غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں بہت سے لوگ ابھی تک یہ نعمت بھی ہر کسی کے نصیب میں نہیں ۔فجر کی نماز کے بعد جو سکون ملتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ویسے تو پانچ وقت کی نماز اللہ پاک کی وہ نعمتِ عظمیٰ ہے ۔جو ہمارے پیارے اور آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو تحفے میں ملی ہے ۔۔
شام ہو یا صبح ہر ایک کا اپنا مزا ہے لیکن صبح تو جیسے انسان کی بیٹری کو چارج کر دیتی ہے۔صبح سویرے اٹھنا کیسا لگتا ہے روفی بھائی؟
عہدِ طفلی (بانگ درا سے)
تھے دیارِ نو زمین و آسماں میرے لیے
وسعتِ آغوشِ مادر اک جہاں میرے لیے
تھی ہر اک جنبش نشانِ لطفِ جاں میرے لیے
حرفِ بے مطلب تھی خود میری زباں میرے لیے
درد ، طفلی میں اگر کوئی رلاتا تھا مجھے
شورشِ زنجیرِ در میں لطف آتا تھا مجھے
تکتے رہنا ہائے! وہ پہروں تلک سوئے قمر
وہ پھٹے بادل میں بے آواز پا اس کا سفر
پوچھنا رہ رہ کے اس کے کوہ و صحرا کی خبر
اور وہ حیرت دروغِ مصلحت آمیز پر