یاسر شاہ

محفلین
بچپن میں کہا کرتے تھے :لڑائی بھڑائی معاف کرو ،اللہ کا گھر صاف کرو۔
میں یہ سمجھتا تھا کہ اس کا مطلب ہے ایک تو لڑنا بھڑنا چھوڑنا ہے، پھر سزا کے طور پر مسجد میں جا کر جھاڑو لگانی ہے۔بعد میں پتا چلا کہ مراد یہ ہے کہ نہ صرف قصور معاف کرکے جھگڑا ختم کرنا ہے بلکہ کدورتوں سے بھی دل کو (اللہ کا گھر ) صاف کرنا ہے تاکہ آئندہ بھی جھگڑا نہ ہو۔
 
یہ بات تو مجھے آج سمجھ آئی، شکریہ یاسر بھائی
 
سیما علی

لائبریرین
ملکہ بر طانیہ الزبتھ دوم میں وفات پا گئی ہیں۔ انھوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔
برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کی ۔۔۔الزبتھ 1952 میں ملکہ بنی تھیں اور اپنے دور میں انھوں نے بڑے پیمانے پر سماجی تبدیلی دیکھی۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ملکہ بر طانیہ الزبتھ دوم میں وفات پا گئی ہیں۔ انھوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔
برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانیکی ۔۔۔الزبتھ 1952 میں ملکہ بنی تھیں اور اپنے دور میں انھوں نے بڑے پیمانے پر سماجی تبدیلی دیکھی۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
لیکن جب ہم آزاد ہوئے تھے تو ملکہ وکٹوریہ کی حکومت تھی
 
سیما علی

لائبریرین
گزشتہ برس اپریل میں پرنس فلپ ملکہ برطانیہ کے شوہر 99 برس کی عمرانتقال کر گئے تھے۔ملکہ الزبتھ نے 73 برس تک شادی شدہ زندگی گزاری۔۔یہ بھی کسی برطانوی شاہی حکمران کا ایک ریکارڈ ہے۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
قانون برطانیہ کے تحت ایک عام آدمی کو بھی وہ تمام مراعات اور حقوق ملتے ہیں، جو ایک سفید فام انگریز شہری کو میسر ہیں۔۔۔بس یہ ہے قانون ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
غائب ہے تحریری آئین برطانیہ میں ؀
میگنا کارٹا کا معاہدہ، ظالمانہ بادشاہت کے خلاف، اینگلو سیکسن قانونی نظام اور جدید جمہوریت کی بانی دستاویز ہے لیکن اس کے باوجود برطانیہ کا شمار دنیا کی ان تین جمہوریتوں میں ہوتا ہے، جن کا کوئی تحریری آئین موجود نہیں ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
عین ممکن ہے کہ تحریری آئین ہوتا لیکن ۔
اس بارے میں برطانوی سیاست خاموش ہے۔ انگلینڈ میں واقع لیڈز یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات سے وابستہ وکٹوریہ ہنی مین کہتی ہیں کہ اگر تحریری آئین کی بات کی گئی تو چار ملکوں کے الحاق والے ملک برطانیہ کے لیے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فرق کیا ہوا پھر بادشاہ اور عام آدمی میں ۔ ہم تو یہ جاننا چاہتے ہیں ۔
اور جمہوریت کا بچہ جمورا کہاں گیا آپا ؟
طبیعت خراب ہوئی بچہ جمورا کی۔ اسے بہلانے کو نئی ڈگڈگی لینے چلا گیاشاید۔ اندازہ ہی ہے۔ جاتے دیکھا نہیں ہم نے ۔
 
Top