سیما علی

لائبریرین
بس علم حاصل کرنے کے لیے وقت و عمر ، مرد و عورت ہونا ، بچہ و جوان ہونا ،کسی چیز کی کوئی قید نہیں ہے چنانچہ پیغمبر اکرمﷺ فرماتے ہیں:
گہوارہ سے لیکر قبر تک علم حاصل کرو .
.امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نہج البلاغہ میں کمیل سے فرماتے ہیں؀
اے کمیل علم مال و دولت سے بہتر ہے کیونکہ علم تیری حفاظت کرتاہے جبکہ مال کی حفاظت تجھے کرنی پڑتی ہے اور مال خرچ کرنے سے کم ہوتا ہے جبکہ علم خرچ کر کے دوسروں کو پڑھانے سے بڑھتا ہے۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اسلام میں طالب علم کی اہمیت اور فضیلت
سورہ زمر ،آیت ۹]ترجمہ۔ کہہ دیجیے کہ آیا جو لوگ خدا اور اسکے دین کو جانتے ہیں اور جو لوگ خدا اور اسکے دین کو نہیں جانتے برابر ہیں؟ (ہرگز نہیں بلکہ علماء کے درجات جاھلوں سے بہت بلند ہیں)
 

سیما علی

لائبریرین
یہ کہ علم ایسا وسیلہ ہے جو انسان کو کمال تک پہنچا دیتا ہے یہی علم خدا کی پہچان و خلقت کی علت کو جاننے کا اور خدا کی اطاعت کی طرف میل و رغبت پیدا کرنے کا اصلی ترین عامل ہے اور علم خدا کی حمد و ستایش میں مشغول رکھتا ہے اور یہی علم سبب بنتا ہے کہ انسان قرآنی آیات اور دیگر آیات الہی کے مقابلے میں خضوع و خشوع رکھتا ہے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ہمت اور سچائی تکلیف دہ ہو سکتی ہے، لیکن یہ کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں ہو سکتیں۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
مگر ان باتوں کو ترغیب و تلقین جان کر اور اور بھی فارغ وقت میں سوچا کریں ، فرصت میں لکھاکریں،لکھ کر پڑھاکریں ، نوک پلک دُرست کیا کریں اور یہاں پوسٹ کردیا کریں۔کتنے ہی ایسے ہیں جو اُردُو ویب سائٹس کا دورہ تفریحاً نہیں بلکہ معقول اُردُو پڑھنے کی غرض سے کرتے ہیں ،معقول اُردُو ، جس میں اُردُو کے سیکھنے ، اُردُو کی قدرو قیمت کو سمجھنے ،اُردُو کا مرتبہ و مقام جاننے،اُردُو کے قریب آنے،اُردُو کودل سے لگانے ، اور پھر اپنی ذات سے اِس کی شان بڑھانے اور دنیا سے اِس کا جاہ و جلال منوانے کا جذبہ بھی کارفرماہوتا ہے۔۔۔۔۔تو کیوں نہ فروغِ اُردُو کے لیے اُردُو کی ویب سائٹس کا سہارا لیاجائے اور جو اُردُوزبان وادب کی محبت میں یہاں آتے ہیں ، اُنھیں بے سہارا نہ کیا جائے۔۔۔۔کیوں نہ !
 
آخری تدوین:
گویا وجی بھیا یہ سمجھے کہ اعتراضات اُن پر اُٹھائے جارہے ہیں ، ہر گز نہیں، یہ تاب یہ مجال یہ طاقت کہاں مجھے ۔اُردُو کی اکثر ویب سائیٹس پر اُردُو سے غیروں بلکہ دشمنوں کا ساجو سلوک کیا جارہا ہے ، اُس سے بددل ہوکر معروضات پیش کی تھیں سو یقین نہ آئے تو بعض ویب گاہوں کی سیرفرمائیے یقیناً میری تائید فرمائیں گے۔۔
 

وجی

لائبریرین
گویا وجی بھیا یہ سمجھے کہ اعتراضات اُن پر اُٹھائے جارہے ہیں ، ہر گز نہیں، یہ تاب یہ مجال یہ طاقت کہاں مجھے ۔اُردُو کی اکثر ویب سائیٹس پر اُردُو سے غیروں بلکہ دشمنوں کا ساجو سلوک کیا جارہا ہے ، اُس سے بددل ہوکر معروضات پیش کی تھیں سو یقین نہ آئے تو بعض ویب گاہوں کی سیرفرمائیے یقیناً میری تائید فرمائیں گے۔۔
کہی گئی بات ہمارے دل کو سکون دے گئی
شکریہ ۔
 
