یاسر شاہ

محفلین
ضروری ہے کہ اپنے ناشگفتہ مزاح پہ معذرت کی جائے۔ابھی آن لائن ہوا تو دیکھا روفی بھائی کا ذاتی پیغام تھا جس میں نشاندہی کی گئی تھی ایک ایسی ہی ناشگفتگی کی سو معذرت خواہ ہوں سب سے اور خاص طور پر سید عاطف علی بھائی سے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کل چودھویں کی رات تھی،
مگر کسی نے بھی میرا تذکرہ نہیں کیا،،،،،،،
اس لئے کہ کل چودھویں کی رات نہیں دسویں کی رات تھی ;) ;) :D:D
صدا دے کر بتا دیتے سامنے والوں کو شکیل بھائی کہ

تیرے سامنے والی کھڑکی میں اک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے

پھر تذکرہ چھوڑ چرچا ہو جاتا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ضروری ہے کہ اپنے ناشگفتہ مزاح پہ معذرت کی جائے۔ابھی آن لائن ہوا تو دیکھا روفی بھائی کا ذاتی پیغام تھا جس میں نشاندہی کی گئی تھی ایک ایسی ہی ناشگفتگی کی سو معذرت خواہ ہوں سب سے اور خاص طور پر سید عاطف علی بھائی سے۔
شاد آباد رہیئے یاسر بھائی ۔ہماری دعا ہے ۔لیکن ہماری یاد داشت میں تو ایسی کوئی پرخاش نہیں ۔
 
سیما علی

سلامتی ہو مالکِ دوجہاں کی آپ سب پر ۔ہمارا سلامِ صبح اور دعائیں آپ سب کے لئے ۔
اے اللّٰہ پاک ہم سب کے دل میں ایک دوسرے کیلئے محبت ، شفقت، الفت اور اچھائی عطا فرمائیں اور ہمارے دل سے نفرتوں، رنجشوں اور غلط فہمیوں کا خاتمہ فرمائیں ۔۔!!! آمین یا رب العا لمین !!!!!!!!

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
ضروری ہے کہ اپنے ناشگفتہ مزاح پہ معذرت کی جائے۔ابھی آن لائن ہوا تو دیکھا روفی بھائی کا ذاتی پیغام تھا جس میں نشاندہی کی گئی تھی ایک ایسی ہی ناشگفتگی کی سو معذرت خواہ ہوں سب سے اور خاص طور پر سید عاطف علی بھائی سے۔
ژولیدہ خاطر نہ ہوں یاسر بھائی، آپ کا بڑا پن ہے کہ اپنی نادانستہ نا شگفتگی تسلیم کی اور اس سے مراجعت اختیار کی
 
سیما علی

لائبریرین
ژولیدہ خاطر نہ ہوں یاسر بھائی، آپ کا بڑا پن ہے کہ اپنی نادانستہ نا شگفتگی تسلیم کی اور اس سے مراجعت اختیار کی
زندگی میں شکیل بھائی کم لوگ دیکھے جو نادانستہ کی گئی بات پر پشیمان ہوتے ہیں یہ سچ شاہ صاحب کا بڑا پن ہے !!!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
راہ کٹھن بھی ہو لیکن اللہ پاک پر بھروسہ آگے بڑھنے کی ہمت دیتا ہے اور اپنے مثبت ارادوں پر ڈٹے رہنا انسان کو منزل کے قریب کر دیتا ہے۔
 
ذرا فرصت ہوئی اور موتی بکھرنے لگے ۔ماشاءاللہ ۔ماشاءاللہ ۔نظر بد دور۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ذرا فرصت ہوئی اور موتی بکھرنے لگے ۔ماشاءاللہ ۔ماشاءاللہ ۔نظر بد دور۔
ڈر ہے کہ اگلے دو تین دن شاید زیادہ ٹائم نہ دیا جا سکے محفل کو۔۔ تو موتی کہیں آب نہ کھو دیں اس لئے ابھی بکھیر دیں۔
علیشا رہے گی ہمارے پاس :love:
 
سیما علی

لائبریرین
آخری تدوین:
Top