گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صدائیں بکھری پڑی ہیں محفل میں بنڑوں کی۔ لگتا ہے تازہ ترین ٹپے یاد کرنے کا وقت آ گیا
عرض کیا ہے
دو پتر اناراں دے
ساڈا دکھ سن کے چنا کھوتے روندے کمہاراں دے
 

یاسر شاہ

محفلین
صدائیں بکھری پڑی ہیں محفل میں بنڑوں کی۔ لگتا ہے تازہ ترین ٹپے یاد کرنے کا وقت آ گیا
عرض کیا ہے
دو پتر اناراں دے
ساڈا دکھ سن کے چنا کھوتے روندے کمہاراں دے
سمجھ میں تو یہی آیا:
کمھار کے ہاں اگر ہوتی
مست آنکھوں والی کھوتی
تو کھوتا کبھی نہ روتا
دنیا چین سے سوتی
 

سیما علی

لائبریرین
سمجھ میں تو یہی آیا:
کمھار کے ہاں اگر ہوتی
مست آنکھوں والی کھوتی
تو کھوتا کبھی نہ روتا
دنیا چین سے سوتی
زبردست زبردست ہم سوچ ہی رہے تھے کہ بھانجے کی آمد ہو۔۔اور ذکرِ خر نہ ہو 😊😊😊😊

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 
آخری تدوین:

میم الف

محفلین
طریقہ یہ ہے کہ ایک اور کنوارے کو بھی بنڑا بنایا جائے بیچارہ بہت غمگین رہتا ہے۔
میم الف
بات یہ ہے کہ ہم بنڑے کے لفظ سے ہی واقف نہیں۔
اس کے معنی کیا ہیں؟
اس کا مطلب کیا ہے؟
اس کی زیر زبر پیش کیا ہے؟
یہ کس زبان کا لفظ ہے؟
اس کی لغت کیا ہے؟
اس کی بنت کیا ہے؟
آپ وضاحت فرمائیں، بہرحال ہم غور نہ فرمائیں گے
کیونکہ
کنوارے کو بنڑا بنانا
اس بات ہی میں کچھ تشدد و تظلم معلوم ہوتا ہے
 

یاسر شاہ

محفلین
ذرا کوئی بتائے تو ، کہ خو اب میں کچھ فوت شدہ لوگوں کو دیکھنا، ان سے ملاقات کرنا، ان سے بات چیت کرنا۔۔۔ اس سب کا کیا مطلب ہے۔
دبا کے چل دیے سب قبر میں دعا نہ سلام
ذرا سی دیر میں کیا ہوگیا زمانے کو

زیادہ تر مرحومین اسی طرف توجہ مبذول کرواتے ہیں۔
 

یاسر شاہ

محفلین
خیال یہ رکھنا چاہیے کہ ہر علم کو اس کے اہل سے سیکھا جائے تفصیل بتا کر کہ اگر کسی نے غلط تعبیر کر دی تو وہ وقوع پذیر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
 
Top