قصوراگر مجھ سے ابہام یا ایہام کا ہوا ہو تو وجی بھیا معاف فرمائیں کہ اکثر اچھے اچھوں سےکہنے سننے میں تبلیغ و ترسیل کی غلطیاں ہوجایاکرتی ہیں تو میں کس گنتی اور شمار میں،پھربھی میرے لکھے سے وجی بھیا کے دلی سکون کے تھوڑی دیر کو غائب ہوجانے کا افسوس اور بحال ہوجانے کی خوشی ہے ۔ رب کریم ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے، آمین۔
 
آخری تدوین:
فتور اور قصور دو ہم وزن اور ہم آوازالفاظ سہی مگر اِن کے مطلب الگ الگ ہیں اور مرکبات میں الگ الگ استعمال ہوتے ہیں جیسے فاتر الحواس ، فاترالعقل اور قصورکے لیے قصوروار ، بے قصوراور قصورمند۔ فتور لفظ فترسے مشتق ہے مطلب خلل،نقص، خرابی ، کھوٹ جبکہ قصورکا مطلب قصر کی نمازسے سمجھیں، جو بحالتِ سفر چاررکعات والی نمازوں میں دورکعات کم کرکے پڑھی جاتی ہیں تو قصور کا مطلب کمی ہوا۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
غین :معنی ۔
۔(تصوّف حجاب رقیق، جو بسبب تصفیہ قلب )کے کھل جاتا ہے اور وہ نور تجلی سے زائل ہوتا ہے۔۔
۔تشنگی، پیاسا ہونا
۔ہیئت) چویسویں کون عروجی ’’ظاہر‘‘ سے منسوب
مجھ کو روتے دیکھ کر پاس آئے وہ تفہیم کو
کیوں نہ دل سے دوں دعائیں اپنے غین و میم کو
 
آخری تدوین:
عین ممکن ہے آیندہ بچہ بچہ علم و حکمت کا دھنی ہو کیونکہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی بدولت یہ نعمت عام بھی ہے اور محفوظ و مامون بھی مگر شاید اس کے حفاظ ناپید ہوجائیں کہ اساتذہ اور طلبہ سب کے سب نیٹ پر محفوظ ڈیٹا پہ ہی انحصار کرنے لگیں کہ جب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی تصویرِ یار یعنی بٹن دباتے ہی مطلوبہ چیزیں سامنے آجائیں تو صرف بٹنوں کا یاد رکھنا کافی ہے نہ کہ علوم فنون اور اُن کی تفصیلات کا۔۔
 
آخری تدوین:
طلاق، علیحدگی اور فراق۔۔۔۔توبہ توبہ ۔دنیا میں یہ مثالیں بھی کم نہیں کہ بچھڑے ہوئے ملک پھر سے مل گئے اور یہ بھی ہے کہ مل کر پھر سے بچھڑ گئے ۔۔۔۔۔۔شیطان کی کارستانیاں ہیں تو کیوں نہ شیطان مردود کے شر سے رب کی پناہ مانگیں اور کوئی کام ایسا نہ کریں جس رب ناراض ہوجائے۔۔۔
 

وجی

لائبریرین
طلاق، علیحدگی اور فراق۔۔۔۔توبہ توبہ ۔دنیا میں یہ مثالیں بھی کم نہیں کہ بچھڑے ہوئے ملک پھر سے مل گئے اور یہ بھی ہے کہ مل کر پھر سے بچھڑ گئے ۔۔۔۔۔۔شیطان کی کارستانیاں ہیں تو کیوں نہ شیطان مردود کے شر سے رب کی پناہ مانگیں اور کوئی کام ایسا نہ کریں جس رب ناراض ہوجائے۔۔۔
ضروری ہے اللہ سے ہی پناہ مانگی جائے
اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین۔
 

سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے اللہ سے ہی پناہ مانگی جائے
اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین۔
صحیح ہے بات وجی بھیا آپکی بات پر آمین ۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
شد و مد :حروف کی دوہری آواز ادا کرنا یا کھینچ کر پڑھنا۔۔۔
شان و شوکت، کرّوفر، تکلف۔
زور سے، تیزی سے، سختی سے

دوں گا جواب میں بھی بڑی شد و مد کے ساتھ
لکھا ہے اس نے مجھ کو بڑے کر و فر سے خط
 

سیما علی

لائبریرین
سیما کو سیم و زر نہیں چاہیے ۔۔۔
سیم و زر چاہے نہ الماس و گہر مانگے ہے
دل تو درویش ہے الفت کی نظر مانگے ہے
 
Top