سیما علی

لائبریرین
علم الیقین ،عین الیقین اور حق الیقین
ابن القیم رحمہ اللہ کہتے ہیں :
علم الیقین ،عین الیقین اور حق الیقین میں فرق یہ ہے کہ
مثال کے طور پر کوئی آپ کو کہے کہ
اس کے پاس شہد ہے آپ کو اس کی صداقت میں کوئی شک و شبہ نہیں ، جب آپ نے دیکھ لیا آپ کا یقین پختہ ہو گیا،پھر آپ نے اسے چکھا ،پہلا علم الیقین ہے اور دوسراعین الیقین ہے اور تیسرا حق الیقین ہے۔۔۔۔
1۔ہم سب جانتے ہیں جنت اور دوزخ برحق ہیں : یہ علم الیقین ہے

جب محشر کے میدان میں جنت پرہیزگاروں کے بالکل قریب لائے جائے گی اور ساری مخلوق دیکھ لے گی۔اور جب گمراه لوگوں کے لیے جہنم ظاہر کردی جائے گی اور سب اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے : یہ عین الیقین ہے۔۔۔
3۔اور جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں چلے جائیں گے۔۔۔
یہ اس وقت حق
الیقین ہوگا[
اے اللہ ہم تیری جنت اور دوزخ پر ایمان لائے

اے اللہ ہم تجھ سے جنت کا سوال کرتے ہیں اور ہمیں ہر اس قول اور عمل کی توفیق دے جو ہمیں جنت کے قریب کردے
اور اے اللہ ہم تیری دوزخ سے پناہ مانگتے ہیں اور ہر اس قول اور عمل سے پناہ مانگتے ہیں جو ہمیں دوزخ کے قریب کرےآمین

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

سیما علی

لائبریرین
ظاہری طور پر انسان ناسمجھ ہے اور اس چیز کا شعور نہیں رکھتا ۔کہ وہی تو ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا جسے تم پیتے ہو اور اس سے درخت بھی (شاداب ہوتے ہیں) جن میں تم اپنے چارپایوں کو چراتے ہو۔
اس لیے تو خسارے میں رہتا ہے۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
صواد آتا ہے آہکو انڈونیشین کھانے کھا کر کے نہیں ہمارا بیٹا تو اپنی ممانی سے کہتا تھا ۔۔۔مامی نو گھاس پھونس ۔۔۔ آئی وانٹ میٹ ۔۔۔
اور وہ بھی ہاکستانی اسٹائل ۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

صواد آتا ہے آہکو انڈونیشین کھانے کھا کر کے نہیں ہمارا بیٹا تو اپنی ممانی سے کہتا تھا ۔۔۔مامی نو گھاس پھونس ۔۔۔ آئی وانٹ میٹ ۔۔۔
اور وہ بھی ہاکستانی اسٹائل ۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

شروع میں مشکل تھا لیکن اب عادت سی ہوگئی لیکن گھر پر زیادہ تر پاکستانی کھانے ہی بناتا ہوں المیہ یہ ہے کہ بنانے خود پڑتے ہیں چلیں کوئی نہ ہم بھی سنت سمجھ کر بناتے ہیں مزا وہ ذات پیدا کر دیتی ہے۔ اصل میں مصالحہ جات کا بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں کہ مصالحہ جات میں ہماری مٹی کی مہک نہیں ہے۔
 
سچ بڑا افسوس ہوتا تھا انکے مصالحے ہم سے بہت فرق پہلی مرتبہ تو نہیں لے گئے پر دوسری مرتبہ ہم سارے مصالحے اٹھا کر لے گئے ۔۔۔🤓🤓🤓🤓🤓
 
