گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دن رات محنت کر رہے ہوں گے ۔
حالانکہ دن رات محنت کرنے کے ساتھ ساتھ محفل پر حاضر بھی رہا جا سکتا ہے۔ آپ اور ہم بھی تو محنت کرتے ہیں مگر مجال ہے کہ محفل سے غائب ہو جائیں۔ اپنا آپ ادھورا لگنے لگتا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہماری آواز دبانے کو جو کسی نے ہمارا مائیک بند کر دیا تو ۔۔۔ ہم نے لحاظ کوئی نہ کرنا کسی کا۔
ویسے پہلے والے بھی کوئی رعایت تو نہیں رکھ رہے۔ تم کچھ ایسا کرنا کہ میڈیا والوں اور تمام مقتدر حلقوں کو نانی یاد آ جائے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے پہلے والے بھی کوئی رعایت تو نہیں رکھ رہے۔ تم کچھ ایسا کرنا کہ میڈیا والوں اور تمام مقتدر حلقوں کو نانی یاد آ جائے۔
نانی تو ہم ایسی یاد کروائیں گے کہ نانی کو بھی نانی یاد آجائے گی۔ مقتدر حلقوں تک تو ٹھیک ہے لیکن میڈیا والوں کو بیچ میں کیوں لانا ہے۔ وہ تو آواز پہنچانے کا ذریعہ بنیں گے۔
 
Top