سیما علی

لائبریرین
غ سے تو کچھ یاد نہیں آرہا پر ایک شعر حاضر
عرفان صد یقی صاحب کا؀

عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیا
مرے سفینے کو غرقاب دیکھنے کے لیے



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
عرض تو ہم بھی کچھ کر سکتے تھے مگر ہم میں شعر کہنے کی صلاحیت کہاں؟؟
ظاہر ہے ہم بھی نا بلد ہیں اس صلاحیت سے ۔۔پر یاد رکھنے کی صلاحیت ہے اشعار کو ۔۔پر آہستہ آہستہ لگتا ہے
نِسیانکا عالم طاری ہوا جا رہا ہے ۔۔پھر بھی اچھا شعر اب بھی یاد ہوجاتا ہے ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین

صحیح کہہ گئے اکبر الہ آبادی ؀​

قوم کے غم میں ڈنر کھاتے ہیں حکام کے ساتھ
رنج لیڈر کو بہت ہے مگر آرام کے ساتھ


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
سماں ہے سہاناسہانا نشے میں جہاں ہے
کسی کو کسی کی ۔۔۔۔۔۔خبر ہی کہاں ہے
ہردل میں دیکھو۔۔۔۔۔ محبت جواں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے کاش شاعری میں پیش کیے جانے والے خوش رنگ مناظر حقیقت میں ڈھل جائیں،پیارمحبت کی باتیں سچ ہوجائیں ،انسانیت کااحترام اور آدمیت کی تمیز جو بعض گیتوں میں نظر آتی ہےانسان کی بشری خرابیوں کو سموچا نگل جائے۔۔۔۔۔اور اے کاش مغلِ اعظم کی انارکلی کو سلیم اور سلیم کوباپ کی آشیربادمل جائے ۔ اے کاش دل اور دنیاکا رنگیلا زمانے کو ایثارو قربانی کا درس دیتے دیتے تھک کر فلم کے آخر میں سمندر کا رخ کرنے کی بجائے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہونے اور اعزاز پانے کے لیے قدم بڑھاتا نظر آئے۔۔۔۔۔۔۔مگر یہ ہونہ سکے گامگر یہ سب ہونامشکل بھی نہیں۔۔
 
ژوب،ژالہ ،ژولیدہ،
ژوب اچھا شہر ہے مگردیکھانہیں،ژالہ باری ہوتے ہوتے رہ گئی اور ژولیدہ بیانی میں کوئی ہو نہ ہو شکیل احمد خان توہے۔۔۔کس کارستہ دیکھے اے دل اے سودائی؟
 
زمانے نے مارے جواں کیسے کیسے
زمیں کھاگئی آسماں۔۔۔۔ کیسے کیسے

شبیرحسن خاں بھی اُن میں سے ایک ہیں جنھیں زمین پورے کا پورا نگل گئی ۔اُن کے الفاظ کا ذخیرہ،اُن کی عنوانیہ غزلیں جن میں نظموں کارنگ اور نغموں کا مزا تھا اور اُن کی صبح کی سیر۔۔۔۔۔میں نے اُنھیں دیکھا تھا۔جتنے خوبصورت وہ بڑھاپے میں تھے اتنا خوبصورت تو شاید کوئی جوان بھی نہ ہو۔۔۔۔۔۔اِس لیے مندرجہ بالا شعر لکھ کر مجھے بے اختیار جوشؔ یاد آگئے۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ریاکاری مذہبی ہو یا اخلاقی دونوں کو جوش صاحب نے اپنی شاعری کا عنوان بنایا اور ان کے رویے کو اخلاقی پستی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور کہا؀

عالم اخلاق کو زیر و زبر کرتا ہے تو
خون اہل بیت میں لقمے کو تر کرتا ہے تو

یا

ذاکروں نے موت کے سانچے میں دل ڈھالے نہیں
یہ شہید کربلا کے چاہنے والے نہیں


جوش صاحب ہر طرح کی مذہبی شدت پسندی کے خلاف تھے اور انسان کی عظمت ان کے نزدیک سب سے اہم قرار پائی۔ عقائد کے معاملے میں وہ ہمیشہ تذبذب میں رہے ۔
اپنی ایک رباعی میں انسانی عظمت کی عکاسی اس طرح کرتے ہیں:

ائے مرد خدا نفس کو اپنے پہچان
انسان حقیقت ہے اور اللہ گمان
اٹھ بڑھا ہاتھ کو بیعت کو مری
پڑھ کلمہ لا الہ الا انسان


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
ذکر جب شعرا کا ہوتا ہے تو ہمیں اپنے پسندیدہ شاعر
جناب مصطفٰی زیدی صاحب ہیں۔۔
انکی موت کی گتھی آج تک الجھی ہوئی ہے۔ ان کا یہ شعر اس پر صادق آتا ہے۔

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے
 

سیما علی

لائبریرین
دکھ اس بات کا ہے کہ مصطفیٰ زیدی محض 40 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے ۔ جن کی موت کی وجوہات پر پڑے پردے اب تک نہیں ہٹائے جا سکے، جس نے اپنا پہلا شعری مجموعہ 19 برس کی عمر میں شائع کر دیا تھا۔ جو ترقی پپسند تحریک کا نمائندہ قلمکار تھے۔۔جوش، فراق اور فیض نے جس کی شاعرانہ عظمت کا لوہا مانا۔ اس شخصیت کا نام ہے سیّد مصطفیٰ حسین زیدی۔ مصطفیٰ زیدی کی پر اسرار موت کے دھندھلکے میں ان کی شاعرانہ قدر و منزلت کہیں کھو گئی۔ جو مقام اور مرتبہ انہیں ملنا چاہئے تھا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ڈاکٹر کو دکھا ہے بھیا گلہ بہت خراب ہے آواز بیٹھ چکی ہے بولنے کو بالکل نہ کہیے گا ۔۔🥲🥲🥲🥲🥲🥲
خیر سے ایک کام اور بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ بھائی صاحب کو اس گلے خرابی میں اپنی آواز میں گانا سنائیں تو وہ اس بات پر متذبذب دکھائی دیں گے کہ انہیں آواز لتا منگیشکر جیسی لگ رہی ہے یا نور جہاں۔ 😄
 

سیما علی

لائبریرین
خیر ہو آپکی بھیا ۔۔🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
خیر سے ایک کام اور بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ بھائی صاحب کو اس گلے خرابی میں اپنی آواز میں گانا سنائیں تو وہ اس بات پر متذبذب دکھائی دیں گے کہ انہیں آواز لتا منگیشکر جیسی لگ رہی ہے یا نور جہاں۔ 😄
حال انکا بھی ہم سے کچھ کم نہیں مکیش بنے ہوئے ہیں کہہ ہیں ؀
جانے کہاں گئے وہ دن ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
خیر سے ایک کام اور بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ بھائی صاحب کو اس گلے خرابی میں اپنی آواز میں گانا سنائیں تو وہ اس بات پر متذبذب دکھائی دیں گے کہ انہیں آواز لتا منگیشکر جیسی لگ رہی ہے یا نور جہاں۔ 😄
ثمرین سے کہیں اچھی سی چائے پلائیں ۔۔اور گل بٹیا کو آواز دیں۔۔
 
Top