سیما علی

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے
اور کون کون ہے یہاں ؟؟
ایک ہم ہی اکیلے یہاں سے وہاں چہل قدمی کرتے رہتے کبھی پرانی لڑیوں کو کھنگالتے ہیں ۔۔تو کبھی کسی کو یاد کرتے ہیں ۔۔آجکل چھٹیاں ہیں تو محفل میں آنا جانا زیادہ ہے ۔۔۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ایک ہم ہی اکیلے یہاں سے وہاں چہل قدمی کرتے رہتے کبھی پرانی لڑیوں کو کنگھالتے ہیں ۔۔تو کبھی کسی کو ےاد کرتے ہیں ۔۔آجکل چھٹیاں ہیں تو محفل میں آنا جانا زیادہ ہے ۔۔۔
یاد کو سیما ےاد لکھ گئیں اور میں "کوے" پڑھ کر حیران ہو رہا ہوں
 

سیما علی

لائبریرین
یاد کو سیما ےاد لکھ گئیں اور میں "کوے" پڑھ کر حیران ہو رہا ہوں
ہم نے جب غور سے پڑھا تو استاد محترم کھنگالتے بھی غلط لکھا اور یاد کو بالکل بے تکا ۔۔۔آپ نے گوے صحیح پڑھا 😊
تدوین کردی استاد محترم۔۔۔
😊😊😊😊
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
وارث میاں کے انتقال کی خبر شاید ہر رکن اردو محفل کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے ۔۔۔صبح جب ہم انکے لئے دعائے مغفرت کررہے تھے تو بار بار انکا مسکراتا چہرہ نظروں کے سامنے آجاتا کبھی وہ باادب بات کرنے کا انداز ۔انتہائی قابل اور اعلیٰ ادبی ذوق رکھنے باوجود ! اللہ اللہ اسقدر انکساری!!! شروع شروع میں ہم کہتے کہ ہمیں بہت ڈر لگتا ہے آپ کے سامنے کچھ لکھتے ہو ئے ۔۔بڑے ادب سے کہتے ارے کیسی بات کرتیں آپ ! بھلا ہم کہاں کے بڑے ہیں ۔اسقدر عجز و انکساری !!!پروردگار کے حضور دعا ! مالک بر حق وارث میاں کے درجات بلند فرمائے ! انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
وارث میاں کے انتقال کی خبر شاید ہر رکن اردو محفل کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے ۔۔۔صبح جب ہم انکے لئے دعائے مغفرت کررہے تھے تو بار بار انکا مسکراتا چہرہ نظروں کے سامنے آجاتا کبھی وہ باادب بات کرنے کا انداز ۔انتہائی قابل اور اعلیٰ ادبی ذوق رکھنے باوجود ! اللہ اللہ اسقدر انکساری!!! شروع شروع میں ہم کہتے کہ ہمیں بہت ڈر لگتا ہے آپ کے سامنے کچھ لکھتے ہو ئے ۔۔بڑے ادب سے کہتے ارے کیسی بات کرتیں آپ ! بھلا ہم کہاں کے بڑے ہیں ۔اسقدر عجز و انکساری !!!پروردگار کے حضور دعا ! مالک بر حق وارث میاں کے درجات بلند فرمائے ! انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔آمین

واقعی، بہت تکلیف دہ خبر ہے۔ اور یہ کہ مجھے تو وارث بھائی کی علالت کا بھی بالکل اندازہ نہیں تھا، سو یہ خبر اور بھی اچانک لگی۔ پھر اُس پر یہ صدمہ بھی کہ وارث بھائی کے انتقال کے اتنے دنوں بعد ہم تک خبر پہنچی۔ وارث بھائی کے اندر سینکڑوں خوبیاں تھیں، میرے تو وہ اُستاد تھے کہ میں نے اُن سے کئی چیزیں سیکھیں اور سمجھیں۔ اللہ اُن پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین
 

