ضرور سنیں جھوٹ کی ایک
جھوٹ کی ایک ادنیٰ قسم
جسے ہم جھوٹ شمار نہیں کرتے مگر وہ بھی جھوٹ ہی ہوتاہے۔ حضرت عبد اللہ بن عامر ؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں تشریف فرماتھے، میری والدہ نے مجھے کچھ دینے کے ارادہ سے مجھے بلایا ،میں آگیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کیا تو اپنے بچہ کو کچھ دینے کا ارادہ رکھتی تھی ؟میری والدہ نے کہا ’’ہاں اے اللہ کے رسول ! میرے ہاتھ میں کھجور کا ایک ٹکڑا تھا‘‘ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ اگر تو کچھ نہ دیتی تو تیرے اعمال نامہ میں ایک جھوٹ درج کردیا جاتا ۔ابو داؤد و البیہقی
آج ہمارے معاشرہ میں ایسا بار بار ہوتاہے ،مگر ہم اسے جھوٹ نہیں سمجھتے ، جبکہ یہ صریح جھوٹ ہے ۔