ٹیڑھے میڑھے میں ٹیڑھے کی تو سمجھ آٹی ہے لیکن یہ میڑھے کیا بلا ہے بھلا ؟
یہ آپ نے اچھاسوال کیا ۔۔۔۔۔
1۔الف بے پے حروف ہیں
2۔اِن حروف سے مل کر الفاظ بنے
3۔ہر لفظ کا کوئی نہ کوئی مطلب ہوتا ہے جیسے پانی،اسلم،اپنا،خیر،کرم وغیرہ
4۔بامعنی ٰ لفظ کلمہ کہلاتا ہے
5۔بامعنی ٰ لفظ کے ساتھ ساتھ کچھ بے معنی ٰ الفاظ بھی ہیں
6۔ یہ بھی اُنہی حروف یعنی الف بے پے سے بنے مگر اِن کا کوئی مطلب اور مفہوم نہیں ہوتا
7۔ان بے معنی ٰ الفاظ کو مہمل(مُ۔ہ۔مَ۔ل)کہتے ہیں
8۔ یہ بے معنی اور ٰ مہمل الفاظ بامعنی ٰ اورمفہوم رکھنے والے الفاظ سے مل کر ہی زندہ رہتے ہیں وگرنہ اِنھیں الفاظ بھی نہیں کہیں گے یہ محض آوازیں ہیں
9۔اوپر بامعنی الفاظ میں پانی ، اسلم ،اپنا ، خیر، کرم وغیرہ کی مثالیں دی گئیں ۔اِن میں مہمل الفاظ بھی لگادیں تو یہ یوں ہوجائیں گی پانی وانی، اسلم وسلم ،اپناوپنا،خیرویر،کرم ورم
10۔جملوں میں استعمال:وہاں پانی وانی کچھ نہ تھا۔میں اسلم وسلم کو نہیں جانتا میرا کام تم نے کرنا ہے ، تم نے، بس !یہاں کوئی اپنا وپنا نہیں۔خیر ویر نہیں یہاں تو محشر بپا ہے،جلد آؤ۔کرم ورم جانے دو یہاں تو ہر کوئی اپنا آپا دیکھ رہا ہے
اب آپ نے جو ٹیڑھے میڑھے کہا تو ٹیڑھے تو ٹھیک ہے میڑھے میں دُرست اِملا کا تکلف بھی غیر ضروری تھا ٹیڑھے میڑے کہہ دیتیں تو بھی چل جاتا کہ جب اِس کا معنی نہیں تو اِ س کا پروٹوکول بھی نہیں۔۔۔مگر یہ ازراہِ مزاح کہہ رہا ہوں وگرنہ اسلم کے مہمل کو وصلم یا وثلم تھوڑا ہی کردیں گے ۔۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔۔۔20

ژوبی کبوتر بھی موٹے ہوتے ہیں کیا اپنی آپا بتائیں گی۔
لاری ا ڈے پہ جانا پڑے گا ہمارے ساتھ بھیا وہیں ژوبی
کبوتروں کی غٹر غوں غٹر غوں سنوائیں گے
 
Top