سیما علی

لائبریرین
پھر اُس پر یہ صدمہ بھی کہ وارث بھائی کے انتقال کے اتنے دنوں بعد ہم تک خبر پہنچی۔ وارث بھائی کے اندر سینکڑوں خوبیاں تھیں، میرے تو وہ اُستاد تھے کہ میں نے اُن سے کئی چیزیں سیکھیں اور سمجھیں۔ اللہ اُن پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین
نو رتن اردو محفل کے ہیں ۔ان میں وارث میاں ایک قیمتی نگینہ ہیں ۔ہیں ہم نے اس لئے کہا کہ اپنے لفظوں اپنی تحاریر میں زندہ و جاوید ہیں ۔
وارث میاں اردو محفل کے ان لوگوں میں سے ہیں جنکی قابلیت و لیاقت اور فہم کی صلاحیت کے ہم محفل میں آتے قائل ہیں ۔۔سب سے زیادہ انکی عجز و انکساری ۔۔۔جس نے انھیں ایک نمایاں منصب پر فائز کیا ۔۔۔زندگی میں ہم نے دیکھا کہ جس ڈالی پر جتنابرگ و بارآتا ہے، وہ اتنا ہی عاجزی سے جھکی ہوتی ہے۔ اور انکی سب سے بڑی خوبی تھی ۔۔۔جس نے انھیں اپنی قابلیت و لیاقت کے ساتھ ہر دلعزیز کیا۔۔ہر ایک کو یوں جیسے انکے گھر کا کوئی ان سے بچھڑا ہے ۔ہر آنکھ نم ہے اور اب تک بے یقینی کی کیفیت میں ہے ۔۔
فروتن بود ہوشمند گزیں
نہد شاخ پر میوہ سر بر زمیں
عقلمند و دانا شخص ہی عاجزی کو اختیار کرتا ہے، اس لیے کہ برگ و بار اور پھولوں اور پھلوں سے لدی ہوئی شاخ ہی زمین پر جھکی ہوتی ہے۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
محبت دیکھیے غالب سے انکی ۔۔۔۔۔
IMG-1426.jpg
 

وجی

لائبریرین
لیکن اب صرف انکی یاد اور دعا ہی کرسکتے ہیں ہم لوگ
اللہ انکی بخشش و مغفرت فرمائے آمین ثم آمین۔
 

الف عین

لائبریرین
گو کہ وارث اکیاون سال کے تھے، لیکن مراسلوں میں جب مجھے مخاطب کرتے تھے تو اکثر قبلہ اعجاز صاحب لکھتے تھے۔اسی عمر میں جب شکیب جلالی کا انتقال ہوا تھا اور خلیل الرحمٰن اعظمی نے اپنے تعزیتی مضمون میں لکھا تھا کہ "اکیاون سال بھی کوئی مرنے کی عمر ہوتی ہے" (اور خود خلیل بھائی بھی اکیاون سال کی عمر میں انتقال کر گئے)، وارث کی 1972 کی پیدائش کا معلوم ہونے پر بے ساختہ یہ بات یاد آ گئی
 

سیما علی

لائبریرین
کیسے کریں آغاز نئے سال کا خاص طور پر ہماری اردو محفل کی روح گھائل ہے اپنے ہیرے جیسے محمد وارث میاں کو کھو دینے پر۔۔دعا ہے پروردگار انکے لئے اگلے جہاں کی آسانیاں عطا فرمائے آمین ۔۔
السلام علیکم
نیا سال آپ سب کو مبارک ہو اس دعا کہ ساتھ پروردگار ہم سب کو آسانیاں بانٹنےکی توفیق عطا کرے۔آمین

