برنس روڈ ۔۔۔۔۔
اس علاقے کے نام کی ایک اور توجیہ یہ پیش کی جاتی ہے کہ اس آبادی کے قریب ہی چوں کہ برنس گارڈن واقع ہے، لہٰذا یہ پورا علاقہ برنس روڈ کہلاتا ہے۔ اس باغ کا نام ایک انگریز افسر جیمز برنس کے نام پر رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ باغ 1921ء میں کراچی میونسپلٹی نے لگوایا تھا اور اس میں ہمہ اقسام کے پھولوں کے پودے موجود تھے۔ قیامِ پاکستان سے قبل اس باغ میں اتنے انگور پیدا ہوتے تھے کہ انہیں برآمد کیا جاتا تھا۔ یہ باغ تقریباً چھبّیس اعشاریہ بیس ایکڑ رقبے پر محیط تھا۔ اب یہاں قومی عجائب گھر کی عمارت کا اضافہ ہوچکا ہے اور یہ پہلے کی طرح خوب صورت نہیں رہا ہے۔
فریسکو چوک سے کورٹ روڈ کے چوراہے تک جائیں تو دونوں طرف ریستوران، ربڑی، لسی، مٹھائی، آئس کریم، دہی بڑے، بن کباب وغیرہ کی دکانیں، ٹھیلے، چائے خانے، کریانے، جوتے چپل، فوٹو اسٹیٹ، ٹائپ رائٹر بنانے والوں کی دکانیں نظر آئیں گی۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20