سیما علی

لائبریرین
شروع میں مشکل تھا لیکن اب عادت سی ہوگئی لیکن گھر پر زیادہ تر پاکستانی کھانے ہی بناتا ہوں المیہ یہ ہے کہ بنانے خود پڑتے ہیں چلیں کوئی نہ ہم بھی سنت سمجھ کر بناتے ہیں مزا وہ ذات پیدا کر دیتی ہے۔ اصل میں مصالحہ جات کا بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں کہ مصالحہ جات میں ہماری مٹی کی مہک نہیں ہے۔
ژوب سے لیکر بھیجتے ہیں مصالحے آپکو ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
زیب النساء شہزادی ہماری بڑی پسندیدہ شخصیت ہیں ۔
زیب النساء طبیعت کی حلیم، بردبار، اور عمدہ اخلاق کے مالک تھی، ہمعصروں میں سے بعض لوگ مزاج مخالف ہتھکنڈوں پر بھی اتر آتے تو ان کی بردباری پر کوئی فرق نہ آتا۔آزاد طبعی نے جس مذہب (مسلک) کی طرف رُخ کیا اُدھر ہی جھک گئیں۔ حضرت میاں میر کی مرید بھی ہو گئی تھیں، جن کا مزار لاہور چھاؤنی میں ہے۔
ادیب اور افسانہ نگار زاہدہ حنا لکھتی ہیں کہ زیب النسا نے اپنے پردادا شہنشاہ اکبر جیسی بے مثال یادداشت پائی تھی۔ ’شاید یہی وجہ ہے کہ تین برس کی عمر میں انھیں قرآن کی متعدد آیات یاد ہو چکی تھیں۔ چار برس، چار ماہ اور چار دن کی عمر میں رسم بسم اللہ ہوئی اور انھیں حافظہ قرآن مریم کے سپرد کر دیا گیا۔ زیب النسا نے سات برس کی عمر میں قرآن حفظ کر لیا۔ اورنگ زیب نے اس موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی۔ حافظہ مریم کو 30 ہزار اشرفیاں بطور انعام دی گئیں اور غریبوں میں بڑے پیمانے پر روپے تقسیم کیے گئے۔‘
زیب النسا کی صَرف و نحو کی تعلیم کے لیے ملا جیون کو مقرر کیا گیا۔ مؤرخ شبلی نعمانی لکھتے ہیں کہ زیب النسا نے عربی اور فارسی کی تعلیم نہایت اعلیٰ درجہ کی حاصل تھی اور بڑے بڑے علما و فضَلا ان کی خدمت میں رہتے تھے، لیکن اساتذہ میں سب سے مقرب اور باریاب ملا سعید اشرف ماژندرانی تھے، زیب النسا نظم و نثر میں اُن ہی سے اصلاح لیتی تھیں۔
اورنگ زیب نے شعر کہنے سے روکنے کی کوشش نہ کی اور زیب النسا نے بھی باپ کے احترام میں اپنی شاعری کو پس پردہ رکھا۔
زیب النسا نے اپنی نگرانی میں اہل فن سے بہت سی عمدہ کتابیں تصنیف کرائیں۔ ان میں زیادہ قابل ذکر امام رازی کی ’تفسیر کبیر‘ کا ترجمہ ہے۔
منقول
 
سیما علی

لائبریرین
زہے نصیب ۔۔۔ ژوب کا تعارف کروائیں آپ سے اکثر یہ نام سنا ہے شاید کسی جگہ کا ہے۔ میری تو کوشش رہتی ہے کہ سال چھ مہینے کا اسٹاک پاس رہے۔
رکیے ابھی بتاتے ہیں ۔۔ژوب ایک چھوٹا شہر جو صوبہ بلوچستان میں واقع ہے ۔۔۔ژوب دریا ژوب کے کناروں پر واقع ہے۔شہر کا اصل نام اپوزئی تھا ۔۔۔9 ١٨٨ میں ژوب کا شہر جو اس وقت اپوزئی کہلاتاتھا برطانیہ نے قبضہ کیا اور اسے فورٹ سنڈیمن کا نام سر روبرٹ سنڈیمن کے نام پر دیا۔ژوب 1890 میں ضلع بنا۔اور فورٹ سنڈیمن اس کا دارلحکومت بنا۔
یہ سمجھ لیجیے جیسے اس لڑی میں ثمرین کا وجود لازم ہے اسی طر ح ژوب بھی لازم ہے ۔۔۔ اور ہم ژوب والی آپا ۔۔عاطف بھیا کی ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
ڑے ملا محمد سعید اشرف مازندرانی ہے مازندران ایران کے ایک صوبہ کا نام ہے اور وہاں کے باشندوں کی زبان کو بھی مازندرانی کہا جاتا ہے۔ آپ کے والد غالبا ملا محمد صالح مازندرانی تھے جو کہ علامہ تقی مجلسی اول صاحب کے شاگرد تھے اور انھوں نے اصول کافی اور زبدة الآثار کی شرح کے علاوہ اور بھی کئیں تصنیفات پر کام کیا ہے۔
 
