وجی

لائبریرین
ٹھیک سے بنائیے گا چائے
ترتیب ٹھیک سے نہیں چلی :thinking2: کوئی بات نہیں مگر چائے ٹھیک ہونی چاہیئے :dancing:
 

سیما علی

لائبریرین
پراٹھے بھی تیار ہیں ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

 
آخری تدوین:
یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب
یہ ۔کیا ۔کہ۔ ایک ۔دل کو شکیبا نہ کرسکو
اضطراب اِس خبر سے کے بیس کروڑ سال بعد زمین پر دن کا دورانیہ پچیس گھنٹوں کا ہوگا اور صبر و شکیب اِس خیال سے کہ ایک سوچالیس کروڑ سال پہلے بھی تو زمین پر دن کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹوں کا تھا۔ یہ ساری فکرات ، اندیشے اور جنجال اُس انسان کی لیے جس کی عمر ِ عزیز محض ساٹھ ستر سال کے بین بین ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ ری سائنس اور واہ رے سائنس دانو!
 
آخری تدوین:
ہوائی جہا ز کاحادثہ:
برازیل کے ایک شہر سے دوسرے شہر جاتے ہوئے طیارہ بے قابو ہوکر زمیں پر آپڑااوراُس میں سوار تمام باسٹھ لوگ ہلاک ہوگئے۔جہاز کے فضا میں ڈگمگانے اور پھر اِسی عالم میں لہراتے ہوئے شہرکے آباد علاقے میں گرنے کی ویڈیوزیوٹیوب پردیکھی جاسکتی ہیں۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کُلْفَت
اسم، مؤنث
  • ذہنی اذیت دینے والی فکر، رنج، تکلیف، مشقت، بے چینی
شاد و خوش طالع کوئی ہوگا کسو کو چاہ کر
میں تو کلفت میں رہا جب سے مجھے الفت ہوئی
 

سیما علی

لائبریرین
قناعت
ایک ایسا عمدہ اور نیک وصف ہے، جس کے ذریعے انسان انتہائی مشکل اور کٹھن حالات میں بھی گزارہ کر کے اپنے پروردگار کا قُرب حاصل کرکے خوش و خرم زندگی گزار سکتا ہے
یہ قناعت ہے کہ ہر حال میں خوش رہتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
غلیل مارکیٹ
پشاور
۔۔جو ملک بھر اور افغانستان کو بھی غلیل سپلائی کرتی ہے۔
دورِ جدید میں جہاں آٹومیٹک اسلحہ زیادہ استعمال ہو رہا ہے
وہیں غلیل کا کاروبار اب بھی پشاور میں جاری ہے۔

50 برسوں سے پشاور کی نمک منڈی میں قائم غُلیل مارکیٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کی واحد مارکیٹ ہے جہاں آج بھی غلیلوں کا کاروبار چمک رہا ہے۔​


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

 

سیما علی

لائبریرین
95cbcb25-65ec-44ec-845b-03f92d1dc662.jpg

ظاہری شکل تو چائے کی اچھی ہے اب عاطف بھیا چکھ کے بتا ئیں گے
مزا کیسا ہے چائے اورُپین کیک کا ۔۔/


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

 

سید عاطف علی

لائبریرین
95cbcb25-65ec-44ec-845b-03f92d1dc662.jpg

ظاہری شکل تو چائے کی اچھی ہے اب عاطف بھیا چکھ کے بتا ئیں گے
مزا کیسا ہے چائے اورُپین کیک کا ۔۔/


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

ضعف دور ہو جائے گا اعصاب کا۔ ایسی مقوی چائے ہے یہ آپا۔شاندار پیشکش ہوتی ہے آپ کی ہمیشہ ہی۔محبتوں سے مملو۔
 
Top