سیما علی

لائبریرین
صبح کی ابتدا سلام سے کرتے ہیں
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
ظاہر ہیں ہم اپنے
وعلیکمُ السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ سے ابتدا کرتے ہیں بھانجے !کیسے مزاج ہیں ۔۔۔ویسے ہمیں خوب پتہ ہے مزاج آپ رکھتے نہیں ہیں ۔۔درویش منش انسان ہیں ۔۔ تھوڑی دیر بات کریں تو پتہ چلتا ہے طبعیت کا ۔۔ آپکی شاعری میں بھی ذات کا عکس نمایاں۔۔۔
جیتے رہیے شاد و آباد رہیے ۔آمین

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
طور یہی اچھوں کا ہے کہ اوروں کو اچھا سمجھتے ہوئے عمر بتا دیتے ہیں اور یہی طور بروں کا ہے کہ اوروں کو بھی خود سا جانتے ہیں۔ںقول شخصے:
ہم دعا لکھتے رہے اور وہ دغا پڑھتے رہے
ایک نقطے نے ہمیں محرم سے مجرم کر دیا
 

سیما علی

لائبریرین
طور یہی اچھوں کا ہے کہ اوروں کو اچھا سمجھتے ہوئے عمر بتا دیتے ہیں اور یہی طور بروں کا ہے کہ اوروں کو بھی خود سا جانتے ہیں۔ںقول شخصے:
ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے
ایک نقطے نے ہمیں محرم سے مجرم کر دیا
ضرر نہیں پہنچنا چاہیے کسی کو ہماری ذات سے ۔۔ویسے انسان خطا کا پتلا ہے اور نادانستہ پتہ نہیں کتنے دل دکھا دیتا ہے کوشش ضرور کرتے رہنا چاہیے کہ باعثِ آزار نہ ہو۔۔
شمع کچھ جلتی نہیں پروانہ بھی دیتا ہے جی
سوزش الفت سے ہے جی کا ضرر دونوں طرف
 

سیما علی

لائبریرین

یاسر شاہ

محفلین
ثمرین بھی یہی کہتی ہے کہ آپ پہ چمچاگیری بالکل نہیں جچتی۔خود بھی کہا ہے:
گو یاروں نے بہت سکھائی
چمچا گیری ہم کو نہ آئی
 
آخری تدوین:
Top