں ساری دماغ میں ۔۔+

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 

یاسر شاہ

محفلین
نعمت ہے مزاح اور بذلہ سنجی بھی ایک۔جہاز ایک غبارے کی طرح ہوتا ہے اندر وہ ہوا بھری ہوتی ہے جو سانس کے لیے کارآمد ہے ورنہ اتنی اونچائی کی فضا سانس لینے کے قابل نہیں ہوتی۔جہاز میں آؤٹ فلووالو ہوتے ہیں جن سے ہوا باہر نکلتی رہتی ہے ورنہ جہاز زیادہ ہوا بھرنے سے غبارے کی طرح پھٹ جائے۔بس یہی عالم مزاح اور بعضے وقت تمسخر کا ہے کہ بعض رویے اتنے موذی ہوتے ہیں کہ سنجیدہ لیں تو آپ کی دماغ کی رگ پھٹ جائے لہذا مزاح کے ذریعے سے اعتدال پیدا ہوتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
بعض رویے اتنے موذی ہوتے ہیں کہ سنجیدہ لیں تو آپ کی دماغ کی رگ پھٹ جائے لہذا مزاح کے ذریعے سے اعتدال پیدا ہوتا ہے۔
لہجے اور رویوں کا کاٹ کبھی کبھی ایسا لگتا کہ دل چھلنی ہوگیا ۔بس پھائے رکھے جا سکتے ہیں مزاح سے درست کہا آپ نے ۔۔۔رضا کے انگلینڈ جانے بعد پیٹ کے بڑے مسائل ہوئے باہر کا کھانا اکثر پیٹ میں گڑ بڑ کیا کرتا ۔کبھی سکون ہوتا تو اُنکے دوست حسن ہم سے مخاطب ہوکے کہتے آنٹی آج کا سکون کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ۔دونوں کمرہ شیئر کیا کرتے ۔۔۔تو حسن جلدی اُٹھ کے آجاتے تو ہم کہتے حسن آج تو چھٹی ہے تو فوراً کہتے آنٹی اکیس توپوں کی سلامی کے بعد بھی سوتا رہتا🤣🤣🤣🤣🤣🤣
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کہاں ہونا آپا کچن کے سوا۔۔۔آج بھی فی الحال چائے پینے کی فرصت نہیں ۔ ہمارے حصے کی ثمرین کو دے دیجئے تا کہ گول گپے بنانے میں ہماری مدد کرے
 

سیما علی

لائبریرین
کاہے کو بیاہی بدیس ہمیں پتہ نہیں کیوں یاد آگیا ۔۔ہمیں یاد ہے جہاں سنتیں ہماری اماّں فوراً ٹپ ٹپ آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوجاتے اُنکے !!!کیسے سچے اور اصلی لوگ تھے ۔۔
 
Top