سیما علی

لائبریرین
غصہ نہیں کرنا چاہیے ۔۔۔آپﷺ کا فرمان ہے ۔۔کہ غصہ نہ کرو ۔۔پر پھربھی ہم غصہ کرتے ہیں کاش اس پر قابو پا لیں ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

سیما علی

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عین ایمان ہے بعض جگہوں پر غصہ کرنا۔ لیکن کہاں غصہ کرنا چاہیے اور کہاں غصے کو پی جانا چاہیے اس کے لیے تو سیرت النبی صلی اللّٰه علیہ و آلہ وسلم سے ہی سبق لینا پڑے گا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عنایت ہے اس ذات پاک کی جو ہم سب کا مالک و مختار ہے ۔۔آپکی طبعیت کا سن کے سکون ہو ا۔بھیا غیر حاضریاں ہم نے ڈھیر سارئ لگائیں ہیں آپکی۔۔۔
ظاہر ہے آپا ، میں نے چھٹیاں بھی تو بہت کی ہیں۔ 🙂
ویسے محفل پر آتا تو رہا ہوں، طبیعت اچاٹ تھی تو بات کرنے کے بجائے پرانی لڑیاں کھنگال کر پڑھتا اور لطف لیتا رہا۔
 
سیما علی

لائبریرین
ظرف عظیم پر فائز ہے رسول ﷺ کی ذات اقدس جب بھی ہم یہ واقعہ پڑھتے ہیں ۔۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی آیا اور اس نے مسجد کے ایک گوشے میں پیشاب کرنا شروع کر دیا۔ لوگوں نے اسے ڈانٹا تو آپ ﷺ نے انہیں منع کر دیا۔ جب وہ پیشاب کر چکا تو نبی ﷺ نے پانی کا ایک ڈول لانے کا حکم دیا جسے اس پر بہا دیا گیا۔
اعرابی لوگ عموماً سخت مزاج اور جاہل ہوتے ہیں کیونکہ وہ ان باتوں کو نہیں سیکھ پاتے جو اللہ تعالی نے اپنے رسول ﷺ پر نازل کی ہیں۔ نبی ﷺ اپنے صحابہ کے ساتھ مسجد نبوی میں تشریف فرما تھے کہ ایک اعرابی نے آکر مسجد کے ایک گوشے میں پیشاب کرنا شروع کر دیا۔ اس کے خیال میں یہ مسجد بھی ویرانے ہی کی مانند تھی۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر اس کا یہ فعل بہت گراں گزرا کیونکہ مساجد تو بہت حرمت والی جگہیں ہوتی ہیں۔ چنانچہ پیشاب کرنے کے دوران ہی انہوں نے اسے جھڑکنا شروع کر دیا۔ تاہم نبی ﷺ نے جو بہت بلند اخلاق سے متصف تھے اور جنہیں خوشخبری دینے اور آسانی پیدا کرنے کے لیے مبعوث کیا گیا تھا انہیں اسے جھڑکنے سے منع کر دیا کیونکہ آپ ﷺ اعرابی لوگوں کے احوال سے خوب آگاہ تھے۔آپ ﷺ کے منع کرنے کا سبب یہ تھا کہ وہ مسجد کی مختلف جگہوں، اپنے جسم اور کپڑوں کو خراب نہ کرے اور اس لیے کہ اسے پیشاب سے روکنے کی وجہ سے کوئی ضرر لاحق نہ ہو اور جب نبی ﷺ اسے تعلیم دیں اور نصیحت کریں تو وہ پورے طریقے سے اسے قبول کرے۔ آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ پیشاب والی جگہ پر پانی کا ڈول بہا کر اسے صاف کر دیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
طبعِ سلیم کے اعلیٰ ترین درجوں پر انبیاء علیہم السلام کو اللّه تعالیٰ پہنچا دیا کرتے تھے۔ اور ہمارے نبی ﷺ کو تو اخلاق کا اعلیٰ ترین نمونہ بنایا تھا۔
 