آخری تدوین:
رکیے ابھی بتاتے ہیں ۔۔ژوب ایک چھوٹا شہر جو صوبہ بلوچستان میں واقع ہے ۔۔۔ژوب دریا ژوب کے کناروں پر واقع ہے۔شہر کا اصل نام اپوزئی تھا ۔۔۔9 ١٨٨ میں ژوب کا شہر جو اس وقت اپوزئی کہلاتاتھا برطانیہ نے قبضہ کیا اور اسے فورٹ سنڈیمن کا نام سر روبرٹ سنڈیمن کے نام پر دیا۔ژوب 1890 میں ضلع بنا۔اور فورٹ سنڈیمن اس کا دارلحکومت بنا۔ یہ سمجھ لیجیے جیسے اس لڑی میں ثمرین کا وجود لازم ہے اسی طر ح ژوب بھی لازم ہے ۔۔۔ اور ہم ژوب والی آپا ۔۔عاطف بھیا کی ۔۔۔۔
ذرہ نوازی آپا وگرنہ میں تو یہی سوچتا رہتا کہ یہ ژوب پتا نہیں کیا ہے اور ثمرین پتا نہیں کون ہے مجھے تو لگنے لگا تھا کہ تکیہ کلام ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ذرہ نوازی آپا وگرنہ میں تو یہی سوچتا رہتا کہ یہ ژوب پتا نہیں کیا ہے اور ثمرین پتا نہیں کون ہے مجھے تو لگنے لگا تھا کہ تکیہ کلام ہے۔
ڈھیروں دعائیں ہیں ہماری ثمرین بٹیا کہ لئے جہاں رہیں خوش رہیں اور ہمارے محفلین کو اچھی سی چائے پلاتی رہیں ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ذرہ نوازی آپا وگرنہ میں تو یہی سوچتا رہتا کہ یہ ژوب پتا نہیں کیا ہے اور ثمرین پتا نہیں کون ہے مجھے تو لگنے لگا تھا کہ تکیہ کلام ہے۔
دعائیں آپکے لئے اور ہماری بھاوج کے لئے بھی بہت ڈھیر ساری شاد و آباد رہیے ۔۔۔
 
دعائیں آپکے لئے اور ہماری بھاوج کے لئے بھی بہت ڈھیر ساری شاد و آباد رہیے ۔۔۔
خصوصی فضل و کرم فرمائے اللہ رب العزت آپ پر اور آپ کے اہل خانہ پر دوست احباب و عزیز و اقارب تمام پر اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے۔ آمین
 
سیما علی

لائبریرین
IMG-0726.jpg
حلوابنایا ہے آجائیے شکیل احمد خان23 بھائی!!! بہت مزے کا ہے چائے بھی بالکل کراچی والوں کی پکی کڑک والی ہے ۔ہمارے اسکول میں ایک بچی ہے جو ڈیٹا انڑی آپرئیڑ ہیں تو جب ہم کہتے ہیں !نشاط اسڑونگ چائے لے آؤ تو فوراً ارم کہتی ہیں ۔میم آپ ہمارے ابو کی پسند والی کڑک چائے پسند کرتیں ہیں ۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

IMG-0725.jpg
 
آخری تدوین:
Top