گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نگاہ پہلی بار کسی چہرے پہ ٹھہری تھی
اس کی آنکھیں ساگر سے بھی گہری تھیں
تھک گیا اپنے پیار کا اظہار کرتے کرتے
تب پتہ چلا وہ دونوں کانوں سے بہری تھی

تو بہتر یہی کہ پہلے سے تفتیش کر کے تشخیص کر لی جائے تا کہ بعد میں کوئی تشویش نہ ہو۔ حالانکہ دونوں فریقین میں سے کسی ایک کا بہرا ہونا، یا پھر کسی ایک کا گونگا ہونا دوسرے کے حق میں اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ جھگڑے کا امکان بھی کم ی ہوسکتا ہے۔
مذاق نذاق میں کتنی پتے کی بات بتا دی ہم نے۔ ما شاء اللہ۔
 
کیا کہہ سکتا ہوں کہنے کو کچھ ہے ہی نہیں یہ ایک نسبت طریقت ہے جس کا تعلق آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف اسلام آباد سے ہے۔
 
گولڑوی پر کچھ تبصرہ کیجیئے تاکہ جان سکیں یہ ہے کیا چیز .
م حمزہ سید عمران وقار علی ذگر محمد عبدالرؤوف زیک محمد وارث
غضب ہے ویسے سبھی احباب نے ہم سے تو یوں سوال کیے جیسے ہم ناکے پر پکڑے گئے ہوں اور اپنے متعلق کسی نے کچھ بتایا ہی نہیں۔
جن کا نام شامل نہیں وہ بھی شامل ہیں ۔۔۔ 😊
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
م حمزہ سید عمران وقار علی ذگر محمد عبدالرؤوف زیک محمد وارث
غضب ہے ویسے سبھی احباب نے ہم سے تو یوں سوال کیے جیسے ہم ناکے پر پکڑے گئے ہوں اور اپنے متعلق کسی نے کچھ بتایا ہی نہیں۔
جن کا نام شامل نہیں وہ بھی شامل ہیں ۔۔۔ 😊
غور کیجیے لڑی کی ترتیب بگاڑ دی عامر بھیا
 

سیما علی

لائبریرین
عین نوازش ہے کہ سوالوں کے جواب سے نوازا۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

 

سیما علی

لائبریرین
طارق کی دعاء
یہ غاز ی یہ تیرے پر اسرا ر بندے

جنہیں تو نے بخشا ہے ذ و ق خدائی

دو نیم انکی ٹھوکر سے صحرا ء و دریا

سمٹ کر پہا ڑ انکی ہیبت سے عاری

دو عالم سے کرتی ہے بے گا نہ دل کو

عجب چیز ہے لذت آشنائی

یہ نظم سر زمین اندلس میں بپا ہوچکے معر کۂ حق و باطل او ر اس موقع پر دکھائی دے رہی فرزندان تو حید کی نہایت بے سرو سامانی کو برملا پیش کرتی ہے۔جب کہ نظم کے اشعار طارق بن زیاد کے ہاتھوں جلائی جاچکی کشتیوںکے دلفریب نظارے کو بھی بڑی خوب صورتی سے بیان کرتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ض سے شعر ہے پر شروع ض سے نہیں ۔
نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہے
ان کی آغوش میں سر ہو یہ ضروری تو نہیں



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

 

سیما علی

لائبریرین
صادق، حضرت امام جعفرصادق کا مشہور ترین لقب ہے۔ امام جعفر صادقؐ اپنی رفتار و کردار و گفتار میں پائی جانے والی صداقت کی وجہ سے اس لقب سے یاد کئے جاتے ہیں۔۔۔۔اسی طرح سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیونکہ آپ کی زندگی میں کوئی لغزش اور خطا نہیں تھی اس لئے آپ کو صادق لقب دیا گیا۔۔۔
قول امام جعفر علیہ السلام ہے؀
لوگوں کے نماز روزوں سے دھوکہ مت کھاؤ،کیوں کہ کبھی کبھی انسان نماز روزوں کا اس قدر عادی ہو جاتا ہے کہ اگر کبھی اس سے چھوٹ جائیں تو اسے وحشت ہونے لگتی ہے۔لوگوں کو قول کی صداقت اور امانت کی ادائگی کے ذریعہ آزماؤ۔

(اصول كافى (ط-الاسلامیه) ج2، ص104، ح2)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
م حمزہ سید عمران وقار علی ذگر محمد عبدالرؤوف زیک محمد وارث
غضب ہے ویسے سبھی احباب نے ہم سے تو یوں سوال کیے جیسے ہم ناکے پر پکڑے گئے ہوں اور اپنے متعلق کسی نے کچھ بتایا ہی نہیں۔
جن کا نام شامل نہیں وہ بھی شامل ہیں ۔۔۔ 😊
صحیح بات تو یہ ہے کہ ہم نے ناکے پر نہیں پکڑا۔ بس یہ دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے کہ آپ پکڑے گئے ہیں اور آپ پر سوال پھینک پھینک کر آپ کی جواب طلبی کی جا رہی ہے 😂😂
 

سیما علی

لائبریرین
شکوک و شبہات فکری دور کرکے اسلام اور مسلمانوں کی فکری بنیادوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کی امام جعفر صادق علیہ السلام نے اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی فقہ و دانش کو فروغ دیا اور اسلامی احکام کی تعلیمات کو دنیا میں اتنا پھیلایا کہ جعفری مذہب کے نام سے شہرت اختیار کر لی۔ امام جعفر صادق علیہ السلام سے جتنی احادیث راویوں نے نقل کی ہیں اتنی کسی اورامام سے نقل نہیں کیں ۔حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام سے کسب فیض کرنے والے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جن میں ہرمکتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
صحیح بات تو یہ ہے کہ ہم نے ناکے پر نہیں پکڑا۔ بس یہ دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے کہ آپ پکڑے گئے ہیں اور آپ پر سوال پھینک پھینک کر آپ سے جواب طلبی کی جا رہی ہے 😂😂
سیما بھی محظوظ ہوئیں ۔۔۔جواب پہ جواب دے رہے ہیں شاعر صاحب اور مراسلے بڑھا رہے ہیں روفی بھیا یہ نہیں دیکھا آپ نے صاحب کے 327 مراسلے ہوگئے ہیں۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ژوب جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے بھیا آپکو کچھ چاہیے ہئے وہاں سے ۔۔بٹیا کہ اخروٹ تو انکی گلہریاں کھا جاتیں ہیں ۔۔۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ژوب جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے بھیا آپکو کچھ چاہیے ہئے وہاں سے ۔۔بٹیا کہ اخروٹ تو انکی گلہریاں کھا جاتیں ہیں ۔۔۔
زبردست بات ہے اگر گلہریاں کھا جاتی ہیں تو لیکن مجھے تو شک ہے یہ کسی اور کی کارستانی ہے۔
 
Top