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
قدرت نے ہمیں بیشمار آسانیاں عطا فرمائی ہیں پر ہم انکو سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری محنت کا نتیجہ ہے اور بھول جاتے ہیں اگر اسکا کرم نہ ہوتا تو یہ بالکل ہمارے پاس نہ ہوتیں ۔اصغر گونڈوی صاحب کا ایک شعر ہے ؀
چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موجِ حوادث سے
اگر آسانیاں ہوں زندگی ، دشوارہوجائے
درحقیقت آسانی پیدا کرنے کا تعلق کسی صورت حال سے کم اور رویے سے زیادہ ہے اور اصل میں اس طرح کی مشکل صرف غالبؔ کے اس شعر کی حد تک ہوتی ہے کہ
آساں کہنے کی کرتے ہیں فرمائش
گویم مشکل، وگر، نہ گوئم مشکل
پس ضرورت ہے اپنے روئیے میں آسانی پیدا کرنے کی لوگوں کی بات برداشت کرکے ۔۔لوگوں کی بات سن کے ۔لوگوں کو درگزر کر کے ۔۔۔
 
فراز سے پانی نشیب کو آتا ہے اور وقت آگے ہی آگے چلا چلا جاتا ہے مگر اِس سال دوجگہیں ایسی بھی ہیں جہاں وقت کا فارمولا بدل سا گیا کہ ایک جگہ سے مسافر اُڑے تو کیلنڈر میں 2024ء لگ چکا تھااور جب دوسری جگہ پہنچے تو وہاں بدستور 2023ء چل رہاتھا۔یعنی دسمبر کی 31 سال 2023 اور شام کے 4بجکر57منٹ ہوئے تھے اور کچھ دیر بعد وہ نئے سال کا جشن نئے سر سے منا سکتے تھے:
دیدۂ حق بیں میں ہیں کونین کے پست و بلند
باغ میں کیا حاجتِ سیر۔ ِ۔ گل و شمشاد ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(قربان علی بیگ سالکؔ)​

پہلا مقام جہاں کیلنڈر 2024ء پر آچکا تھا جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہیندہ ائرپورٹ
دوسرامقام جہاں کیلنڈر 2023ء پر برقرار تھا امریکہ کا شہر لاس اینجلس ہے۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
پہلا مقام جہاں کیلنڈر 2024ء پر آچکا تھا جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہیندہ ائرپورٹ
دوسرامقام جہاں کیلنڈر 2023ء پر برقرار تھا امریکہ کا شہر لاس اینجلس ہے۔
غالباً کوئی بچہ جاپان سے امریکہ والی فلائٹ میں پیدا ہوا ہو گا تو وہ اپنی تاریخ پیدائش آسانی سے ایک سال آگے پیچھے کر سکتا ہو گا
 
عام طور پر اِس کی ضرورت تو پیش نہیں آتی مگر تیسری دنیا اور بالخصوص ایشیا ء میں اِس کا فائدہ اُٹھایاجانا عین ممکن ہے:
کہیں وامق کہیں مجنوں رقم یوں بھی ہے اور یوں بھی
ہمارے نام پر چلتا قلم ۔،،یوں بھی ہے اور یوں بھی​
 

عظیم

محفلین
ظاہر تو یہی کیا جاتا ہے عام طور پر پاکستان میں کہ عمر کم ہے ہماری، کرکٹرز بھی سلیکشن کے لیے چار پانچ سال کا فرق ڈال لیتے ہیں۔ شاہد خان آفریدی نے اس بات کا اعتراف کیا تھا اپنی کتاب میں شاید
 

وجی

لائبریرین
طریقہ کار موجود ہیں جسکے ذریعے بندے کی عمر معلوم کی جاسکتی ہے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے اس طریقۂ کار کے ذریعہ پتہ کروانا ۔۔ہمارے ایک کولیگ خود ہمیں بتاتے کے میری عمر اصل سے پانچ سال کم کرائی گئی تھی اسکول داخلے کے لئے ۔اب غضب ہے پانچ سال عمر کم کرنا ۔۔۔اور انھوں نے پانچ سال زیادہ سروس میں گذارے ۔۔۔نیشنلائزڈ بینک تھا اس وقت تو خود فرماتے اصل عمر کے حساب سے تو میں ریٹائیرمنٹ کے بعد بھی کام کررہا ہوں 😊😊😊😊😊


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
Top