سیما علی

لائبریرین
طائرانہ نظر تو ڈالئے ذرا
IMG-2231.jpg

فریش انناس کاٹنا بہت مشکل کام ہے ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
زبردست ہوتے ہوں گے کھانے تو لازمی، مگر آپ جو تصویریں کھینچتی ہیں وہ بھی کمال کی ہوتی ہیں ماشاء اللہ!
ذرہ نوازی ہے عظیم میاں آپکی
کراچی آئیے تو اپنے ہاتھوں سے بنا کر کھلاتے ہیں آپکو

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔۔۔20
 
سیما علی

لائبریرین

دعا 1۔ذبح کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ جانور کو قبلہ رو لٹانے کے بعد ’’بسم اللہ، و اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے تیز دھار چھرے سے جانور کے حلق اور لبہ کے درمیان ذبح کیا جائے​

"عن أنس، قال: «ضحى النبي صلى الله عليه وسلم بكبشين أملحين أقرنين، ذبحهما بيده، وسمى وكبر، ووضع رجله على صفاحهما»".( صحيح مسلم:3/ 1556)

ترجمہ: حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺنے دو چتکبرے سینگوں والے مینڈھوں کی قربانی کی، آپ ﷺ نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ سے ذبح کیا ،اور ذبح کرتے وقت ’’بسم اللہ ، اللہ اکبر‘‘ پڑھا ،اور ان کے پہلو پر اپنا قدم مبارک رکھا ۔
 
سیما علی

لائبریرین
خیر ہو گوروں کی بھی
ابھی

’snake plant‘​

کے بارے میں پڑھ رہے تھے​

چونکہ یہ پودا سانپ جیسا دکھتا ہے اس لیے انگریزخواتین اسے ’​

mother-in-law's tongue‘ پکار کر دل کے پھپھولے پھوڑتی ہیں۔​

لفظ بہ لفظ یہی جذبات ایرانی خواتین کے بھی ہیں جو اس پودے کوفارسی میں ’زبانِ مادرِ شوہر‘ (ساس کی زبان) کہتی ہیں۔​

جھگڑا انگریزی ہی میں نبٹ جاتا تو خوب تھا مگر بات فارسی تک پہنچ چکی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مغرب ہو یا مشرق‘ ساس بہو کے معاملے میں سماجی رویہ ہر جگہ یکساں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر ساس بہو مل بیٹھیں تو نتیجہ تکرار کی صورت میں نکلتا ہے۔ بقولِ عظمت اللہ خاں:​

تم جو بیٹھی ہو ساس کے نزدیک
زلزلہ کوئی آنے والا ہے​

سیما علی

لائبریرین

حج سیزن کے دوران مکہ میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے علاوہ رش میں کمی لانے کے لیے مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔​

عرب نیوز کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ٹریفک کی ریئل ٹائم میں مانیٹرنگ اور سگنلز کے نظام کو چلاتے ہوئے سعودی عرب کا مقصد ہے کہ مکہ کی سڑکوں پر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے بہاؤ کو ہموار رکھا جائے اور رکاوٹوں میں کمی لائی جائے۔​

سیما علی

لائبریرین

جیھان خاتون شیف ہیں جو عازمین حج کے لیے کھانا تیار کررہی ہیں

جیھان کا کہنا تھا کہ جب پہلی بار میں نے شیف کے طور پر عازمین کو اپنی خدمات کھانے کے حوالے سے پیش کیں تو وہ تجربہ ناقابل بیان اور بہترین تھا۔​

جیھان نے بتایا کہ اس تجربے سے میں نے بہت کچھ سیکھا اوراللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آج عازمین حج کو مختلف قسم کے بہترین کھانے تیار کرکے پیش کررہی ہوں۔یہ فن انھون نے اپنے والد صاحب ۔​

سے سیکھا​

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔۔۔20
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ثبوت ہے یہ دعا نبی کریم صلی اللّٰه علیہ و سلم پر آزمائشوں کی سختی اور ان پر آپ صلی اللّٰه علیہ و سلم کے عزم و استقلال کا

دعائے مستضعفین

اللّهُمّ إلَيْك أَشْكُو ضَعْفَ قُوّتِي ، وَقِلّةَ حِيلَتِي ، وَهَوَانِي عَلَى النّاسِ، يَا أَرْحَمَ الرّاحِمِينَ ! أَنْتَ رَبّ الْمُسْتَضْعَفِينَ وَأَنْتَ رَبّي ، إلَى مَنْ تَكِلُنِي؟ إلَى بَعِيدٍ يَتَجَهّمُنِي؟ أَمْ إلَى عَدُوّ مَلّكْتَهُ أَمْرِي؟ إنْ لَمْ يَكُنْ بِك عَلَيّ غَضَبٌ فَلَا أُبَالِي ، وَلَكِنّ عَافِيَتَك هِيَ أَوْسَعُ لِي ، أَعُوذُ بِنُورِ وَجْهِك الّذِي أَشْرَقَتْ لَهُ الظّلُمَاتُ وَصَلُحَ عَلَيْهِ أَمْرُ الدّنْيَا وَالْآخِرَةِ مِنْ أَنْ تُنْزِلَ بِي غَضَبَك ، أَوْ يَحِلّ عَلَيّ سُخْطُكَ، لَك الْعُتْبَى حَتّى تَرْضَى ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوّةَ إلّا بِك

