الف عین

لائبریرین
ہماری جانب سے دلی مبارکباد قبول فرمائیے!ہمارے بہت
پیارے استاد محترم ۔حرمین کی حاضری مبارک ہو۔۔
اللّٰہ تعالٰی آپ کی حاضری قبول فرمائے۔آقا صل اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضری پہ ہمارا سلام پیش کردیجیے۔
پروردگار کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائےآمین
گویا کہ عمرہ میں مدینہ بھی شامل ہو گا، یہ تصور کر رہی ہیں سیما علی - محض ساڑھے پانچ بجے سے پونے دس تک مکہ مکرمہ میں قیام تھا
 

سیما علی

لائبریرین
گویا کہ عمرہ میں مدینہ بھی شامل ہو گا، یہ تصور کر رہی ہیں سیما علی - محض ساڑھے پانچ بجے سے پونے دس تک مکہ مکرمہ میں قیام تھا
کیونکہ پروردگا ر کے در پہ حاضری کے بعد ہمارے لئے آپ ﷺ کی حاضری لازم ہے ۔
استاد محترم وہ تڑپ تھی کہ بیان سے باہر ہم نے جب عمرہ کیا تو واپسی مدینہ منورہ سے رکھی آپکے بھائی صاحب کہتے رہے پہلے مدینہ چلواور ہم ضد کہ مدینے سے واپسی ہوگی ۔ہم سوچ رہے تھے کہ آپ عمرہ کے بعد روضۂ رسول ﷺ تشریف لے جائیں گے ۔۔😊
 
آخری تدوین:

لاريب اخلاص

لائبریرین
غریب ہونا بھی ایک اذیت ہے ۔
سڑک کنارے کھڑی بچی پھول بیچتے رو رہی تھی ۔ گجرے تو اسے بھی پسند ہوں گے!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
عین نہیں محترم الف عین سر کو عمرہ کی مبارکباد!
اللہ جی عمر میں برکت دے آمین ۔

ظاہر ہے بٹیا ہار بھئ موتیا اور گلاب کے بنانا ہیں استاد محترم کے لئے ۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
لبیک اللھم لبیک ، لاشریک لک،لبیک،ان الحمدوالنعمتہ لک والملک لا شریک لک
یہاں یہ اطلاع بھی دینا چاہتا ہوں کہ پرسوں صبح کے بعد ابھی محفل دیکھ سکا ہوں۔ اس عرصے میں عمرہ مکمل ہو گیا الحمد للہ ۔ اللہ قبول فرمائے
عمرہ مبارک ہو ،استادِ محترم اور اللہ تعالیٰ رب العزت آپ کو بار بار حج و عمرے کی سعادت سے مستفیض اور اس کے روحانی تلذذ سے سرشار فرمائے ، آمین۔
 
طائرِ خیال مراسلے کے مضمون کی یافت میں مائل بہ پرواز تھاکہ لڑی ل کو سرکرتی ع پر آ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آیندہ کوشش کروں گا زیادہ دیر نہ لگایا کروں۔۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سلیقہ یہ ہے کہ جزو اور کُل دونوں کو مد نظر رکھ کر تجزیہ کیا جائے اس حوالے سے فرقان احمد کا یہ اقتباس ملاحظہ کیجیے:

ہم اگر کسی ایک معاملے میں ہی تفکر کریں گے یا کُل کے کسی ایک جزو پر ہی غور کریں گے تو ہمارے سامنے مکمل اوورویو نہ آ سکے گا اور ہم جزو کو کُل پر منطبق کر کے یک رخی سوچ اپنا لیں گے اور اپنی بنائی ہوئی اس دنیا میں جینا شروع کر دیں گے جو کثیر جہتی نہیں بلکہ یک رُخی و یک پہلوی ہے،اور ہمارے اپنے خیال میں، اس طرح وہ فرد نگاہِ بینا کا اُس طور حامل نہ رہے گا جس طرح ایک ایسا فرد، جو اپنی سوچ میں جامعیت کا پہلو رکھتا ہو اور جس کی نگاہ میں کئی جہات ہوں اور وہ اپنی ہمہ جہت سوچ اور فکر سے معاملات پر کُلی تناظر میں غور کر سکتا ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

صمیم قلب سے خوش آمدید اور و علیکم السلام
سیما کا دل بھی آپکی اس لڑی میں آمد پر بیحد خوش ہے ۔۔سلامت رہیے
 

الف نظامی

لائبریرین
ذخیرہ ء کتب کا متن کارپس بنانے کے لیے بہترین ہے بجائے یہ کہ ہم انٹرنیٹ پر بکھرا ہوا متن اکٹھا کریں۔ کیوں کہ ایک تو اردو کتب میں معیاری اردو ہوتی ہے دوسرا اس کا متن بھی کافی حد تک پروف ریڈنگ کے عمل سے گزرا ہوتا ہے ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ذخیرہ ء کتب کا متن کارپس بنانے کے لیے بہترین ہے بجائے یہ کہ ہم انٹرنیٹ پر بکھرا ہوا متن اکٹھا کریں۔ کیوں کہ ایک تو اردو کتب میں معیاری اردو ہوتی ہے دوسرا اس کا متن بھی کافی حد تک پروف ریڈنگ کے عمل سے گزرا ہوتا ہے ۔
ڈھیروں دعائیں آپکے لئے نظامی صاحب ۔۔۔۔۔۔



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
Top