قائم محبت اس وقت رہتی ہے جب تک دل صاف ہوں تو۔
فطرتا محبت کے جذبات کا جنم ہی صاف دلوں میں ہوتاہے کیونکہ محبت ایسی خالص شے کا نام ہے جو معرفت کے نور سے لبریز ہوتی ہے۔ اور جس دل میں محبت پیدا ہو جائے وہ دل مردہ ہو کر بھی زندہ رہتا ہے لیکن ایک بار محبت پیدا ہونے کے بعد صد ہزار تلخیات اور گردش ایام بھی اس دل سے محبت کو ختم نہیں کر سکتی سوائے اس قادر مطلق جل جلالہ کے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہاں جی وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے مزاج ہیں آپا اور طبیعت میں کچھ درستگی آئی

غائب تھے ہم درد کی وجہ سے ۔۔اب دوا کھائی تو تھوڑی بہتر ہے ۔۔آپ جیتے رہیے ہماری اتنی فکر کرتے ہیں ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کیونکہ کہ باقی تمام موسم آتے جاتے رہتے ہیں۔ لیکن موسم محبت سدا بہار موسم ہے۔اس کے لیے کوئی وقت معین نہیں
عین ہماری فطرت کے مطابق بات کی ہے ہم کہتے ہیں یہ پانچواں موسم ہے اور اگر یہ غائب تو باقی چاروں پھیکے ۔۔کیونکہ یہ موسم ہے تو ہر موسم رنگین ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ظاہری خوبصورتی بھی متاثر کرتی ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ گہرا اور دیرپا اثر باطنی حسن کا ہوتا ہے۔ باطنی حسن انسان کا بھی ہوتا ہے ۔۔//
 
غائب تھے ہم درد کی وجہ سے ۔۔اب دوا کھائی تو تھوڑی بہتر ہے ۔۔آپ جیتے رہیے ہماری اتنی فکر کرتے ہیں ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

صحیح معنوں میں دیکھا جائے تو انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں اور مذہب اسلام واحد ایسا مذہب ہے جس کی بنیاد ہی انسانیت پر ہے جس کی سب عمدہ مثال اسوہ رسول اور انبیائے سابق ہیں۔ اقبال نے کہا تھا کہ
آدمیت اخترام آدمی
با خبر شد از مقام آدمی
 
شر انگیز، لاعلم اور منافق قسم کے لوگوں نے ہم مسلمانوں کو قرآن و سنت اور عقائد و مسالک کے نام پر نہ صرف تقسیم کیا ہے بلکہ اللہ جل جلالہ اور رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے خیانت بھی کی ہے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
صحیح معنوں میں دیکھا جائے تو انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں
مذہب اسلام واحد ایسا مذہب ہے جس کی بنیاد ہی انسانیت پر ہے جس کی سب عمدہ مثال اسوہ رسول اور انبیائے سابق ہیں۔
شہادت آپ دے رہے ہیں جب کہ اسلام انسانیت کے لیے عمدہ مثال ہے پھر انسانیت کو سب سے اعلیٰ مذہب کہنے کی کیا ضرورت ہے؟
 
سر جی! بالکل درست کہا آپ نے اسی لیے غلطی کا ازالہ بھی ساتھ ہی کردیا، البتہ انسانیت کے مقام و مرتبہ کی وجہ دین اسلام ہے اور وجہ یا بنیاد ہر چیز سے بلند ہوتی ہے۔
 
Top