’بار الہا ! میں تجھ ہی سے اپنی کمزوری وبے بسی اور لوگوں کے نزدیک اپنی بے قدری کا شکوہ کرتا ہوں۔ یا ارحم الراحمین۔ تو کمزوروں کا رب ہے اور تو ہی میرا بھی رب ہے۔ تو مجھے کس کے حوالے کررہا ہے ؟ کیا کسی بیگانے کے جومیرے ساتھ تندی سے پیش آئے ؟ یا کسی دشمن کے جس کو تو نے میرے معاملے کا مالک بنادیا ہے ؟ اگر مجھ پر تیرا غضب نہیں ہے تو مجھے کوئی پروا نہیں ، لیکن تیری عافیت میرے لیے زیادہ کشادہ ہے۔ میں تیر ے چہرے کے اس نور کی پناہ چاہتا ہوں جس سے تاریکیاں روشن ہوگئیں اور جس پر دنیا و آخرت کے معاملات درست ہوئے کہ تو مجھ پر اپنا غضب نازل کرے ، یا تیرا عتاب مجھ پر وارد ہو۔ تیری ہی رضا مطلوب ہے یہاں تک کہ تو خوش ہوجائے اور تیرے بغیر کوئی زور اور طاقت نہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
ثبوت ہے یہ دعا نبی کریم صلی اللّٰه علیہ و سلم پر آزمائشوں کی سختی اور ان پر آپ صلی اللّٰه علیہ و سلم کے عزم و استقلال کا
تیا ر ہم عقیدت و احترام سے درود پاک پڑھنے کے لئے
" اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ."
اللہ اور اُس کے فرشتے نبیﷺ پر درود بھیجتے ہیں؛ اے ایمان والو! تم بھی آپﷺ پر درود و سلام بھیجو!" (سورہ الاحزاب : 56)
 
فکر مت کیجئے۔ ایک بار پھر سے غلطی کر دی آپ نے۔
ااقتباس چاہے جس کے مراسلے کا بھی لیں لیکن حرف سب سے آخری مراسلے کے مطابق ہی لینا ہے۔
پس منظر میں کتنے اصول کار فرما ہیں ، یہ پچھلی دفعہ نہیں بتایا گیا تھا اور اسی کی طرف اشارہ کیا پھر سے۔

جو مسلسل کھیل رہے ہیں انہیں تو معلوم ہے مگر مجھے ایک اصول بتا کر اصول شکن ٹھہرا دیا جاتا ہے جبکہ جس اصول کا مجھے بتایا ہی نہیں گیا یا جس کی وضاحت اب ہو رہی ہے یا جو میرے مراسلوں اور سوال اٹھانے پر منظر عام آ رہا ہے اس پر بھی غلطی میری ہی۔ :ROFLMAO:
اس لیے ہی میں کہہ رہا تھا کہ یہ کھیل میں نہ ہی کھیلوں تو بہتر ورنہ باقی کہیں ایک اور اصول نہ آ جائے یا کوئی اور غلطی نہ واضح ہو جائے۔ :sneaky:
 
بس اب تو پکے پکے آگئے اور چھا گئے جناب کیونکہ بالکل درست کھیلا
👏👏👏👏👏👏👏👏
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پس منظر میں کتنے اصول کار فرما ہیں ، یہ پچھلی دفعہ نہیں بتایا گیا تھا اور اسی کی طرف اشارہ کیا پھر سے۔

جو مسلسل کھیل رہے ہیں انہیں تو معلوم ہے مگر مجھے ایک اصول بتا کر اصول شکن ٹھہرا دیا جاتا ہے جبکہ جس اصول کا مجھے بتایا ہی نہیں گیا یا جس کی وضاحت اب ہو رہی ہے یا جو میرے مراسلوں اور سوال اٹھانے پر منظر عام آ رہا ہے اس پر بھی غلطی میری ہی۔ :ROFLMAO:
اس لیے ہی میں کہہ رہا تھا کہ یہ کھیل میں نہ ہی کھیلوں تو بہتر ورنہ باقی کہیں ایک اور اصول نہ آ جائے یا کوئی اور غلطی نہ واضح ہو جائے۔ :sneaky:
آنا تو پڑے گا محفل میں۔ تبھی تو سیکھیں گے نا۔
 
Top