یاسر شاہ
محفلین
حدبلوغت میں داخل ہوتے ہی جو پہلا معرکہ سر کرنا ہوتا ہے وہ ہے بنڑا بننا ۔اس کے لیے تگ ودو درکار ہے تاکہ عالم میں کوئی نام لیوا اور پانی دیوا موجود ہو۔بات یہ ہے کہ ہم بنڑے کے لفظ سے ہی واقف نہیں۔
اس کے معنی کیا ہیں؟
اس کا مطلب کیا ہے؟
اس کی زیر زبر پیش کیا ہے؟
یہ کس زبان کا لفظ ہے؟
اس کی لغت کیا ہے؟
اس کی بنت کیا ہے؟
آپ وضاحت فرمائیں، بہرحال ہم غور نہ فرمائیں گے
کیونکہ
کنوارے کو بنڑا بنانا
اس بات ہی میں کچھ تشدد و تظلم معلوم ہوتا ہے