یہ ضرب المثل بھی خوب ہے’’یابایں شوراشوری یا بایں بے نمکی‘‘، مطلب یہ کہ کہاں تو وہ محبت اور اخلاص اور کہاں یہ بے مروتی ،کدورت اور خار۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
ہاتفِ غیب رہ رہ کے صدا لگاتا ہے دنیا کا مال متاع کچھ بھی اصلی نہیں ۔غفلت سے ہے غرور تجھے ورنہ ہے بھی کچھ۔۔یاں وہ سماں ہے جیسے کہ دیکھے ہے کوئی خواب

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

 

سیما علی

لائبریرین
یہ ضرب المثل بھی خوب ہے’’یابایں شوراشوری یا بایں بے نمکی‘‘، مطلب یہ کہ کہاں تو وہ محبت اور اخلاص اور کہاں یہ بے مروتی ،کدورت اور خار۔۔۔۔۔۔۔
واہ بات آپکی سچ ہے


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

 

سیما علی

لائبریرین
لاریب کی مہر سے مزین و آراستہ ہے اللہ کی کتاب
ہر صدی اور ہر دور میں قرآن کا محافظ ونگہبان اللہ تعالیٰ کی ذات رہی ہے ۔
’’بے شک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بے شک
ہم خود اس کے نگہبان ہیں۔‘‘ (سورةالحجر:۹)
اس آیت کی تفسیر میں تمام مفسرین نے فرمایا: اے حبیب ﷺ بے شک ہم نے آپؐ پر قرآن نازل کیا ہے اور ہم خود اس کی حفاظت فرماتے ہیں تحریف و تبدیلی، زیادتی اور کمی سے۔
 
قابلے سے ملاقات ہوئی۔سچ کہتا ہوں میں اُسے پہچان ہی نہ سکا۔ غور کیا تو پتا چلا یہ کابلا ہے ۔نٹ بولٹ کی قسم کی یہ شے دروازوں میں ٹھکی ملتی تھی گر نکل جاتی یا ڈھیلی پڑجاتی یا زنگ خوردہ ہوجاتی تو ہارڈوئیرکی دکان سے نئی آجاتی ۔اب وہ دروازے ناپید ہیں جن میں کابلے ٹھونکے جاتے تھے کبھی خوبصورتی اور ڈیزائننگ کی غرض سے اور کبھی مضبوطی اور پائیداری کے لیے ۔اب یہ فیشن باقی نہیں رہا اِس لیے پنجابی میں کابلے اور اُردُو میں قابلے بھی شاذ ہی نظر آتے ہیں مگر ڈکشنری میں بہرحال موجود ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:
ط ۔۔۔۔۔اُردُو کا بائیسواں،عربی کا سولہواں اور فارسی کا انیسواں حرف ہے۔اِسے طائے حطی،مہملہ یا غیرمنقوطہ بھی کہتے ہیں ۔ ابجد میں اِس کے عدد نو ہیں۔۔۔۔۔عربی میں مثل مشہور ہے طابق النعل باالنعل اور یہ اُس وقت بولی جاتی ہے جب سماجی اعتبار سے دو ہم رتبہ خاندانوں میں رشتہ داری قائم ہوجائے۔۔۔۔۔​
 
صابن کپڑے دھونے کا ہو کہ منہ دھونے کا دونوں مہنگے ہوگئے ۔مہنگے ہوگئے تو چلو مہنگے ہوگئے مگر وزن میں بھی کم ہوگئے ۔۔۔اِس پر تعجب ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
Top