شکیل احمد خان23
محفلین
غروبِ خورشید ِ زندگی سے پہلےفارغ البالی میسر آجائے تو میں اُردُو ادب کی تاریخ اِس طرح لکھوں کے آج سے شروع کروں اور گزرے ہوئے زمانے دکھاتا اور عہد بہ عہد کی تبدیلیوں کا احوال رقم کرتا روزِ اوّل پر جاکے رُکوں جہاں قلی قطب شاہ بعالمِ عیش و طرب ایک نئی ، مہذب اور متمدن زبان کی آب یاری میں غرق ملے اور ملے اُسے یہ اطلاع کہ اہلِ اُردُو آج بھی عین اِسی عالم میں اِس زبان کی آب یاری میں مصروف ہیں:
وسعت پذیر۔ دامنِ ۔اردو ہے آج بھی ہر گوشہ اک جہان ۔ہے ۔اردو زبان۔ کا کرتا ۔ہے ۔آبیاری لہو سے۔ ادیب جو وہ دل ہے جسم و جان ہے اردو زبان کا |