محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ضربِ یاسر نے تو مجھے ہلاک کر کے رکھ دیا۔ میری طینت زرداری والی بتا کر۔
میں نے باجیوں سے کبھی پوچھا نہیں اور خود فیشل کراتا نہیں۔ 😊
 
سیما علی

لائبریرین
سیما علی آپا سے میک اپ سے متعلق معلومات لیتے ہیں۔ کیونکہ آپا پرانے والے سولہ سنگھار اور آج کے ایک سو سولہ سنگھار سب سے واقف ہوں گی۔
حالات ہمارے زمانے کے ؀
دعائیں ہمارے ساتھ ہماری اماّں کی خوب تھیں پہلی اولاد ہونے کے ناطے کس کے پکڑ کے بٹھاتیں اور خوب کس کس کے دو چٹیاں بناتیں کھجور والی چوٹی بھی بنانا آتی تھی اُنھیں !!!! لپ اسٹک لگانے کی اجازت نہ تھی میڑک تک اور ناخن بڑھانے کی بھی ۔نیل پالش بھی نہیں نماز کی وجہ سے ۔صرف شادی بیاہ میں جانا ہوتا تو اجازت ہوتی نیل پالش لگانے کی 😎🤓😎🤩

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 
چاہے ایسی باتوں کو گزرے زمانہ ہوا ہو۔ سوچنے بیٹھیں تو کل کی بات لگتی ہے۔
جب ہمارے دادا ابو اپنی جوانی یا بچپن کی بات کرتے ہوئے کہتے کہ کل کی بات ہے تو ہمیں بہت حیرت ہوتی۔ اس پر استفسار کرنے پر کہا کرتے تھے کہ جب بڑے ہو جاؤ گے تو تمہیں خودبخود سمجھ آ جائے گی۔
 
سیما علی

لائبریرین
چکی مشقت بھی ہے محفل پہ حاضری بھی ایک قدم باورچی خانہ اور ایک قدم آ کے فون دیکھتے ہیں ۔۔۔
اماّں ہماری بہت سادہ خاتون تھیں بھائی کے ساتھ بہت ملکوں گھومیں پر سادگی میں رتی برابر فرق نہ آیا۔۔مالک درجات بلند فرمائے آمین
 
یاسر شاہ

محفلین
جولاہا یاد آگیا ج سے۔مولانا نانوتوی سفر میں تھے ،کسی نے ان کی سادگی سے دھوکا کھا کر انھیں جولاہا سمجھ لیا اور کھدر کا ریٹ پوچھ لیا اس دن کا ۔حضرت نے بجائے یہ کہنے کے کہ میں عالم ہوں جولاہا نہیں فرمایا "میاں آج کا پتا نہیں کیا دام ہے۔"
خود فرماتے تھے کہ اگر دو حرف پڑھنے کی تہمت نہ لگی ہوتی تو قاسم خود کو یوں گم کرتا کہ دنیا کو پتا بھی نہ چلتا کہ اس نام کا کوئی پیدا بھی ہوا ہے۔
 
Top