گُلِ یاسمیں

لائبریرین
درد دل درد جگر دل میں جگایا آپ نے
پہلے تو میں شاعر تھا عاشق بنایا آپ نے

اگر شاعر ، عاشق بعد میں بنتا ہے تو جس محبوب یا محبوبہ کا ذکر اس کے شعروں میں ہوتا ہے، وہ کون ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
درد دل درد جگر دل میں جگایا آپ نے
پہلے تو میں شاعر تھا عاشق بنایا آپ نے

اگر شاعر ، عاشق بعد میں بنتا ہے تو جس محبوب یا محبوبہ کا ذکر اس کے شعروں میں ہوتا ہے، وہ کون ہے؟
حال اپنا ہی چپکے سے بتا دوں۔ ہم تو بچپن سے ہی شاعر تھے، پیدایشی تو نہیں۔ لیکن یہ سب شاعر لوگ فرضی محبوبہ کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ اتفاق سے ہی کسی کسی کو اصلی والی ملتی ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حال اپنا ہی چپکے سے بتا دوں۔ ہم تو بچپن سے ہی شاعر تھے، پیدایشی تو نہیں۔ لیکن یہ سب شاعر لوگ فرضی محبوبہ کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ اتفاق سے ہی کسی کسی کو اصلی والی ملتی ہے
چپکے سے آپ کی کہی بات ہم نے چپکے ہی سے سنی۔ امید ہے کہ کسی اور کے کانوں تک یہ بات نہیں پہنچے گی۔
 
سیما علی

لائبریرین
حال اپنا ہی چپکے سے بتا دوں۔ ہم تو بچپن سے ہی شاعر تھے، پیدایشی تو نہیں۔ لیکن یہ سب شاعر لوگ فرضی محبوبہ کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ اتفاق سے ہی کسی کسی کو اصلی والی ملتی ہے
تبھی ہم اکثر سوچتے یہ اگر خیالی محبوبہ
اعصاب پر سوار
رہ کر
ایسے
ایسے
اشعار کی آمد کرواتی ہے تو اصل کیا کرتی ہوگی
؀
روشن جمال یار سے ہے انجمن تمام
دہکا ہوا ہے آتش گل سے چمن تمام
 
سیما علی

لائبریرین
ٹوٹ جاتا ہوگا پیکر خیالی !!!! جب کبھی اصل
محبوب سامنے آتا ہوگا یا اسی خیالی محبوب کو اصلی میں تلاش کرتے ہونگے ۔۔۔
کبھی صلیب کی صورت کبھی ہلالی تھا
مری نگاہ میں اک پیکر خیالی تھا
 
سیما علی

لائبریرین
پر طالب کے دل میں جذبۂ عشق کا پیدا ہونا لازم ہے
عشق محض زبانی دعویٰ کا نام نہیں ہے بلکہ عشق اس ذہنی کیفیت کا نام ہے
شاعری میں عشق حقیقی کا در آنا ایک فطری امرہے۔
موسیٰ جو آکے دیکھے تجھ نور کا تماشا
اس کو پہاڑ ہوئے پھر طور کا تماشا
؀
کہہ سکے کون کہ یہ جلوہ گری کس کی ہے
پردہ چھوڑا ہے یہ اس نے کہ اٹھائے نہ بنے
 
Top