جیسے۔۔۔ جیسے۔۔۔
بس صبح سویرے بینگن کی یاد نے آ گھیرا۔
لاڈو کی پلی نہ ہوں تو ہر خاتون ِ خانہ کو صبح اُٹھ کر یہی فکر ہوتی ہے کہ آج کیا پکاؤں ۔بینگن کی ایک ڈش آپ بھول گئیں۔بینگن مصالحے والے یہ غالباً تل کر کھٹاس جیسی کسی چیزمیں لپٹے لپٹے پکتے ہیں اور بھنے بھنے ہوتے ہیں ۔کچھ اِسی طرح آلو بھی پکائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
بینگن جس طرح بھی پکایا اور کھایا جائے، مزے کا لگتا ہے۔
جیسے بینگن کا بھرتا۔
جیسے بینگن کے پکوڑے۔
جیسے فرائی کیے ہوئے بینگن بغیر مصالحوں کے۔
جیسے بینگن کا سالن آلو کی سنگت میں۔ چاہے روٹی کے ساتھ کھائیں یا ابلے چاولوں کے ساتھ۔
جیسے کھٹے بینگن۔
جیسے بھرے ہوئے بینگن۔
جیسے۔۔۔ جیسے۔۔۔
بس صبح سویرے بینگن کی یاد نے آ گھیرا۔
لیجیے دہی میں بھی بہت اچھے بنتے ہیں
IMG-2997.jpg
 
گُڈ!دیکھنے میں ہی لذیذ لگ رہے ہیں ، کھانے میں تو اور بھی مزیدار ہوں گے ۔ میں فرخ منظور صاحب کا پیش کردہ اقتباس پڑھنے میں مصروف تھاعنوان ہے’’نہاری‘‘۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
گل بٹیا
بینگن کے گول گول قتلے کاٹ کر نمک والے
پانی میں بھگو دیں کچھ دیر بعد پانی سے نکال کر تل لیں
پھر ایک پیں میں تھوڑی پیاز کاٹ کر آئل میں ہلکی سنہری کرنے کے بعد ایک ٹماٹر کاٹ کر پیازمیں ڈالیں پھر بھنا زیرہ بھنا دھنیہ پساہوالال کشمیری مرچ اور ہلدی ڈال کر بھون لیں دو تیں کڑی پتے بھی مصالے میں ڈالیے گا پھر
ٹھَنْڈا
کر کے دہی میں ملا لیں اوپر سے ثابت مرچ رائی زیرے کا بگھار دے دیں بیگین سب دہی میں سجا کر .
 
کچھ ہی سیکنڈ پہلے منظور صاحب کا پیش کردہ ، شاہد احمد دہلوی کا تحریرشدہ مضمون ’’نہاری ‘‘ پڑھ کر فارغ ہوا ہوں۔یہ شاہد صاحب کی کتاب ’’دلی جو ایک شہرتھا‘‘ سے اقتباس کیا گیا ہے۔شاہدصاحب کی ایک اور کتاب ’’اجڑا دیار‘‘ اور ایک اور کتاب ’’گنجینہ ٔ گوہر‘‘ میں نے پہلے سے پڑھ رکھی ہیں۔ اِن کتابوں میں بھی دہلی کے چٹخاروں کا ذکر بڑے چٹخارے دار انداز میں ہے۔ شاہد احمد دہلوی ڈپٹی نذیر احمد دہلوی کے پوتے ہیں اور بیٹے ہیں اُنہیں بشیراحمد کے جنھیں ڈپٹی صاحب کے خطوں میں پاسکتے ہیں۔​
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لاڈو کی پلی نہ ہوں تو ہر خاتون ِ خانہ کو صبح اُٹھ کر یہی فکر ہوتی ہے کہ آج کیا پکاؤں ۔بینگن کی ایک ڈش آپ بھول گئیں۔بینگن مصالحے والے یہ غالباً تل کر کھٹاس جیسی کسی چیزمیں لپٹے لپٹے پکتے ہیں اور بھنے بھنے ہوتے ہیں ۔کچھ اِسی طرح آلو بھی پکائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قربان جائیں ہم بینگن کی ہر ڈش کے۔۔۔ جس کا آپ نے ذکر کیا، اسے ہم نے بھرے بینگن کے نام سے یاد کیا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

غرور نہیں کیا بس کبھی
اللہ اس سے کوسوں دور رکھے
آمین
 

سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے
اندرونی خوبصورتی یا
ظاہری کشش
جتنی توجہ اور اہمیت ظاہری خوبصورتی کو دی جاتی ہے اور جتنی آسانی سے پہلی نظر میں لوگ کسی کو پسند کرلیتے ہیں، اس سے بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے ظاہری خصوصیات پیار ڈھونڈنے میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
صحیح تشخص آپ کے اندر کا انسان ہے
ہم سب اپنا اپنا تشخص رکھتے ہیں جو صرف ہمارا اپنا ہوتا ہے لیکن جب ہم کسی اہم گروپ اور مجمع میں داخل ہوں یا اسکا حصہ بن جائیں تو پھر ہمارے تشخص پر اس گروپ کا تشخص غالب آ جاتا ہے اور ہم اسکے تابع ہو جاتے ہیں ۔ اس گروپ کی تمام خصوصیات خود بخود ہم میں داخل ہو جاتی ہیں۔مثال کے طور پر آپ سوچئے ڈاکٹر یا پروفیسر حضرات کتنے تمیز دار پڑھے لکھے اور مہذب ہوتے ہیں لیکن آپ کبھی انکو بھی احتجاج کرتے ہوئے کسی جگہ پر دیکھیں وہ بھی بالکل ویسی ہی حرکتیں کر رہے ہوتے ہیں جیسے ٹریڈ یونین کے مزدور۔
 

La Alma

لائبریرین
مثال کے طور پر آپ سوچئے ڈاکٹر یا پروفیسر حضرات کتنے تمیز دار پڑھے لکھے اور مہذب ہوتے ہیں لیکن آپ کبھی انکو بھی احتجاج کرتے ہوئے کسی جگہ پر دیکھیں وہ بھی بالکل ویسی ہی حرکتیں کر رہے ہوتے ہیں جیسے ٹریڈ یونین کے مزدور۔
شعبۂ زندگی کوئی بھی ہو، نظم ضروری ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ڑے یہ بٹیا
کہاں مصروف ہیں ۔۔۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
Top