سیما علی

لائبریرین
طبعِ سلیم کے اعلیٰ ترین درجوں پر انبیاء علیہم السلام کو اللّه تعالیٰ پہنچا دیا کرتے تھے۔ اور ہمارے نبی ﷺ کو تو اخلاق کا اعلیٰ ترین نمونہ بنایا تھا۔
ضروری ہے کہ درود پاک پڑھا جائے ؀
زبان ِ دل سے درود و سلام ہوجائے
سکونِ روح کاکچھ اہتمام ہوجائے
تمام عمر اسی فکر میں کئے راغب
پیام شاہِ مدینہ کا عام ہوجائے
نماز مغرب کے بعد حاضر ہوگئے ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ظاہر ہے آپا ، میں نے چھٹیاں بھی تو بہت کی ہیں۔ 🙂
ویسے محفل پر آتا تو رہا ہوں، طبیعت اچاٹ تھی تو بات کرنے کے بجائے پرانی لڑیاں کھنگال کر پڑھتا اور لطف لیتا رہا۔
صحت کا بہت خیا ل رکھا کریں بہت بھیا پردیس میں ۔۔۔
 
زیادہ نہیں بس ایک میٹ روز چلائیں ۔ یعنی ماسکٹو میٹ کی ٹکیہ ۔ یہاں کراچی میں بھی مچھروں نے دھاوا بولا ہے تو ٹائیگر نامی میٹ لیتا ہوں اور پاورپلس میٹ ہیٹر پر رکھ دیتا ہوں ۔ آپ بھی یہی کریں اور دن میں بھی چلنے دیں کیونکہ کھیت کھلیان نزدیک ہوں تو یہ دن میں مورچے سنبھالتے ہیں اور رات کو حملہ آوار ہوتے ہیں ۔ ہاں ڈینگی دن میں زیادہ ایکٹیو ہوتا ہے تو اِس کے لیے دن میں بھی تازہ میٹ استعمال کریں ۔ اللہ تعالیٰ رب کریم ہم سب پر رحم فرمائے ۔ آمین۔
 
روز آنہ کرنا ہے روفی بھیا اور ڈینگی مچھر کو بھگا نا ہے ۔کراچی میں بھی بہت ہیں۔درست کہا شکیل بھائی نے۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

سیما علی

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
ڈفلی بجاہیں کہ گل بٹیا آجائیں ۔۔
محبت، صلح بھی پیکار بھی ہے
یہ شاخ گل بھی ہے تلوار بھی ہے
بھیا کیا خیال ہے ۔۔
 
خوف زدہ ہونے ،دبنے، ڈرنےاور گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ اپنی وسعت اور قدرت کے مطابق مسائل کے حل کی سعی کریں اور نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑدیں۔
یہ دبنے کا اِضافہ تو میں نے بعد میں کیا کیونکہ جب میں ڈ سے جملہ بنا کر اُس کی نوک پلک سنوار رہا تھا تو نوٹی فی کیشن موصول ہوا کہ آپا کام دکھا چکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ببلکہ د پر بھی اب اُنہی کی حکومت ہے
 
سیما علی

لائبریرین
دبنے ڈرنے ، پریشان ہونے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ اپنی وسعت اور قدرت کے مطابق مسائل کے حل کی سعی کریں اور نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑدیں۔
یہ دبنے کا اِضافہ تو میں نے بعد میں کیا کیونکہ جب میں ڈ سے جملہ بنا کر اُس کی نوک پلک سنوار رہا تھا تو نوٹی فی کیشن موصول ہوا کہ آپا کام دکھا چکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیر ہو آپکی بھائی شکیل ۔۔ایک زمانے میں ہم اور عاطف بھیا ساتھ ساتھ لکھ رہے ہوتے تھے تو تین تین مراسلے ایک ہی حرف سے لکھے جاتے ۔۔۔۔🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ذرا بھابھی کے بارے میں سوچا کیجیے ۔۔سوچیں کہ وہ کتنا پریشان ہوجاتیں ہونگیں آپکی صحت کی وجہ سے ۔۔بھیا انھیں بھی پاس بلالیں ان شاء اللہ ۔۔۔
حتی الامکان کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ احتیاط برتی جائے۔ جہاں تک انہیں بلانے کی بات تو بچوں کی تعلیم کے حرج کی وجہ سے ارادے بس ارادے ہی رہ جاتے ہیں۔
 
Top