گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خیر سے آج ہم کالے چنے بنا رہے ہیں سفید چاولوں کے ساتھ۔ ایک عرصے کے بعد بنا رہے۔ دال تو گلتی نہیں چنے خوب گلتے ہیں۔
 
طریقہ تو بہت سادہ سا ہے اس کھیل کا، حیرت ہے کہ آپ اتنا پرانا رکن ہونے کے باوجود اس کھیل میں مشکل کا شکار ہیں۔ میرا مراسلہ ط سے تھا اب جو آگے شخص مراسلہ کرے گا وہ ض سے کرے گا اور اس سے اگلا ص سے، بس اسی طرح حروف تہجی کی ترتیب میں الٹے پاؤں چلتے جانا ہے
ضعیف روایت اگر اپنے حق میں پیش کروں تو بقول راوی اصل شے دلچسپی اور دلجمعی کی ہوتی ہے نہ کہ عمر کی بہاریں بیت جانے اور کہنہ مشق ہونے سے۔
اب یہ بتائیں کہ اس وقت تو میں نے آپ کے مراسلے کا اقتباس لیا اور اسی ترتیب سے بتائے گئے حرف سے جملہ شروع کیا مگر لڑی کے آخری مراسلے کو نظرانداز کرکے ایسا کیا۔
اب اس بابت بھی حکم سنا دیا جائے!!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مگر لڑی کے آخری مراسلے کو نظرانداز کرکے ایسا کیا۔
اب اس بابت بھی حکم سنا دیا جائے!!!!
واہ بھئی واہ ۔ اب حکم استفتاء کے جواب میں یہ ہے کہ ایک مراسسلہ آخری مراسلے کو مد نظر رکھ کے اس کا کفارہ ادا کیجیے ۔ورنہ ایک مراسلے کا بوجھ آپ پر رہے گا۔
دار الافتاءوا اللڑی و دھاگا جات۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ضعیف روایت اگر اپنے حق میں پیش کروں تو بقول راوی اصل شے دلچسپی اور دلجمعی کی ہوتی ہے نہ کہ عمر کی بہاریں بیت جانے اور کہنہ مشق ہونے سے۔
اب یہ بتائیں کہ اس وقت تو میں نے آپ کے مراسلے کا اقتباس لیا اور اسی ترتیب سے بتائے گئے حرف سے جملہ شروع کیا مگر لڑی کے آخری مراسلے کو نظرانداز کرکے ایسا کیا۔
اب اس بابت بھی حکم سنا دیا جائے!!!!
گوارا کر لیتے ہیں آپ کی اس کاوش کو، لیکن اصول یہ ہے کہ آخری مراسلے سے مطابقت پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اقتباس والے سے نہیں ۔
 
Top