یاسر شاہ

محفلین
نہیں بلکہ یوں کہیے کہ ۔
ہر کسی کو دور ماند از اصل خویش
باز جوید ، روزگار وصل خویش
مولانا کی تو کیا ہی بات ہے ۔
لیکن اس حکایت میں بانسری کو گویا روح سے تعبیر کیا گیا ہے اور بانس کو اصل کہ جہاں سے روح آئی ہے یعنی قرب خداوندی سے۔کیا خیال ہے۔
جبکہ داغ کا شعر یہیں کے لیے ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مولانا کی تو کیا ہی بات ہے ۔
لیکن اس حکایت میں بانسری کو گویا روح سے تعبیر کیا گیا ہے اور بانس کو اصل کہ جہاں سے روح آئی ہے یعنی قرب خداوندی سے۔کیا خیال ہے۔
جبکہ داغ کا شعر یہیں کے لیے ہے
لیکن یہ ایک کائناتی سا معاشرتی احساس بھی ہے ۔ اور ہر متعلقہ مطابقت میں موثر لگتا ہے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
قرینے سلیقے والی ہماری بٹیا کہاں ہیں ۔اللہ اپنی امان میں رکھے اور کوئی تکلیف نہ دے آمین

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 
الف عین

فالتو کاموں میں مصروف ہو گی
 
سیما علی

لائبریرین
غیرتِ ناہید ہے وہ ۔ درپردہ بھلائی کے کام کرتی ہے ۔اللہ سلامت اور خوش رکھے اس کو ۔
عین عبادت میں شمار ہے خلقِ خدا کے کام آنا ۔غرض وغایت نہیں کوئی پھر بھی سارا دن اُن خواتین کے ساتھ گذارتی ہیں جو اُولڈ ہومز میں ہیں۔۔
 
Top