سیما علی

لائبریرین
ڑون یا ڑوند جو اندھے نا بیینا کو کہتے ہے
پشتو زبان میں

————////////////————
ڑ کو ڑ پڑھتے ہوئے اٹکتی ہے زباں میری
خدایا اب تو کردے مشکل آساں میری
 
راج کپور کی ایک فلم ہے ’’چوری چوری‘‘ ۔دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے ’’آوارہ‘‘،’’ چھلیا‘‘،’’اناڑی‘‘، ’’دیوانہ‘‘،’’سپنوں کا سوداگر‘‘،’’شری چارسوبیس‘‘اور’’جس دیش میں گنگا بہتی ہے‘‘ کے بندھے ٹکے کردار اداکرنے والا راج کپور ایک الگ روپ میں ،واہ ۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
حال یہ ہے
’میڈ اِن چائنا‘ دنیا میں سب سے زیادہ پہچانا جانے والا لیبل ہے، تاہم اس لیبل کے ساتھ بہت سی منفی باتیں بھی جڑی ہوئی ہیں۔
عام خیال ہے کہ جس چیز پر ’میڈ اِن چائنا‘ لکھا ہوگا وہ سستی تو ہوگی لیکن بے کار ہوگی۔ ناقص اور گھٹیا۔ چلنے پر آئی تو ساری زندگی ساتھ نبھائے گی ورنہ دکان سے نکلتے ہی ساتھ چھوڑ جائے گی (چلے تو چاند تک، نہ چلے تو شام تک)۔
اکثر یہ خیال ٹھیک ہی ثابت ہوتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
چین کو دنیا کی فیکٹری کہا جاتا ہے۔ یہاں دنیا میں استعمال ہونے والی ہر چیز بنتی ہے۔ اب چاہے وہ گھر میں سلائی کڑھائی کے کام میں استعمال ہونے والی سوئی ہو، دفاتر میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر ہوں یا جنگی مشقوں میں استعمال ہونے والے جنگی طیارے ہوں۔ چین سب کچھ بناتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پرندوں کے پاس چھتریاں بھی نہیں ہوتیں اور نہ انھیں پر گیلے ہو جانے کا ڈر ہوتا ہے۔ یہ سب تو ہم انسانوں کے چونچلے ہیں۔
بارش میں نکلا نہ کرو روپ کی رانی، کہیں کاجل نہ بہہ جائے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بینگن جس طرح بھی پکایا اور کھایا جائے، مزے کا لگتا ہے۔
جیسے بینگن کا بھرتا۔
جیسے بینگن کے پکوڑے۔
جیسے فرائی کیے ہوئے بینگن بغیر مصالحوں کے۔
جیسے بینگن کا سالن آلو کی سنگت میں۔ چاہے روٹی کے ساتھ کھائیں یا ابلے چاولوں کے ساتھ۔
جیسے کھٹے بینگن۔
جیسے بھرے ہوئے بینگن۔
جیسے۔۔۔ جیسے۔۔۔
بس صبح سویرے بینگن کی یاد نے آ گھیرا۔
 

سیما علی

لائبریرین
محبت سے ہمارا وعلیکم السلام ۔۔



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
Top