سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

ڑے حَرف بد نصیب ہے ناصؔر میری طرح​
اب تک کسی بھی لفظ کے آگے نہ لگ سکا

(اللہ بہتر جانے یہ کون سے ناصر کا شعر ہے)​
رکیے
ہم بتاتے ہیں
یہ ناصر کاظمی ہیں
 
ذرا سوچیں ،ناصر کاظمی؛دل میں اِک لہر سی اُٹھی ہے ابھی،گلی گلی میری یاد بچھی ہے،سفر ِ منزلِ شب یاد نہیں،ترے خیال سے لَو دے اُٹھی ہے تنہائی،عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا۔۔۔۔والے ناصر کاظمی، تو وہی ناصر یہ ڑوالاشعرکیسے کہہ دیں گے، مجھے تو یقں نہیں آتا۔۔۔۔۔اگر ہوسکے تو پوری غزل شیئر کیجیے ، نوازش ہوگی۔اور ایک خیال یہ بھی ہے کہ مؔیر کی تقلید میں جواِنھوں نے بھی المیہ رنگ میں دل کے پھپھولے پھوڑے ہیں تو ممکن ہےبلند تر اشعار میں پست تر اشعار بھی میؔر ہی کی تقلید میں در آئے ہوں، واللہ اعلم بالصواب۔​
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
ڈھیروں اشعار آج کل انٹرنیٹ کی دنیا میں اس طرح کے گردش کر رہے ہیں جو کسی بھی معروف شاعر کے نام کے ساتھ جوڑ دئے جاتے ہیں، میرا بھی یہی خیال ہے کہ یہاں بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے
 
خدا کی باتیں خدا ہی جانے​
پڑے بھٹکتے ہیں لاکھوں دانا، کروڑوں پنڈت ، ہزاروں سیانے
جو خوب دیکھا تو یار آخر خدا کی باتیں خدا ہی جانے
 
آخری تدوین:
چلواِک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم سارے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مضمحل ہوگئے قویٰ غالؔب
وہ عناصر میں اعتدال کہاں​
 
آخری تدوین:

لاريب اخلاص

لائبریرین
جانے کیوں دل کہہ رہا ہے کہ ذکر کرنا ضروری ہے جو لوگ اچھا کام کریں۔
یہاں میں رومی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنھوں نے میری بات کا مان بڑی ہی عزت و شان سے رکھا کسی کا کام تھا ذمہ داری تھی مشکل تھی جو بھی تھا اس نے بہت ہی اچھے سے نبھایا اور پھر ساتھ دینے والوں کی زنجیر بنتی گئی میں اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ پہلی بار کسی نے مجبوریاں رکھ دی سامنے۔
پھر ہم نے اسے اپنی بساط اور دوستوں کے ساتھ سے خوشی دی انسان تو حیلہ کرتا ہے باقی اللہ کرتا ہے
ایک نہیں تین ایسے ہی کام میں اللہ جی کے بعد رومی اور باقی کلاس فیلوز کا بھرپور ساتھ رہا اور اب الحمدللہ ہم سرخرو ہوئے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ کر۔
اللہ جی اپنے بندوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتے۔
جنھوں نے ساتھ دیا ان کا بھی شکریہ جو نہ کر سکے ان کا بھی شکریہ ۔
پیاری رومی ایک بار پھر دل سے شکریہ میرے حوصلے پست نہیں ہونے دیے بہت جیو۔
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ جی اپنے بندوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتے۔
جنھوں نے ساتھ دیا ان کا بھی شکریہ جو نہ کر سکے ان کا بھی شکریہ ۔
پیاری @رومی ایک بار پھر دل سے شکریہ میرے حوصلے پست نہیں ہونے دیے بہت جیو۔
ثبوت ہے یہ آپکے خلوص کا
سلامت رہیے آمین
 
اب کہاں وہ بے ساختہ ، خوبصورت اورصحتِ الفاظ کا پاس دار لہجہ،کہاں وہ منوں شیرینی لیےمخاطب کرنے کا اندازاور کہاں وہ تحمل ، بُرد باری اور وقار۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:
وفورِ شوق اور جوش و خروش سے ہمیں اے ربِ کریم صراطِ مستقیم پر چلنے کی طاقت عطافرمااور۔۔۔۔۔۔اے خدا اپنی یاد سے ہمارے قلوب و اذہان منور فرمااورتیرے ذکر سے ہماری زبانیں تر رہیں ، اِس کی توفیق عطا فرما، آمین۔​
 
آخری تدوین:
پر کیاکریں ڑے پر شعر بھی انٹر نیٹ سے ہی ملتے ہیں
نہ صرف اشعار بلکہ الفاظ کے معانی ،اِن کے استعمال کی اسناد،گرائمر کی رُو سے کسی لفظ کی حیثیت،کتابیں ، رسالے،ڈکشنریاں اور انسائیکلوپیڈیا سبھی کچھ انٹر نیٹ کی معتبر اور قابلِ بھروسہ ویب سائٹس پر دستیاب ہیں ، حتی ٰ کہ آپ کسی لفظ کے املا کے بارے میں تذبذب کا شکار ہوں تو دُرست اِملا بھی انٹر نیٹ سے ہی مل جائے گا۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
وفورِ شوق اور جوش و خروش سے ہمیں اے ربِ کریم صراطِ مستقیم پر چلنے کی طاقت عطافرمااور۔۔۔۔۔۔اے خدا اپنی یاد سے ہمارے قلوب و اذہان منور فرمااورتیرے ذکر سے ہماری زبانیں تر رہیں ، اِس کی توفیق عطا فرما، آمین۔​
محبت سے
بھر ے آپکے الفاظ پر ہم نے آمین کہا۔۔۔
 
Top