سیما علی

لائبریرین
جلدی ہم کتنا ہی چلیں
پر گل بٹیا جب تک نہیں
آتیں
لڑی ٹھمک ٹھمک چلتی ہے
 
آخری تدوین:
ہاں جی !تو جب آپ ہوا سے پتوں کو ہلتا اور کوئی کوئی پتّہ گِرتا دیکھیں تو سمجھ لیں کہ فطرت اپنا کام کررہی ہے اور جب حبس سے دم گھٹنے اور جان نکلنے لگے تو پھر بھی یہ سمجھیں کہ فطرت اپنا کام کررہی ہےیعنی پہلے وہ کہہ رہی تھی ’’مت گھبراؤمیں ہوں نا‘‘ اور اب یہ کہہ رہی ہے’’ذراسوچو اگر میں نہ ہوں۔۔‘‘​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ویسے ابھی جیسے ہی ہم نے دیکھا تو نظر آیا کہ ہماری
گُلِ یاسمیں
بٹیا نہ ہو ں ،تو لڑی
چیونٹی کی رفتار سے رینگتی ہے ۔۔




اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔۔۔20
 
وہ شام کچھ عجیب تھی ۔۔یہ شام بھی عجیب ہے
وہ کل بھی پاس پاس تھی وہ آج بھی قریب ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلزار
یہاں کراچی میں کے ڈی اے کی ایک رہائشی اسکیم بھی گلزارصاحب سے موسوم ہے ’’گلزارِ ہجری‘‘
گلشنِ اقبال سناہے علامہ اقبال کی یاد میں معرضِ وجود میں آیا اور گلستانِ جو ہر مولانا محمد علی جوہر کے
دم قدم سے آباد ہے ۔کہ جوہر صاحب اسلامیانِ ہند کی زندہ و جاوید شخصیت ہیں۔
کھارا در اور میٹھا در ، اچھی قبر، بوہرہ پیر،رام سوامی، رنچھوڑ لائین ، جٹ لائین، سولجر بازار، نمائش
جیسے علاقے بھی کوئی نہ کوئی واقعاتی پس منظر یا شخصی تناظر ضرور رکھتے ہوں گے، شاید۔
 
نمی ایک اداکارہ تھیں۔ اُن کے چرچے بڑے بوڑھوں سے سنے تھے ۔ یوٹیوب نے اُن کی زندگی کاسحر انگیز دوربھی دکھایا اورپایانِ عمری کا بزرگانہ اور مشفقانہ عہد بھی ۔ اُن کا اصل نام نواب بیگم تھا اور نواب بیگم 2020ء میں دنیا سے اُٹھیں اور اُس جہان میں جابسیں ، جس کی آبادی بے شمار مگر سکوت بے مثال ہے۔۔۔۔​
 

سیما علی

لائبریرین
مان لیجیے !!!
نمائش چورنگی
کراچی کی مشہور چورنگی ہے ۔۔۔
بندر روڈ جو اب ایم اے جناح روڈ ہے، اس پر کئی اسٹاپ آتے ہیں جو مختلف عوامی ناموں سے مشہور و معروف ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ سب سے مقبول چوراہے کا نام 'نمائش چورنگی' ہے۔
کراچی کیا پاکستان میں بسنے والا شاید ہی کوئی ایسا شہری ایسا ہو جس نے نمائش چورنگی کا نام نہ سنا ہو۔ اس کی ایک بڑی وجہ اس چورنگی پر ہونے والے احتجاجی دھرنے، مظاہرے اور بھوک ہڑتالیں ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے ابھی جیسے ہی ہم نے دیکھا تو نظر آیا کہ ہماری
گُلِ یاسمیں
بٹیا نہ ہو ں ،تو لڑی
چیونٹی کی رفتار سے رینگتی ہے ۔۔




اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔۔۔20
گل کو آ ج کچن میں نظر بند کیا گیا ہے آپا۔ کوئی سفارش ، کوئی لالچ کام نہیں آ رہا 🙃
 
کوئی بات نہیں مزے مزے کے کھانے ،میٹھی ڈشز اور موسمی جوسز نتیجے میں اہلِ خانہ اور مہمانانِ گرامی قدر کے حصے میں آئیں گے اور ہاں موسمی جوسز کو موسم +می کا جوس نہ سمجھ لیجیو۔۔۔۔۔۔
 
قسمت کی خوبی کہیں گے اور بھئی واقعی اِسے قسمت کی خوبی ہی کہیں گے کہ ابھی ابھی سرولی اور چونسا آموں کی ایک ایک پیٹی دوستوں نے اپنے پیڑوں سے چھڑوا کر بھجوائی ہے ۔ چونسا کے لیے یہ ہدایت ہے کہ اِ سے کچھ وقت یونہی پڑا رہنے دیں خود بخود لذتِ کام و دہن کی سیری اور سیرابی کے لیے تیار ہوکر پیش ہوجائے گا جبکہ سرولی آم بالکل تیا رہے ، نوشِ جاں فرمائیں۔تو ہم نے دودھ ابالنے اور آموں کو پانی میں بھگودینے کےاحکامات صادر فرما دئیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تین گھنٹے بعد اِن کاٹھنڈا ٹھنڈا ، میٹھا میٹھا ، لذیذ اور ذائقے دار جوس تیار ہوگا ۔۔۔۔۔۔الحمدللہ رب العالمین،ثم الحمدللہ رب العالمین۔​
 

سیما علی

لائبریرین
فوراً سے ہمیں مولانا حسرت موہانی
صاحب کا شعر یاد آیا

راہ میں ملیے کبھی مجھ سے تو از راہ ستم
ہونٹ اپنا کاٹ کر فوراً جدا ہو جائیے
 

سیما علی

لائبریرین
غرب کے اردو معانی
پوشیدہ
اسم، مذکر
سورج ڈوبنے کی سمت، مغرب، پچھم
وہ ممالک جو مغرب کی طرف واقع ہوں بالخصوص یورپ

پھر اڑ گئی اک آن میں سب حشمت و سب شان
لے شرق سے تا غرب لگا ہات تو پھر کیا


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔۔۔20
 
Top